پاکستان میں 2003ء
(2003ء میں پاکستان سے رجوع مکرر)
| |||||
صدیاں: |
| ||||
---|---|---|---|---|---|
دہائیاں: |
| ||||
مزید دیکھیے: | دیگر واقعات 2003ء پاکستان میں سال |
حکومتی عہدے دار
ترمیم- جنرل پرویز مشرف– صدر پاکستان 20 جون 2001ء تا 18 اگست 2008ء
- ظفر اللہ خان جمالی – وزیراعظم پاکستان
واقعات
ترمیمجنوری
ترمیم- این این جی او کی طرف سے باجوڑ ایجنسی میں کان کنی کے منصوبے کی منظوری۔[1]
- یکم جنوری: پاکستان اور بھارت کے مابین ایٹمی تنصیبات پر حملہ نہ کرنے کا معاہدہ طے پایا۔
- 2 جنوری: دہشت گردی کے مقابلے کے لیے پاکستان کو 13 ملین ڈالر کی اِمداد دی گئی۔
- 3 جنوری: پنجاب صوبائی اسمبلی کی تشکیل ہوئی جس میں 25 وزراء شامل تھے۔
- 13 جنوری: بلوچستان بوجۂ خشک سالی آفت زدہ قرار پایا۔
- 14 جنوری: مولانا عبدالقادر آزاد اِنتقال کرگئے۔
- 19 جنوری: پاکستانی خودساختہ آبدوز آگسٹا کی کامیاب آزمائش کی گئی۔
- 22 جنوری/ 23 جنوری: پاکستان اور بھارت نے چار چار سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا۔
- 25 جنوری: پاکستان نے پہلا مواصلاتی سیارہ خلاء میں بھیجنے کا اعلان کیا۔
- 26 جنوری: بلوچستان کے شہر سوئی میں گیس پائپ لائن تباہ ہوئی جس سے سوئی گیس کی ملک بھر کو منتقلی معطل ہو گئی۔
- امریکی سینٹرل کمانڈ کے جنرل ٹومی فرینکس کی پاکستان آمد۔
- 27 جنوری: پاکستان اور قازقستان کے مابین مذاکرات طے پائے۔
- 29 جنوری: گورنر بلوچستان امیرالملک مینگل نے استعفا دے دیا۔
فروری
ترمیم- 5 فروری: صدر پاکستان پرویز مشرف نے روس کا دورہ کیا۔ روسی وزیر اعظم ولادی میر پیوٹن نے مجاہدین مخالفانہ کارروائیوں پر زور دِیا۔
- 8 فروری: پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے کے ہائی کمشنرز کو ملک بدر کر دیا۔
- 18 فروری: بھارت میں نئے پاکستانی ہائی کمشنر منور بھٹی کا تقرر کیا گیا۔
- 19 فروری: بھارت نے دریائے چناب میں سیلاب کی وجہ سے اچانک پانی چھوڑ دیا۔
- 20 فروری: پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مصحف علی میر کوہاٹ کے قریب طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہو گئے۔
- 22 فروری: تھیٹر کے مشہور اداکار شوکی خان کار حادثہ میں قصور کے قریب جاں بحق ہوئے۔[2]
مارچ
ترمیم- 4 مارچ: سینٹ کے اِنتخابات منعقد ہوئے۔
- 7 مارچ: لیگل فریم ورک آرڈر 2002ء کو آئین پاکستان کا حصہ بنا دیا گیا۔ قومی اسمبلی میں حزبِ اِختلاف کا احتجاج۔
- 8 مارچ: وکلا تنظیموں نے لیگل فریم ورک آرڈر 2002ء کے خلاف احتجاج کیا۔
- 12 مارچ: محمد میاں سومرو سینٹ کے چئیرمین منتخب ہوئے۔
- 13 مارچ: مشہور کلاسیکی گلوکارہ شاہدہ پروین 50 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئیں۔
- 15 مارچ: پاکستان پر عائد امریکی پابندیاں ختم کردی گئیں۔
- 19 مارچ: کلیم سعادت سربراہ پاک فضائیہ مقرر ہوئے۔
- 22 مارچ: لائن آف کنٹرول پر پاک بھارت جھڑپیں۔
- 24 مارچ: چشمہ جوہری پاور پلانٹ پر پاکستان اور چین کے مابین معاہدہ طے پایا۔
- 26 مارچ: 17 کروڑ امریکی ڈالر کی امداد پاکستان کو فراہم کی گئی تاکہ سرحدوں کی نگرانی کی جا سکے۔
- 27 مارچ: پاکستان اور بھارت کے مابین مذاکرات پر امریکی دباؤ۔ پاکستان مذاکرات پر آمادہ ہو گیا۔
اپریل
ترمیم- یکم اپریل: پاکستان اور چین کے مابین دفاعی صنعت و ٹیکنالوجی میں تعاون پر معاہدہ طے پایا۔
- 3 اپریل: جہانگیر بدر قید ست رہا ہوئے۔
- 5 اپریل: امریکا نے ایک اَرب ڈالر کا قرضہ معاف کرنے کا اعلان کیا۔
- 8 اپریل: شوکت عزیز وزیر خزانہ بن گئے۔
