کراچی چھاؤنی ریلوے اسٹیشن

کراچی چھاؤنی ریلوے اسٹیشن پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کا مرکزی ریلوے اسٹیشن ہے۔ اس اسٹیشن کی تعمیر کا آغاز برطانوی دور میں 1896ء میں شروع ہوا اور 1898ء میں 80,000 روپے کی لاگت سے مکمل ہوا۔ ابتدا میں یہ فریر اسٹریٹ ریلوے اسٹیشن کہلاتا تھا۔ اس ریلوے اسٹیشن پر ہسپتال، مسجد اور تھانے سمیت مختلف سہولیات موجود ہیں۔ یہ ڈاکٹر داود پوتا روڈ، صدر کے قریب واقع ہے۔ حکومت سندھ نے کراچی چھاؤنی ریلوے اسٹیشن کی عمارت کو محفوظ ورثہ قرار دے دیا ہے۔

کراچی چھاؤنی ریلوے اسٹیشن
Karachi Cantonment Station
کراچی چھاؤنی ریلوے اسٹیشن
محل وقوعداؤد پوتا روڈ
کراچی، سندھ 74000
پاکستان
متناسقات24°50′38″N 67°02′28″E / 24.8438°N 67.0412°E / 24.8438; 67.0412متناسقات: 24°50′38″N 67°02′28″E / 24.8438°N 67.0412°E / 24.8438; 67.0412
مالکوزارت ريلوے
لائن(لائنیں)
پلیٹ فارم8
ٹریک8
روابطLocal Transit 22-A, 1-D, 4-H, 19-D
تعمیرات
ساخت قسممعیاری
معذور رسائی
دیگر معلومات
اسٹیشن کوڈKC
تاریخ
سابقہ نامفریئر اسٹریٹ اسٹیشن
خدمات
پچھلا اسٹیشن پاکستان ریلوے اگلا اسٹیشن
کراچی شہر
بطرف کیماڑی
کراچی-پشاور لائن ڈیپارچر یارڈ
پچھلا اسٹیشن کراچی سرکلر ریلوے اگلا اسٹیشن
کراچی شہر
ٹرمینس
مین لائن چینیسر
Map
محل وقوع
Cantt. Station (KHI) is located in کراچی
Cantt. Station (KHI)
Cantt. Station (KHI)
کراچی میں کراچی چھاؤنی ریلوے اسٹیشن کا مقام
کراچی چھاؤنی ریلوے اسٹیشن
پاکستان ریلوے نیٹ ورک

یہاں سے ریل گاڑیاں پاکستان کے مختلف شہروں کو جاتی ہیں جن میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، پشاور، گوجرانوالہ، سرگودھا، گجرات، ملتان، کوئٹہ، بہاولپور، رحیم یار خان، جھنگ، حیدرآباد، نوابشاہ، سکھر، جہلم، ہری پور، نوشہرہ، سبی، اٹک، لاڑکانہ، کوہاٹ، خانیوال، میانوالی، کوٹری ، ڈیرہ غازی خان ، بھکر ، گوجرخان ، شیخوپورہ ،سیالکوٹ، نارووال، شورکوٹ، ساہیوال، اوکاڑہ، سکھر،منڈی بہاؤ الدین، بدین، میر پور خاص، دادو اور جیکب آباد شامل ہیں۔ کراچی ریلوے اسٹیشن پر ہر ٹرین آدھے گھنٹے کے لیے رکتی ہے۔

تاریخ ترمیم

کراچی کا یہ اہم ریلوے اسٹیشن، کراچی کینٹ اور کراچی چھاؤنی کے نام سے بھی پہچانا جاتا ہے۔ یہ صدر کے علاقے کی مشہور سڑک داؤد پوتا روڈ پر واقع ہے۔ اسے ماضی میں‌ فریئر اسٹریٹ ریلوے اسٹیشن بھی کہا جاتا تھا۔ اس ریلوے اسٹیشن کی تعمیر کا آغاز 1896ء میں ہوا تھا اور یہ کام 1898ء میں مکمل ہوا۔

ماہرینِ تعمیرات کے مطابق کینٹ اسٹیشن کی عمارت رومن اور اطالوی طرزِ تعمیر کا نمونہ ہے۔ اس کا مرکزی دروازہ رومن گوئتھک طرزِ تعمیر کا نمونہ ہے جب کہ ستونوں میں اطالوی طرزِ تعمیر کی جھلک ملتی ہے۔ اس کے پلیٹ فارموں کی تعداد 5 ہے، جب کہ ٹریک کی تعداد 8 ہے۔

