مشرق وسطی کی تاریخ
مشرق وسطی گہوارہ ثقافت ہے اور دنیا کی کئی قدیم ترین ثقافتوں کا ظہور اسی علاقہ میں ہوا ہے۔ اس میں مشرق قریب کا علاقہ تاریخی اعتبار سے سب سے زیادہ اہم اور قدیم ہے۔ یہاں کی تاریخ انسان کی ابتدائی آبادی سے شروع ہوتی ہے۔ اس کے بعد یہاں کئی اسلامی و غیر اسلامی، ما قبل اسلامی اور ما بعد اسلامی ثقافتیں، سلطنتیں اور قومیں آباد ہوئیں اور ملک بنے، ریاستیں قائم ہوئیں اور موجودہ دور کے مشرق وسطی میں تاریخیں بنتی رہیں۔
اس علاقہ میں سمپری لوگوں سے سب سے پہلے ایک پیچیدہ نظام کی ابتدا کی جسے آگے چل کر ثقافت کہا گیا۔ ثقافت کے ابتدا کی تاریخ بھی 5 ملینیم ق م ہے۔ یہ زمانہ فرعون کا ہے اور جغرافیائی علاقہ بالائی اور زیریں مصر ہے۔[1] بین النہرین میں کئی طاقتور حکومتوں میں اپنی راجدھانیاں قائم کیں اور یہاں سے تقریباً پورے مشرق وسطی پر حکومت کی جیسے اشوریہ 1365–1076ق م اور جدید آشوری سلطنت 911–609ق م۔ 7ویں صدی ق م کے اوائل می ایرانی ماد اور ان کے بعد ہخامنشی سلطنت۔ ایران میں یکے بعد دیگرے کئی سلطنتیں ظہور پزیر ہوئیں۔ پہلی صدی عیسوی میں رومی جمہوریہ نے پورے مشرقی بحیرہ روم کو اپنے قبضہ میں لے لیا۔ اور مشرق قریب کا زیادہ تر حصہ ان کے زیر نگیں آ گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ مشرقی روم میں ایک سلطنت قائم ہوئی جسے بعد میں بازنطینی سلطنت کے نام سے جانا گیا۔ اس کی حکومت بلقان سے دریائے فرات تک تھی۔ یہ تدریجا مسیحیت کے علمبردار بن گئے اور اپنے مذہب میں بہت شدید ہو گئے جس کی وجہ سے قسطنطنیہ سے جاری ہوانے مسیحی قوانین اور عقائد اور مشرق وسطی کے دیگر مسیحیوں کے درمیان میں سخت مزہبی جنگ چھڑ گئی۔ تیسری صدی عیسوی سے 7ویں صدی عیسوی تک پورا مشرق وسطی بازنطینی سلطنت اور ساسانی سلطنت کے تسلط میں تھا۔ 7ویں صدی عیسوی میں اسلام کا ظہور ہوا جو مشرق وسطی کی نئی طاقت بن کر ابھرا۔ عرب قوم نے پورے مشرق وسطی کو اپنے تسلط میں لے لیا مگر 11ویں صدی عیسوی میں اچانک ان کا زوال ہوا اور سلجوق خاندان کی شکل میں ایک نئی طاقت سامنے آئی۔ 13ویں صدی میں منگول سلطنت ایک آندھی کی طرح اٹھی اوردیکھتے ہی دکھتے تقریباً پورے علاقہ کو اپنی زد میں لے لیا۔ ان کے ساتھ ساتھ ترکوں کا ظہور ہوا اور پورا اناطولیہ ان کا ہو گیا۔ 15ویں صدی میں مگربی اناطولیہ میں ایک نئی طاقت ابھر لر سامنے آئی جسے دنیا سلطنت عثمانیہ کے نام سے جانتی ہے۔ نسلا ترکی اور مذہبا مسلمان عثمانیوں نے قسطنطنیہ فتح کیا اور مشرق وسطی کی تاریخ میں ایک نئے باب، سرخ باب کا اضافہ کیا۔
مشرق وسطی کا نقشہ، 1910ء تا 2010ء
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ Aidan Dodson (1991)۔ Egyptian Rock Cut Tombs۔ Buckinghamshire, UK: Shire Publications Ltd۔ صفحہ: 46۔ ISBN 978-0-7478-0128-3
مشرق وسطیٰ افریقہ۔یوریشیا کا ایک تاریخی و ثقافتی خطہ ہے جس کی کوئی واضح تعریف نہیں ہے۔ اس خطے میں جنوب مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ کے ممالک شامل ہیں۔ مغربی دنیا میں مشرق وسطی کو عام طور پر عرب اکثریتی ممالک سمجھا جاتا ہے حالانکہ یہ علاقے کی تمام ریاستوں کی تعریف پر پورا نہیں اترتا۔ علاقے کی نسلی برادریوں میں افریقی، عرب، آرمینیائی، آذری، بربر، یونانی، یہودی، کرد، فارسی، تاجک، ترک اور ترکمان شامل ہیں۔ خطے کی سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان بلاشبہ عربی ہے جبکہ دیگر زبانوں میں آرمینیائی، آذری، بربر زبانیں، عبرانی، کرد، فارسی، ترکی، یونانی اور اردو شامل ہیں۔
مشرق وسطی کی مغرب میں کی گئی تعریف کے مطابق جنوب مغربی ایشیا اور ایران سے مصر تک کا علاقہ مشرق وسطیٰ ہے۔ مصر مشرق وسطی کا حصہ سمجھا جاتا ہے حالانکہ وہ جغرافیائی طور پر شمالی افریقہ میں ہے۔