- 12 اپریل: پاکستان کو بیلسٹک میزائلوں کی تیاری میں مدد دینے پر چین پر امریکی دباؤ۔
- 16 اپریل: غربت کے خاتمے کے لیے ورلڈ بینک نے پاکستان کو ایک اَرب سالانہ دینے کا اعلان کیا۔
- 17 اپریل: پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں پر شدید جھڑپیں۔ دونوں ممالک کے درمیان سرحدیں غیرواضح ہوگئیں اور پاکستان نے سرحدی علاقوں کے نقشے ظاہر کردیے۔
- 19 اپریل: بلوچستان کے شہر سوئی میں پاکستانی اور امریکی فوجیوں پر دہشت گردوں کا حملہ۔
- 21 اپریل: پاکستان نے شاہین حتف چہارم کا کامیاب تجربہ کیا۔
- 23 اپریل: سربراہ پاک فضائیہ مصحف علی میر کے طیارہ حادثہ کی تحقیقاتی رپورٹ منظرعام پر آگئی۔ وجہ حادثہ پائلٹ کی غلطی بتائی گئی۔
مئی
ترمیم- 4 مئی: سی آئی اے کی طرف جاری کردہ نقشہ کشمیر جاری کیا گیا جس میں لائن آف کنٹرول کو مستقل سرحد قرار دے دیا گیا۔
- ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے لیے 700 ملین ڈالر کی چینی اِمداد کا اعلان۔
- 5 مئی: آغا خان فاؤنڈیشن کو پاکستان میں تعلیمی سرگرمیوں کے لیے 20 ملین یورو کی امداد دینے کا اعلان کیا گیا۔
- 6 مئی: پاک بھارت سفری رابطے بحال کردیے گئے۔ دونوں ممالک کے مابین 76 اشیاء کی تجارت شروع ہو گئی۔
- سرحد کی صوبائی اسمبلی نے شرعی نظامِ عدل کا قانون منظور کر لیا۔
- 9 مئی: وزیراعظم پاکستان ظفر اللہ خان جمالی نے تقسیم کشمیر کی مخالفت کی۔
- 11 مئی: بھارت نے لائن آف کنٹرول سے عالمی مبصرین کو ہٹانے کا مطالبہ کیا جسے پاکستان نے مسترد کر دیا۔
- 12 مئی: پاکستانی جسٹس منصور احمد کی تقرری بحیثیت عالمی عدالت کی گئی جسے جسٹس منصور احمد نے قبول کرنے سے اِنکار کر دیا۔
- کراچی میں فلیگ ہاؤس کا نام تبدیل کرکے فاطمہ جناح ہاؤس کر دیا گیا۔
- 14 مئی: آزاد کشمیر میں مجاہدین کی تنظیموں کے سربراہوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی اور اُن کے دفاتر بند کردیے گئے۔
جون
ترمیم- 2 جون: سرحد کی صوبائی اسمبلی میں شریعت بِل منظور کر لیا گیا۔
- 6 جون: جنیوا میں پہلی بار پاک اسرائیل رابطہ ہوا۔
- 15 جون: روسی وزیر خارجہ مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد دینے کی پیشکش۔
- 16 جون: پاکستان آسیان کا رکن بن گیا۔
- 17 جون: ورلڈ بینک کی جانب سے 20 کروڑ ڈالر کی اِقتصادی اِمداد دی گئی۔
- 18 جون: پشاور میں القاعدہ کے 2 رہنما گرفتار کرلیے گئے۔
- 21 جون: القاعدہ کے درجنوں ارکان گرفتار کرلیے گئے۔ امریکی اور پاک فوج کی مشترکہ کارروائیاں شروع۔
- 24 جون: صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کا دورۂ امریکا۔ امریکا نے 3 اَرب ڈالر کا اِمدادی پیکج دینے کا اعلان کیا مگر قرضے معاف کرنے سے اِنکار کر دیا۔
- 25 جون: صدر پاکستان پرویز مشرف عراق میں فوجیں بھیجنے پر رضامند ہو گئے اور امریکا کو مسئلہ کشمیر پر ثالث بنانے کی کوشش کی۔
- 27 جون: منگلا ڈیم میں توسیع کا منصوبہ۔
- پاکستان کی امریکا کو مسئلہ کشمیر پر ثالث بننے کی درخواست۔
- 30 جون: صدر پاکستان پرویز مشرف کا دورۂ جرمنی۔ جرمن چانسلر سے مسئلہ کشمیر پر معاہدہ طے پایا۔
جولائی
ترمیم- یکم جولائی: جرمنی نے پاکستان پر عائد پابندیاں ہٹا لیں۔
- 2 جولائی: صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کا دورۂ فرانس۔ 2 بریگیڈ فوج عراق بھیجنے پر رضامندی ظاہر کی۔
- 3 جولائی: اقوام متحدہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں غربت میں اِضافہ ظاہر کیا گیا۔