کراچی کینٹ کا ریلوے اسٹیشن مسافر ٹرینوں کی آمد ورفت کے حوالے سے مصروف اسٹیشن ہے جہاں سے مختلف ٹرینیں اپنی منزل کی طرف روانہ ہوتی ہیں۔

سہولیات ترمیم

کراچی چھاؤنی ریلوے اسٹیشن میں تقریباً تمام سہولیات موجود ہیں۔ یہاں گاڑیاں کھڑی کرنے کے لیے ایک بڑی کار پارگنگ موجود ہے۔ ٹرینوں میں جگہ محفوظ کرنے کے لیے ایڈوانس اور کرنٹ ریزرویشن کے دفاتر بھی موجود ہیں۔ تمام پلیٹ فارموں میں کھانے پینے کے اسٹول ہیں۔ پلیٹ فارم ایک پر کتابوں کا اسٹول پیزا ہٹ اور رحمت شریں طعام خانوں کی شاخیں واقع ہیں۔

ریلوے اسٹیشن کوڈ ترمیم

پاکستان ریلویز کی سرکاری ویب گاہ کے مطابق کراچی چھاؤنی ریلوے اسٹیشن کا کوڈ KC ہے۔

رابطے کی معلومات ترمیم

کراچی ریلوے اسٹیشن کا رابطہ نمبر ' ہے۔ مزید معلومات کے لیے کراچی ریلوے اسٹیشن کے بکنگ آفس جا سکتے ہیں یا 117 پر پاکستان ریلوے کے نمائندے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

ذرائع نقل و حمل ترمیم

اسٹیشن کے بالکل باہر بس اسٹاپ اور ٹیکسی اسٹینڈ ہے، جس سے مسافروں کے لیے اسٹیشن آنے اور جانے میں آسانی ہوتی ہے۔ مزید یہ کہ گرین لائن بس کے لیے قریب ترین اسٹیشن تھوڑی ہی دوری پر ہے۔ اور کراچی سرکلر ریلوے کا بھی اسٹیشن نزدیک ہے۔