مقدرہ بین الاقوامی فضائی سفر (IATA) کی تیار کردہ مشرق وسطی کی تعریف کے تحت بحرین، مصر، ایران، عراق، اسرائیل، اردن، کویت، لبنان، فلسطین، اومان، قطر، سعودی عرب، سوڈان، شام، متحدہ عرب امارات اور یمن مشرق وسطی کا حصہ ہیں۔
مشرق وسطی اور اس سے منسلک اسلامی ممالک کے لیے عظیم مشرق وسطی کی سیاسی اصطلاح استعمال کی گئی ہے جس میں روایتی مشرق وسطی کے علاوہ ترکی، اسرائیل، افغانستان اور پاکستان بھی شامل ہیں۔
یہ اصطلاح 2004ء میں جی 8 کے اجلاس میں امریکہ کے صدر جارج ڈبلیو بش نے استعمال کی تھی۔
خطے اور ممالک
ترمیمملک کا نام بشمول پرچم | رقبہ (فی مربع کلومیٹر) |
آبادی | کثافت آبادی (فی مربع کلومیٹر) |
دار الحکومت | کُل جی ڈی پی (ارب ڈالر) | فی کس جی ڈی پی (ڈالر) | سکہ | طرز حکومت | سرکاری زبانیں | نشانِ امتیاز |
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
مصر | 1,001,449 | 82,982,364 | 74 | قاہرہ | 305.253 | 4,317 | مصری پاؤنڈ | نیم صدارتی جمہوریہ | عربی | |
ایران | 1,648,195 | 70,049,262 | 42 | تہران | 610.4 | 8,900 | ایرانی ریال | اسلامی جمہوریہ | فارسی | |
عراق | 437,072 | 24,001,816 | 54.9 | بغداد | 89.8 | 3,600 | عراقی دینار | پارلیمانی جمہوریہ (زیر تکمیل) | عربی، کردی | |
کویت | 17,820 | 2,111,561 | 118.5 | کویت شہر | 88,7 | 29,566 | کویتی دینار | آئینی شہنشائیت | عربی | |
جزیرہ نمائے عرب: | ||||||||||
بحرین | 665 | 656,397 | 987.1 | منامہ | 14.08 | 20,500 | بحرینی دینار | آئینی شہنشائیت | عربی | |
عمان | 212,460 | 2,713,462 | 12.8 | مسقط | 40.923 | ریال | ملوکیت | عربی | ||
قطر | 11,437 | 793,341 | 69.4 | دوحہ | 37.85 | ریال | ملوکیت | عربی | ||
سعودی عرب | 1,960,582 | 23,513,330 | 12.0 | ریاض | 576.4 | ریال | ملوکیت | عربی | ||
متحدہ عرب امارات | 82,880 | 2,445,989 | 29.5 | ابوظہبی | 162.3 | درہم | وفاقی آئینی شہنشاہیت | عربی | ||
یمن | 527,970 | 18,701,257 | 35.4 | صنعا | 19.480 | یمنی ریال | جمہوریہ | عربی | ||
لیونٹ: | ||||||||||
اسرائیل | 20,770 | 7,029,529 | 290.3 | بیت المقدس | 177.3 | 26,200 | نیا اسرائیلی شقل | پارلیمانی جمہوریہ | عبرانی، عربی | |
اردن | 92,300 | 5,307,470 | 57.5 | عمان | 27.96 | 4,825 | اردنی دینار | آئینی شہنشائیت | عربی | |
لبنان | 10,400 | 3,677,780 | 353.6 | بیروت | 24.42 | لبنانی لیرا | جمہوریہ | عربی | ||
سوریہ | 185,180 | 17,155,814 | 92.6 | دمشق | 71.74 | شامی پاؤنڈ | صدارتی جمہوریہ | عربی | ||
خود مختار علاقے: | ||||||||||
کردستان | 80,000 | 5,500,000 | 40 | اربیل | عراقی دینار | پارلیمانی جمہوریہ | کردی،عربی | |||
غزہ | 360 | 1,376,289 | 3,823 | غزہ | نیا اسرائیلی شقل | فلسطینی قومی اتھارٹی | عربی |
نگار خانہ
ترمیم-
ابوظبی (شہر) – متحدہ عرب امارات
-
عمان (شہر) – اردو
-
انقرہ – ترکی
-
بغداد – Iraq
-
بیروت – لبنان
-
قاہرہ – مصر
-
دمشق – Syria
-
دوحہ – قطر
-
دبئی – متحدہ عرب امارات
-
استنبول – ترکی
-
یروشلم – اسرائیل
-
کویت شہر – کویت
-
منامہ – بحرین
-
مسقط – عمان
-
نیکوسیا – قبرص
-
رام اللہ – فلسطین
-
صنعاء – یمن
-
تہران – ایران
-
تل ابیب – اسرائیل
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Population 1971–2010 (pdf آرکائیو شدہ 2012-01-06 بذریعہ وے بیک مشین p. 89) IEA (OECD/ World Bank) (original population ref OECD/ World Bank e.g. in IEA Key World Energy Statistics 2010 p. 57)
بیرونی روابط
ترمیم- مشرق وسطیآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ gomideast.com (Error: unknown archive URL)
- یونیورسٹی آف شکاگو کا شعبہ مشرق وسطی