فہرست قومی شعار بلحاظ ممالک

اکثر ممالک کے کچھ قومی شعار ہوتے ہیں جو عموماً چند الفاظ پر مشتمل ہوتے ہیں۔ بعض ممالک کے قومی شعار ان کی مقامی زبانوں میں ہیں مگر بعض کے قومی شعار اس ملک کی دفتری زبانوں میں ہوتے ہیں جو عموماً اس ملک پر قبضہ رکھنے والی طاقتور ممالک کی زبان ہوتی ہے۔ بعض ممالک کے شعار لاطینی زبان میں بھی ہیں جو ان کی کیتھولک مسیحیت سے وابستگی کا اظہار ہے۔ نیچے اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے قومی شعار دیے گئے ہیں۔ اردو حروف کے لحاظ سے ترتیب دینے کے لیے نمبر شمار سے ترتیب دیں تاکہ اردو حروف کے لحاظ سے درست ترتیب مہیا ہو سکے۔

فہرست قومی شعار
شمار ملک قومی شعار شعار کی زبان شعار کا اردو ترجمہ
1  آذربائیجان Odlar Yurdu - آگ کا ملک
2  آرمینیا Մեկ Ազգ, Մեկ Մշակույթ آرمینیائی ایک قوم، ایک ثقافت
3  آسٹریا - - -
4  آسٹریلیا - - -
5  جمہوریہ آئرلینڈ - - -
6  آئس لینڈ - - -
7  اتحاد القمری Unité, Justice, Progrès عربی اتحاد، عدل، ترقی
8  ارجنٹائن En Unión y Libertad ہسپانوی اتحاد و آزادی کے ساتھ
9  اردن الله الوطن المليك / الاردن اولا عربی اللہ، وطن، بادشاہ
10  اریتریا - - -
11  ازبکستان - - -
12  استوائی گنی Unidad, Paz, Justicia ہسپانوی اتحاد، امن، عدل
13  اسرائیل - - -
14  استونیا - - -
15  اطالیہ - - -
16  افغانستان - -
17  البانیا Ti Shqipëri më jep nder, më jep emrin shqipëtar البانوی البانیہ تو مجھے عزت اور البانوی نام دیتا ہے
18  الجزائر بالشعب و للشعب عربی عوام سے عوام کے لیے
19  انڈورا Virtus Unita Fortior لاطینی متحدہ قوت زیادہ قوی ہے
20  انڈونیشیا Bhinneka Tunggal Ika بھاشا انڈونیشیا اتحاد تنوع کے ساتھ
21  انگولا Virtus Unita Fortior لاطینی متحدہ قوت زیادہ قوی ہے
22  ایتھوپیا - - -
23  ایران Esteqlāl, āzādī, jomhūrī-ye eslāmī فارسی استقلال، آزادی، جمہوری اسلامی
24  ایکواڈور Dios, patria y libertad ہسپانوی خدا، وطن اور آزادی
25  ایل سیلواڈور Dios, Unión, Libertad ہسپانوی خدا، اتحاد، آزادی
26  اینٹیگوا و باربوڈا Each endeavouring, all achieving انگریزی ہر کوئی کوشش کرے، سب مراد پائیں
27  بارباڈوس Pride and Industry انگریزی فخر اور جدوجہد
28  بحرین - - -
29  برازیل Ordem e progresso پرتگیزی نظم و ترقی
30  مملکت متحدہ Dieu et mon droit فرانسیسی ندارد (شاہی شعار:خدا اور میرا حق)
31  برکینا فاسو Unité, Progrès, Justice فرانسیسی اتحاد، ترقی، عدل
32  برونائی دارالسلام Always in service with God's guidance ملاوی (بھاس ملایو) ہمیشہ خدمت، خدا کی رہنمائی میں
33  برونڈی Unité, Travail, Progrès فرانسیسی اتحاد، محنت، ترقی
34  بلجئیم Eendracht maakt macht, L'union fait la force and Einigkeit gibt Stärke ڈچ، فرانسیسی، آلمانی (جرمن) اتحاد طاقت دیتی ہے
35  بلغاریہ Съединението прави силата بلغاروی قوت بذریعہ اتحاد
36  بنگلادیش - بنگلہ قومیت، لا دینیت، اشتراکیت اور جمہوریت
37  بوسنیا و ہرزیگووینا - - -
38  بولیویا La Unión es la Fuerza ہسپانوی اتحاد طاقت ہے
39  بوٹسوانا Pula ستسوانا بارش
40  بھارت सत्यमेव जयते ہندی سچ ہی جیتتا ہے
41  بھوٹان One Nation, One People زونکھا ایک قوم، متحد عوام
42  بہاماس Forward, Upward, Onward Together انگریزی اکٹھے اوپر اور آگے جائیں اور ترقی کریں
43  بیلاروس - - -
