ویکیپیڈیا:چائے خانہ/تصحیح اغلاط
انتخابات کے موضوع پر کام
ترمیمالسلام و علیکم میں پاکستان کے انتخابات 2018ء کے موضوع پر کام کرنا چاہ رہا تھا ۔مگر اس میں کافی پیچیدگیاں ہو گئیں ہیں ۔۔
پیچیدگی
ترمیممیں نے اس سانچے کے ذریعے کام شروع کرنا چاہا
مگر پتہ چلا کہ اس میں کسی دوست نے رجوع مکرر بنا رکھے ہيں یعنی نام کسی اور حلقے کا اور معلومات کسی اور حلقے کی اور رجوع مکرر کسی اور صفحے کا، جیسے کہ ؛ اس سانچے میں ایک لنک ہے این اے-2 (سوات-1) جو رجوع مکرر ہو رہا ہے حلقہ این اے۔2 کی طرف اور حلقہ این اے۔2 جا رہا ہے این اے-30 (پشاور-4) کی طرف ، مزید ستم یہ کہ اس مضمون کی پہلی سطر میں اس حلقے کا جو نام لکھا ہے حلقہ این اے۔2 (پشاور-2) عجیب مخمصے میں پھنس گیا ۔
سب سے پہلے تو یہ ایک حالات کچھ اس طرح کے ہو گئے کہ 2018ء سے پہلے کے انۃحابات جس حلقہ بندی کے مطابق ہوئے ۔ ویکی پیڈيا پر صفحات اس کے حساب سے بنے ہوئے ہيں ۔جیسے کہ این اے 1 کا نام پشاور 30 تھا ۔ مگر 2017ء کے خانہ و مردم شماری کے بعد حلقہ این اے 1 قرار دیا گیا چترال کو ۔ اب ایسے میں پڑھنے والے بھی کنفیوز ہوں گے ۔ کہ وہ کس حلقے کے بارے میں پڑھ رہے ہيں چترال کے بارے میں یا پشاور کے بارے میں ۔
ایک حرف
ترمیمتو اس کا حل تو پھر یہ نکلا کہ نئی حلقہ بندی کے حوالے سے صفحات بنا لیے جائیں جیسے کہ این اے 1 چترال تو کسی طرح پتہ چلا کہ یہ بھی بنا ہوا ہے مگر کچھ عجیب پیچیدگی تھی جو سمجھ نہيں آ رہی تھی ۔کافی مغز ماری کے بعد سمجھ میں آیا اصل مسئلہ ڈیش کی علامت کے ساتھ ہے کہ ایک صفحہ کے نام میں ڈیش کے لیے یہ کیریکٹر استمعال ہوا ہے ۔
-
اور دوسرے صفحے کے نام میں ڈیش کے لیے یہ والا کیریکٹر استمعال ہوا ہے ؛
۔
تو اب پوچھنا یہ ہے کہ میں اب اپنی معلومات لکھنے کے لیے کون سا کیریکٹر ڈیش کے طور پر استعمال کروں ؟ اوپر مذکور دو ڈيش میں سے ایک اردو کا ہے اورایک انگلش کا ۔
مزید سمجھنے کے لیے یہ دیکھیں کہ اوپر مذکور سانچے میں یہ دونوں ڈیش استمعال ہوئئے ہیں ۔
* [[حلقہ این اے۔1 | این اے-1 (چترال)]]
یعنی سامنے جو نام لکھا آ رہا ہے اس میں اردو ڈیش ہے ۔ جب کہ لنک جس صفحے کا ہے اس میں انگریزی ڈيش ہے اور وہ بھی رجوع مکرر ہے این اے-29 کی طرف ، عجیب گھن چکر ہو گیا ہے ۔
حل
ترمیمتو میری نظر میں تو اس کا سیدھا سا حل یہ ہے کہ خانہ و مردم شماری 2017ء کے مطابق جو حلقہ بندیاں ہوئی ہيں ان کے لیے الگ صفحات بنائے جائيں ۔ جیسے کہ یہ جو صفحہ بنا ہوا ہے حلقہ این اے۔1 (چترال) یہ بالکل ٹھیک بناہوا ہے ۔ میں اسی صفحے کو موجودہ حلقہ بندی مان کر اس میں انتخابات 2018ء کے بارے میں معلومات شامل کرنا شروع کر دیتا ہوں ۔اور نیا سانچہ بھی اسی حساب سے بنا لیتا ہوں ۔ کیا فرماتے ہيں ۔
_ نورالدین __وکی طالب علم_☺گفتگو . 11:06، 13 ستمبر 2018ء (م ع و)
- بہت اچھے!— بخاری سعید تبادلہ خیال 06:50، 15 ستمبر 2018ء (م ع و)
- بہت شکریہ تائید و حوصلہ افزائی کا ,مزید عرض کرنا چاہوں گا کہ جن حلقوں کے نام کو دوسرے نام کی طرف رجوع مکرر بنایا گیا ہے ان کے رجوع مکرر بھی ختم کر دیے جائیں بلکہ اس کی بجائے ضد ابہام بنایا جائے ,جیسے کہ ایک صفحہ ہو حلقہ این اے۔1 کا اس میں دو صفحات کے ضد ابہام بنائے جائیں ,ایک پوائنٹ این اے-29 (پشاور-3) کا ,ساتھ میں لکھا ہو "پرانی مردم شماری کے مطابق",جب کہ دوسرا پوائنٹ 2018ء : حلقہ این اے۔1 (چترال) کا , اور ساتھ میں لکھا ہو "نئی خانہ و مردم شماری 2017 کے مطابق"
- نیز اردو اور انگریزی کے ڈیش کا بھی بتا دیں کہ اردو وکی پیڈیا پہ اس بارے میں کوئی متفقہ اصول ہے ؟ کہ کون سا ڈیش ترجیحی ہے .