ٹرین سروسز ترمیم

ٹرین ٹرین کوڈ منزلیں
علامہ اقبال ایکسپریس 9 اپ، 10 ڈاؤن کراچی چھاؤنی، حیدرآباد جنکشن، نوابشاہ، محراب پور، روہڑی جنکشن، صادق آباد، رحیم یار خان، خان پور، بہاولپور، جہانیاں، ملتان چھاونی، خانیوال جنکشن، ساہیوال، اوکاڑہ چھاونی، پتوكى، کوٹ رادھا کشن، رائے ونڈ جنکشن، کوٹ لکھپت، لاہور جنکشن، * شاہدره باغ جنکشن، نارنگ، بادومالہی، نارووال، پسرور، چونڈہ، سیالکوٹ جنکشن
عوام ایکسپریس 13 اپ، 14 ڈاؤن کراچی چھاؤنی، لانڈھی، جنگ شاہی، جھمپیر، کوٹری، حیدرآباد جنکشن، ٹنڈو آدم، شهداد پور، نوابشاہ، پڈ عیدن، بھریا روڈ، محراب پور، سیتاراجہ، رانی پور، گمبٹ، خیرپور، روہڑی جنکشن، پنوعاقل، گھوٹکی، میرپور متھیلو، ڈھرکی، صادق آباد، رحیم یار خان، خان پور، لیاقت پور، ڈیرہ نواب صاحب، سمہ سٹہ، بہاولپور، لودھراں، شجاع آباد، ملتان چھاونی، خانیوال جنکشن، چیچہ وطنی، ساہیوال، اوکاڑہ چھاونی، پتوكى، کوٹ رادھا کشن، رائے ونڈ جنکشن، کوٹ لکھپت، لاہور جنکشن، گوجرانوالہ، وزیر آباد جنکشن، گجرات، لالہ موسیٰ جنکشن، کھاریاں چھاونی، جہلم، گوجرخان، راولپنڈی، ٹیکسلا چھاونی، حسن ابدال، اٹک جنکشن، جہانگیرا روڈ، نوشہرہ، پشاور شہر، پشاور چھاونی
بہاؤالدین زکریا ایکسپریس 25 اپ، 26 ڈاؤن کراچی شہر، کراچی چھاؤنی، لانڈھی، جنگ شاہی، کوٹری جنکشن، حیدرآباد جنکشن، ٹنڈو آدم، شهداد پور، نوابشاہ، ڈور، محراب پور، روہڑی جنکشن، صادق آباد، رحیم یار خان، خان پور، ڈیرہ نواب صاحب، سمہ سٹہ، بہاولپور، لودھراں جنکشن، گیلا والا، شجاع آباد، ملتان چھاؤنی
بولان میل 3 اپ، 4 ڈاؤن کراچی شہر، کراچی چھاؤنی، لانڈھی، جھمپیر، کوٹری جنکشن، سندھ یونیورسٹی، سیہون شریف، بھان سیایہ آباد، دادو، رحمانی نگر، رادھن، بادہ، لاڑکانہ، شاہ نواز بھٹو، شكار پور، جیکب آباد جنکشن، ڈیرہ اللہ یار، ڈیرہ مراد جمالی، سبی جنکشن، آب گم، مچھ، کولپور، کوئٹہ
فرید ایکسپریس 37 اپ، 38 ڈاؤن کراچی شہر، کراچی چھاؤنی، لانڈھی، کوٹری جنکشن، حیدرآباد جنکشن، ٹنڈو آدم، روہڑی جنکشن، صادق آباد، رحیم یار خان، خان پور، لیاقت پور، سمہ سٹہ، بہاولپور، لودھراں جنکشن، کہروڑ پکا، میلسی، وہاڑی، بورے والا، عارف والا، پاکپتن، حویلی لکھا، قصور، رائے ونڈ جنکشن، کوٹ لکھپت، والٹن، لاہور چھاؤنی، لاہور جنکشن
ہزارہ ایکسپریس 11 اپ، 12 ڈاؤن کراچی شہر، کراچی چھاؤنی، ڈرگ روڈ، لانڈھی، کوٹری جنکشن، حیدرآباد جنکشن، ٹنڈو آدم، سرہاری، نوابشاہ، پڈ عیدن، بھریا روڈ، محراب پور، روہڑی جنکشن، پنوعاقل، میرپور متھیلو، صادق آباد، رحیم یار خان، خان پور، لیاقت پور، ڈیرہ نواب صاحب، سمہ سٹہ، بہاولپور، شجاع آباد، ملتان چھاونی، ریاض آباد، خانیوال جنکشن، شورکوٹ چھاونی جنکشن، جھنگ صدر، سلانوالی، شاہين آباد جنکشن، سرگودھا جنکشن، بھلوال، ملکوال، منڈی بہاوالدین، لالہ موسیٰ جنکشن، جہلم، گوجرخان، راولپنڈی، ٹیکسلا جنکشن، ہری پور، حویلیاں
کراچی ایکسپریس 15 اپ، 16 ڈاؤن کراچی چھاؤنی، حیدرآباد جنکشن، نواب شاہ، روہڑی جنکشن، بہاولپور، ملتان چھاؤنی، خانیوال جنکشن، ساہیوال، رائے ونڈ جنکشن، لاہور جنکشن
قراقرم ایکسپریس 41 اپ، 42 ڈاؤن کراچی چھاؤنی، حیدرآباد جنکشن، نواب شاہ، روہڑی جنکشن، خانیوال جنکشن، فیصل آباد، لاہور جنکشن