44  بیلیز Sub umbra floreo انگریزی سایہ میں مجھ پر بہار آتی ہے
45  بینن Fraternité, Justice, Travail فرانسیسی اخوت، عدل، محنت
46  پاپوا نیو گنی Unity in Diversity انگریزی اتحاد تنوع کے ساتھ
47  پاکستان ایمان، اتحاد، تنظیم اردو ایمان، اتحاد، تنظیم
48  پلاؤ - - -
49  پاناما Pro mundi beneficio ہسپانوی تمام دنیا کے فائدے کے لیے
50  پرتگال Esta é a ditosa pátria minha amada پرتگیزی یہ میرا محبوب خوش قسمت وطنِ مادر ہے
51  پولینڈ - - -
52  پیراگوئے Paz y justicia ہسپانوی امن و عدل
53  پیرو - - -
54  تاجکستان - - -
55  ترکمانستان - - -
56  ترکیہ Egemenlik kayıtsız şartsız milletindir. ترکی اختیار غیر مشروط طور پر قوم کے ہاتھ میں رہتا ہے
57  تنزانیہ Uhuru na Umoja سواحلی آزادی و اتحاد
58  تووالو Tuvalu mo te Atua تووالوی تووالو خدا کے لیے
59  تھائی لینڈ ชาติ ศาสนา พระมหากษัตริย์ تھائی قوم، مذہب، بادشاہ
60  تونس Order, Freedom, and Justice عربی نظم، آزادی و عدل
61  ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو Together we aspire, together we achieve انگریزی ہم مل کر خواہش کرتے ہیں اور مل کر اس کی تعبیر کرتے ہیں
62  ٹوگو Travail, Liberté, Patrie فرانسیسی محنت، آزادی، وطن
63  ٹونگا Ko e ʻOtua mo Tonga ko hoku tofiʻa ٹونگائی خدا اور ٹونگا میری روایت ہیں
64  جاپان - - -
65  جارجیا ძალა ერთობაშია! جارجوی طاقت اتحاد میں پوشیدہ ہے
66  جبوتی Unity, Equality, Peace فرانسیسی اتحاد، مساوات، امن
67  جرمنی Einigkeit und Recht und Freiheit آلمانی (جرمن) اتحاد اور عدل اور آزادی
68  جزائر سلیمان To lead is to serve انگریزی رہنمائی خدمت ہے
69  جزائر مارشل Jepilpilin ke ejukaan انگریزی مشترکہ کوشش سے کامیابی
70  چیک جمہوریہ Pravda vítězí! چیک سچ کو دوام ہے
71  جمہوریہ ڈومینیکن Dios, Patria, Libertad ہسپانوی خدا، ملک، آزادی
72  جمیکا Out of many, one people انگریزی بہت سے لوگوں میں سے ایک عوام
73  جنوبی افریقا !ke e: ǀxarra ǁke   خواسو اتحاد تنوع کے ساتھ
74  جنوبی کوریا 홍익인간 (弘益人間) کوریائی ( ہانگوکیو) تمام انسانوں کو فائدہ پہنچائیں
75  چاڈ Unité, Travail, Progrès فرانسیسی اتحاد، محنت، ترقی
76  چلی Por la razón o la fuerza ہسپانوی دلیل سے یا طاقت سے
77  چین - - -
78  ڈنمارک Guds hjælp, Folkets kærlighed, Danmarks styrke ڈینش خدائی مدد، عوام کی محبت، ڈنمارک کا استحکام
79  ڈومینیکا Après le Bondie, C'est la Ter انگریزی خدا کے بعد ہمیں زمین سے محبت ہے
80  روانڈا Unity, Work, Patriotism انگریزی اتحاد، محنت، حب الوطنی
81  روس - - -
82  رومانیہ Nihil Sine Deo - -
83  ریاستہائے متحدہ In God We Trust انگریزی خدا پر ہمارا بھروسا ہے (قومی سطح پر کوئی شعار نہیں)
84  زمبابوے Unity, Freedom, Work انگریزی اتحاد، آزادی، محنت
85  زیمبیا One Zambia, One country انگریزی ایک زیمبیا، ایک ملک
86  ساؤٹوم - - -
87  سامووا Fa'avae i le Atua Samoa سامووی خدا سامووا کی بنیاد ہو
88  سان مارینو Libertas اطالوی آزادی
89  سربیا Само Слога Србина Спасава سرب صرف اتحاد سربوں کو بچائے گا
90  سری لنکا - - -
91  سرینام Justitia, pietas, fides ڈچ عدل، تقویٰ، وفاداری
92  سعودی عرب لا إله إلا الله محمد رسول الله عربی اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں اور محمد (ص) اس کے رسول ہیں
93  سلوواکیہ - - -