- بہت شکریہ تائید و حوصلہ افزائی کا ,مزید عرض کرنا چاہوں گا کہ جن حلقوں کے نام کو دوسرے نام کی طرف رجوع مکرر بنایا گیا ہے ان کے رجوع مکرر بھی ختم کر دیے جائیں بلکہ اس کی بجائے ضد ابہام بنایا جائے ,جیسے کہ ایک صفحہ ہو حلقہ این اے۔1 کا اس میں دو صفحات کے ضد ابہام بنائے جائیں ,ایک پوائنٹ این اے-29 (پشاور-3) کا ,ساتھ میں لکھا ہو "پرانی مردم شماری کے مطابق",جب کہ دوسرا پوائنٹ 2018ء : حلقہ این اے۔1 (چترال) کا , اور ساتھ میں لکھا ہو "نئی خانہ و مردم شماری 2017 کے مطابق"
14:12، 19 ستمبر 2018ء (م ع و)
- میری رائے ہے کہ کسی میں نقطہ نہ لگائیں سب میں خط ربط (-) ہی استعمال کریں۔— بخاری سعید تبادلہ خیال 14:07، 19 ستمبر 2018ء (م ع و)
- ایک اور مسئلہ ہے کہ حلقے کے ناموں کو غلط منتقل کیا گیا ہے ۔ جیسے پرانے تھے ویسے ہی رہنے دیتے ۔ نئے حلقوں کے نام سے نئے صفحات بنا لینا چاہیے تھا ۔ میں اب یہی کرنا چاہوں گا ۔ 14:14، 19 ستمبر 2018ء (م ع و)
- جی شاید یہ حسن اوکاڑوی بھائی نے کیے ہیں، انگریزی ویکیپیڈیا پر بھی یہی کیا گیا ہے۔ ویسے درست تو یہی جو آپ نے کہا۔— بخاری سعید تبادلہ خیال 14:16، 19 ستمبر 2018ء (م ع و)
- حلقہ بندیوں کے نام سے متعلق ایک پوائنٹ یہ بھی دھیان رہے کہ حلقہ بندیاں ہر کچھ عرصے میں تبدیلی ہوتی رہتی ہیں ۔ جیسے کہ آخری بات حلقہ بندیاں 2002 میں ہوئیں لیگل فریم ورک آرڈر کے تحت دیکھیے یہ دستاویز
- ایک اور مسئلہ ہے کہ حلقے کے ناموں کو غلط منتقل کیا گیا ہے ۔ جیسے پرانے تھے ویسے ہی رہنے دیتے ۔ نئے حلقوں کے نام سے نئے صفحات بنا لینا چاہیے تھا ۔ میں اب یہی کرنا چاہوں گا ۔ 14:14، 19 ستمبر 2018ء (م ع و)
اس لیے ایک ہی نمبر کو مختلف ادوار کے حلقہ بندیوں میں مکس کرنے کی ضرورت نہیں ،بلکہ ہر تبدیلی کے لیے الگ سلسلہ صفحات کا بنایا جائے بس ہر صفحے کے نام کے شروع میں یا آخر میں اس دور کا حوالہ دیا جائے ۔ جیسے کہ 2002ء : حلقہ این اے -1 اور 2018ء : حلقہ این اے - 1(چترال) _ نورالدین __وکی طالب علم_☺گفتگو . 14:28، 19 ستمبر 2018ء (م ع و)
- حلقہ بندیوں کے بارے میں کچھ معلومات اس فیس بک آرٹیکل سے بھی مل سکتی ہيں : The Academy of Learner's > 07 دسمبر - تاریخ کے آئینے میں
_ نورالدین __وکی طالب علم_☺گفتگو . 14:31، 19 ستمبر 2018ء (م ع و)