- 10 جولائی: بھارت سارک کانفرنس پر رضا مند ہو گیا جس کے مطابق سارک کانفرنس کی تاریخ 4 جنوری 2004ء طے پائی۔
- 18 جولائی: پاک فوج اور چین کی افواج کی مشترکہ بحری مشقیں شروع ہوئیں۔
- جوہری سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا نام نصابی کتب سے خارج کر دیا گیا۔
- 29 جولائی: امریکی جنرل نے پاکستان سے عراق میں فوج بھیجنے کی باقاعدہ درخواست کی۔
- 30 جولائی: پاکستان نے امریکی مطالبے پر عراق فوج بھیجنے سے اِنکار کر دیا۔
اگست
ترمیم- 6 اگست: سینڈک پراجیکٹ سے پیداوار شروع ہو گئی۔
- 12 اگست: اسرائیل نے بھارت کو 2 اواکس طیارے فراہم کیے۔
- 13 اگست: کوریا نے پاکستان کو قرضے دوبارہ انتظام (رِی شیڈول) کردیے۔
- 19 اگست: صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف نے غازی بروتھا ڈیم کا اِفتتاح کیا۔
- 28 اگست: فضائی رابطہ بحال کرنے میں پاک بھارت مذاکرات ناکام ہو گئے۔
ستمبر
ترمیم- 6 ستمبر: پاکستان اور فرانس دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں تعاون پر متفق ہو گئے۔
- 9 ستمبر: اسرائیل کے وزیر اعظم آرئیل شارون کا دورۂ دہلی۔ پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کی خواہش کا اِظہار کیا جسے پاکستان نے مسترد کر دیا۔
- 11 ستمبر: صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف نے اِنتہاء پسندی کے خلاف میں تقریر کی۔
- 15 ستمبر: پاک امریکا مشاورتی گروپ کا اِجلاس منعقد ہوا۔
- 21 ستمبر: پاک افغان سرحد پر نئی فوجی چوکیاں قائم کردی گئیں۔
- 27 ستمبر: پاکستان کے نامور سیاست دان نوابزادہ نصر اللہ خان 86 سال کی عمر میں اسلام آباد میں حرکتِ قلب بند ہوجانے سے اِنتقال کرگئے۔
اکتوبر
ترمیم- 3 اکتوبر: پاکستان نے حتف سوم غزنوی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔
- 7 اکتوبر: پاکستان نے فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی تیاری شروع کردی۔
- 8 اکتوبر: پاکستان نے حتف چہارم شاہین کا کامیاب تجربہ کیا۔
- 23 اکتوبر: پاک ترکی دفاعی معاہدہ، دفاع اور دفاعی پیداوار میں اِشتراک کا فیصلہ۔
- 25 اکتوبر: بھارتی وزیر دفاع جارج فرنانڈیز کی پاکستان کو جنگ کی دھمکی۔
نومبر
ترمیم- یکم نومبر: صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کا دورۂ چین۔ 8 مختلف سمجھوتوں پر دستخط ہوئے۔
- 24 نومبر: پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر مکمل جنگ بندی کا اعلان کر دیا۔
دسمبر
ترمیم- یکم دسمبر: پاکستان اور بھارت کے مابین فضائی رابطے بحال ہو گئے۔
- 11 دسمبر: ممتاز عالم دِین، فقیہ، محقق، سیاست دان علامہ احمد شاہ نورانی 77 سال کی عمر میں اسلام آباد میں اِنتقال کرگئے۔
- 14 دسمبر: صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف پر قاتلانہ حملہ ہوا جس میں جنرل پرویز مشرف بال بال بچ گئے۔
- 18 دسمبر: صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف نے مسئلہ کشمیر پر لچک دارانہ بیان دیا جبکہ وزیراعظم پاکستان ظفر اللہ خان جمالی نے مختلف بیان دِیا۔
- 19 دسمبر: بھارت سے ایک معاہدہ کے تحت سمجھوتہ ایکسپریس نئی دہلی تک چلانے کا اعلان ہوا جس کی تاریخ 15 جنوری 2004ء طے پائی۔
پیدائش
ترمیم- 11 اکتوبر : عریشہ رازی، اداکارہ۔
وفیات
ترمیم- 20 فروری: مصحف علی میر، سربراہ پاک فضائیہ۔ (پیدائش: 1947ء)
- 13 مارچ: شاہدہ پروین، مشہور کلاسیکی گلوکارہ۔ (پیدائش: 1953ء)
- 27 ستمبر: نوابزادہ نصر اللہ خان، سیاست دان۔ (پیدائش: 1916ء)
- 11 دسمبر: شاہ احمد نورانی، عالم دین، سیاست دان۔ (پیدائش: 1926ء)