94  سلووینیا Edinost, sreča, sprava - -
95  سنگاپور Majulah Singapura بھاشا ملایو آگے بڑھو سنگاپور
96  سوازی لینڈ Siyinqaba سواتیہ، انگریزی ہم قلعہ (محافظ) ہیں
97  سوڈان النصر لنا عربی فتح ہماری ہے
98  سویٹزرلینڈ Unus pro omnibus, omnes pro uno لاطینی سب ایک کے لیے، ایک سب کے لیے
99  سویڈن För Sverige - i tiden سونسکا ندارد (شاہی: سویڈن سب کے لیے، وقت کے ساتھ ساتھ )
100  سیشیلز Finis coronat opus سیسلوا اچھا اختتام محنت کو چار چاند لگاتا ہے
101  سیرالیون Unity, freedom, justice انگریزی اتحاد، آزادی، عدل
102  سینٹ کیٹز و ناویس Country Above Self انگریزی ملک خود سے پہلے
103  سینٹ لوسیا The land, the people, the light انگریزی وطن، عوام، نور
104  سینٹ وینسینٹ و گریناڈائنز Pax et justitia انگریزی امن و عدل
105  سینیگال Un peuple, un but, une foi فرانسیسی متحد عوام، ایک ہدف، ایک ایمان
106  سوریہ Wahdah, Hourriah, Ishtirakiah عربی اتحاد، آزادی، اشتراکیت
107  شمالی کوریا 강성대국 (强盛大國) کوریائی (شوسونو) کامیاب اور عظیم ملک
108  صومالیہ - - -
109  عراق الله أكبر عربی اللہ سب سے بڑا ہے
110  سلطنت عمان - - -
111  فجی Rerevaka na Kalou ka Doka na Tui انگریزی خدا سے ڈریں اور ملکہ کی عزت کریں
112  فرانس Liberté, égalité, fraternité فرانسیسی آزادی، مساوات، اخوت
113  فلپائن Maka-Diyos, Maka-Tao, Makakalikasan at Makabansa فلپینی خدا، عوام، فطرت اور ملک
114  فن لینڈ - - -
115  قازقستان - - -
116  قبرص - - -
117  قطر - - -
118  جمہوریہ کانگو Unité, Travail, Progrès فرانسیسی اتحاد، محنت، ترقی
119  جمہوری جمہوریہ کانگو Justice - Paix - Travail فرانسیسی عدل، امن، محنت
120  کرغیزستان - - -
121  کرویئشا - - -
122  کمبوڈیا Nation, Religion, King خمر قوم، مذہب، بادشاہ
123  آئیوری کوسٹ Union, Discipline, Travail فرانسیسی اتحاد، نظم، محنت
124  کوسٹاریکا Vivan siempre el trabajo y la paz ہسپانوی محنت و امن جیتے رہیں
125  کولمبیا Libertad y orden ہسپانوی آزادی و نظم
126  کویت - - -
127  کیپ ورڈی - - -
128  کیریباتی Te mauri, te raoi ao te tabomoa کیریباتوی صحت، امن و ترقی
129  کیمرون Paix - Travail - Patrie فرانسیسی امن، محنت، وطنِ اجداد
130  کینیا Harambee سواحلی آئیے مل کر محنت کریں
131  کینیڈا A mari usque ad mare لاطینی سمندر سے سمندر میں
132  کیوبا Patria o muerte ہسپانوی وطن یا موت
133  گریناڈا Ever Conscious of God We Aspire, and Advance as One People انگریزی ہمیشہ خدا کے شعور کے ساتھ متحد ہو کر امید رکھیں اور ترقی کرین
134  جمہوریہ گنی Travail, Justice, Solidarité فرانسیسی محنت، عدل، یکجہتی
135  گنی بساؤ Unidade, Luta, Progresso پرتگیزی اتحاد، جدوجہد، ترقی
136  گواتیمالا El País de la Eterna Primavera - ابدی بہاروں کا وطن
137  گھانا Freedom and Justice انگریزی آزادی اور عدل
138  گیانا One people, one nation, one destiny انگریزی متحد عوام، ایک قوم،، ایک منزل
139  گیبون Union, Travail, Justice فرانسیسی اتحاد، محنت، انصاف
140  گیمبیا Union, Travail, Justice انگریزی اتحاد، محنت، عدل
141  لاؤس ສັນຕິພາບ ເອກະລາດ ປະຊາທິປະໄຕ ເອກະພາບ ວັດທະນາຖາວອນ لاوی امن، خود مختاری، جمہوریت، اتحاد و ترقی
142  لائبیریا The love of liberty brought us here انگریزی آزادی سے محبت ہمیں یہاں لائی ہے