خوشحال خان خٹک ایکسپریس 19 اپ، 20 ڈاؤن کراچی شہر، کراچی چھاؤنی، لانڈھی، مارشلنگ یارڈ پیپری، کوٹری جنکشن، سندھ یونیورسٹی، سیہون شریف، دادو، پیارو گوٹھ، رحمانی نگر، رادھن، بادہ، موئن جو دڑو، لاڑکانہ، شاہ نواز بھٹو، شكار پور، جیکب آباد جنکشن، كندھ كوٹ، کشمور کالونی، مٹن کوٹ، راجن پور، جام پور، ڈیرہ غازی خان، شادن لونڈ، کوٹ ادو، کوٹ سلطان، لیہ، کرور، بھکر، دریا خان، کلور کوٹ، پیپلن، كندياں جنکشن، میانوالی، داودخيل جنکشن، انجرا، چاہب، اوچھری، جنڈ جنکشن، باسل جنکشن، جھلر، اٹک شہر جنکشن، جہانگیرا روڈ، اکوڑہ خٹک، پاپی، پشاور شہر، پشاور چھاؤنی
خیبر میل 1 اپ، 2 ڈاؤن کراچی چھاؤنی، لانڈھی، حیدرآباد جنکشن، نوابشاہ، خیرپور، روہڑی جنکشن، پنوعاقل، گھوٹکی، میرپور متھیلو، ڈھرکی، صادق آباد، رحیم یار خان، لیاقت پور، ڈیرہ نواب صاحب، سمہ سٹہ، بہاولپور، لودھراں، شجاع آباد، ملتان چھاؤنی، خانیوال جنکشن، مياں چنوں، چیچہ وطنی، ساہیوال، اوکاڑہ چھاؤنی، پتوكى، کوٹ رادھا کشن، رائے ونڈ جنکشن، کوٹ لکھپت، لاہور جنکشن، گوجرانوالہ، وزیر آباد جنکشن، گجرات، لالہ موسیٰ جنکشن، جہلم، گوجرخان، راولپنڈی، اٹک جنکشن، جہانگیرا روڈ، نوشہرہ، پشاور شہر، پشاور چھاؤنی
ملت ایکسپریس 17 اپ، 18 ڈاؤن کراچی چھاؤنی، حیدرآباد جنکشن، روہڑی جنکشن، بہاولپور، خانیوال جنکشن، شورکوٹ چھاونی جنکشن، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، چک جھمرہ جنکشن، چنیوٹ، شاہين آباد جنکشن، سرگودھا جنکشن
نائٹ کوچ ایکسپریس 145 اپ، 44 ڈاؤن کراچی چھاؤنی، حیدرآباد جنکشن، روہڑی جنکشن، بہاولپور، ملتان چھاونی، شورکوٹ چھاونی جنکشن، فیصل آباد، لاہور جنکشن
پاک بزنس ایکسپریس 303 اپ، 304 ڈاؤن کراچی چھاؤنی، روہڑی جنکشن، خانیوال جنکشن، لاہور جنکشن
پاکستان ایکسپریس 45 اپ، 46 ڈاؤن کراچی چھاؤنی، حیدرآباد جنکشن، روہڑی جنکشن، رحیم یار خان، خان پور، بہاولپور، ملتان چھاؤنی، خانیوال جنکشن، شورکوٹ چھاؤنی جنکشن، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرہ، فیصل آباد، سانگلہ ہل جنکشن، حافظ آباد، وزیر آباد جنکشن، گجرات، لالہ موسیٰ جنکشن، جہلم، راولپنڈی
سکھر ایکسپریس 145 اپ، 146 ڈاؤن کراچی شہر، چھاؤنی، ڈرگ کالونی، لانڈھی، کوٹری جنکشن، حیدرآباد جنکشن، ٹنڈو آدم، شهداد پور، نوابشاہ، پڈ عیدن، بھریا روڈ، لکھا روڈ، محراب پور، سیتاراجہ، رانی پور، گمبٹ، خیرپور، روہڑی جنکشن، سکھر، شکارپور، جیکب آباد جنکشن
شالیمار ایکسپریس 27 اپ، 28 ڈاؤن کراچی چھاؤنی، حیدرآباد جنکشن، نواب شاہ، روہڑی جنکشن، رحیم یار خان، بہاولپور، ملتان چھاؤنی، فیصل آباد، لاہور جنکشن
تیزگام 7 اپ، 8 ڈاؤن کراچی چھاؤنی، حیدرآباد جنکشن، ٹنڈو آدم، نوابشاہ، خیرپور، روہڑی جنکشن، رحیم یار خان، خان پور، بہاولپور، ملتان چھاؤنی، خانیوال جنکشن، مياں چنوں، چیچہ وطنی، ساہیوال، اوکاڑہ چھاؤنی، پتوكى، کوٹ رادھا کشن، رائے ونڈ جنکشن، کوٹ لکھپت، لاہور جنکشن، گوجرانوالہ، لالہ موسیٰ جنکشن، جہلم، راولپنڈی
تھر ایکسپریس بین الاقوامی کراچی چھاؤنی، جودھ پور، (بھارت)

مزید دیکھیے ترمیم

بیرونی روابط ترمیم

  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