143  لبنان All for our nation عربی سب ہماری قوم کے لیے ہے
144  لتھووینیا Tautos jėga vienybėje! لتھوینیائی قوم کی طاقت اتحاد میں ہے
145  لٹویا Tēvzemei un Brīvībai لٹویائی اجداد کے وطن اور آزادی کے لیے
146  لکسمبرگ Mir wëlle bleiwe wat mir sinn لکسمبرگی خواہش ہے کہ ہم ویسے ہی رہیں جیسے ہیں
147  لیبیا - - -
148  لیختینستائن Für Gott, Fürst und Vaterland آلمانی (جرمن) خدا، بادشاہ اور اجداد کے وطن کے لیے
149  لیسوتھو Khotso, Pula, Nala سوتھو امن، بارش، ترقی
150  مالدیپ - - -
151  مالٹا - - -
152  مالدووا Limba noastră-i o comoară   رومانی (مالدوی) ہماری زبان ایک خزانہ ہے
153  مالی Un peuple, un but, une foi فرانسیسی متحد عوام، ایک ہدف، ایک ایمان
154  ریاستہائے وفاقیہ مائکرونیشیا Peace Unity Liberty انگریزی امن، اتحاد، آزادی
155  متحدہ عرب امارات - عربی خدا، قوم، بادشاہ
156  مڈغاسکر Tanindrazana, Fahafahana, Fandrosoana مالاگاسی اجداد کا وطن، آزادی، ترقی
157  المغرب الله، الوطن، الملك عربی اللہ، وطن، بادشاہ
158  مشرقی تیمور Honra, pátria e povo تیتون عزت، وطن اور عوام
159  مصر - -
160  جمہوریہ مقدونیہ Слобода или смрт مقدونیائی آزادی یا موت
161  ملائیشیا Bersekutu Bertambah Mutu بھاشا ملایو اتحاد میں طاقت ہے
162  ملاوی Unity and Freedom انگریزی اتحاد اور آزادی
163  موناکو Deo juvante فرانسیسی خدا کی مدد کے ساتھ
164  منگولیا - - -
165  موریتانیہ شرف إخاء عدل    عربی عزت، اخوت، عدل
166  موریشس Stella Clavisque Maris Indici انگریزی بحرِ ہند کا ستارہ و کلید
167  موزمبیق - - -
168  مونٹینیگرو Čojstvo i junaštvo / Чојство и јунаштво سربیائی جواں مردی و اولوالعزمی
169  میانمار - - -
170  میکسیکو - - -
171  ناروے Alt for Norge نارسک ندارد (شاہی: سب ناروے کے لیے )
172  ناورو God's will first ناؤرویائی خدا کی مرضی مقدم ہے
173  نائجر Fraternité, Travail, Progrès فرانسیسی اخوت، محنت، ترقی
174  نائجیریا Unity and Faith, Peace and Progress انگریزی اتحاد و ایمان، امن و ترقی
175  نکاراگوا En Dios Confiamos ہسپانوی خدا پر ہمارا بھروسا ہے
176  نمیبیا Unity, liberty, justice انگریزی اتحاد، آزادی، عدل
177  نیپال जननी जन्मभूमिष्च स्वर्गादपि गरियसि نیپالی ماں اور وطنِ مادر جنت سے بہتر ہیں
178  نیدرلینڈز Je maintiendrai, Ik zal handhaven ڈچ میں مستقل مزاج رہوں گا
179  نیوزی لینڈ Onward انگریزی بڑھے چلو
180  وانواٹو Long God yumi stanap بسمالہ خدا پر غیر متزلزل ایمان رکھتے ہیں
181  وسطی افریقی جمہوریہ Unité, Dignité, Travail فرانسیسی اتحاد، وقار، محنت
182  ویت نام Ðộc lập, tự do, hạnh phúc ویتنامی خود مختاری، آزادی اور خوشیاں
183  وینیزویلا Dios y Federación ہسپانوی خدا اور وفاق
184  ہسپانیہ Plus Ultra ہسپانوی مزید آگے
185  مجارستان Regnum Mariae Patrona Hungariae - -
186  ہونڈوراس Libre, Soberana E Independiente ہسپانوی آزاد، شاہانہ اور خود مختار
187  ہیٹی L'union fait la force فرانسیسی اتحاد میں طاقت ہے
188  یمن - - -
189  یوراگوئے Libertad o Muerte ہسپانوی آزادی یا موت
190  یوکرین - - -
191  یوگنڈا For God and My Country انگریزی خدا اور میرے ملک کے لیے
192  یونان Ελευθερία ή θάνατος یونانی آزادی یا موت

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم