تاریخ پاکستان کا خط زمانی (1947ء – حال)
پاکستان کو 14 اگست 1947ء کو ایک ملک قرار دیا گیا۔
1947ء– 1950ء
ترمیم1947ء
ترمیم- 8 جولائی: پاکستان کی پہلی آئین ساز اسمبلی نے پاکستان کی تشکیل کا منصوبہ منظور کر لیا۔
- 26 جولائی: ہندوستانی گزٹ نے پاکستان کی پہلی آئین ساز اسمبلی کی تشکیل کے متعلق تفصیلات فراہم کیں جن میں 69 افراد بطور وزراء کے شامل تھے۔
- 14 اگست: پاکستان معرضِ وجود میں آیا۔
- 30 ستمبر: پاکستان اقوام متحدہ کا رکن بن گیا۔
- 27 اکتوبر: ریاست جموں کشمیر کے آخری مہاراجہ ہری سنگھ نے ریاست جموں و کشمیر کا الحاق بھارت سے کر دیا اور ریاست جموں و کشمیر پر بھارتی افواج قابض ہوگئیں۔
1948ء
ترمیم- یکم جنوری: کشمیر کے محاذ پر پاک فوج اور بھارتی افواج کے مابین کنٹرول لائن کا تعین کر دیا گیا جس سے پاک بھارت جنگ 1947 وقتی طور پر روک دی گئی۔
- 2 فروری: اردو زبان کو پاکستان کی قومی زبان قرار دے دیا گیا۔
- 9 فروری: گورنر جنرل پاکستان محمد علی جناح نے کراچی کو پاکستان کا مستقل دار الحکومت قرار دیا۔
- یکم مئی: کشمیر پر پاک بھارت جنگ 1947 کا دوبارہ آغاز ہو گیا۔
- یکم جولائی: قائداعظم محمد علی جناح نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا افتتاح کیا۔
- 9 جولائی: پاکستان پوسٹ نے پاکستان کا پہلا ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔
- 11 ستمبر: قائداعظم محمد علی جناح کراچی میں انتقال کرگئے۔ خواجہ ناظم الدین نے بحیثیت گورنر جنرل پاکستان حلف لیا۔
1949ء
ترمیم- یکم جنوری: پاکستان اور بھارت کے مابین لائن آف کنٹرول کو جنگ بندی کی حد قرار دیا گیا۔ پاک بھارت جنگ 1947 اقوام متحدہ کی ثالثی پر بند ہو گئی۔
- 8 فروری: حکومت آزاد کشمیر نے اپنا دار الحکومت مظفر آباد کو قرار دیا۔
- 12 مارچ: قرارداد مقاصد منظور ہوئی۔
- 21 اگست: موسیقار احمد غلام علی چھاگلہ نے پاکستان کے قومی ترانہ کی حیثیت سے پہلی بار قومی دُھن مرتب کی جسےریڈیو پاکستان سے نشر کیا گیا۔ اِس دُھن میں صرف آلاتِ موسیقی کے سازوں کی آواز موجود تھی جبکہ الفاظ یا تحریر موجود نہ تھے۔
1951ء–1960ء
ترمیم1950ء
ترمیم- 4 جنوری: پاکستان نے عوامی جمہوریہ چین کو تسلیم کر لیا اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کی راہ ہموار ہوئی۔
- فروری– مارچ: مشرقی پاکستان میں ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان فسادات۔
- 8 اپریل: دہلی میں لیاقت–نہرو معاہدہ پر دستخط ہوئے جس کے تحت پاکستان اور بھارت کے مابین تقسیم ہند کے دوران پیش آنے والے معاملات کو حل کرنا تھا۔
1951ء
ترمیم- 11 مئی: جامعہ کراچی کا قیام عمل میں آیا۔
- 14 جون: راولپنڈی سازش کیس کی سنوائی حیدرآباد جیل میں شروع ہوئی۔
- 16 اکتوبر: راولپنڈی میں وزیراعظم پاکستان لیاقت علی خان کو قتل کر دیا گیا۔
- 17 اکتوبر: ملک غلام محمد گورنر جنرل پاکستان بنے۔
1952ء
ترمیم- 12 مارچ: بلوچستان کی شاہی ریاستیں ریاست مکران، ریاست لسبیلہ، ریاست خاران اور ریاست قلات پاکستان کے حکمرانوں نے پاکستان میں ضم ہونے کے لیے مرکزی حکومت سے اِتفاق کر لیا جس کے تحت مذکورہ ریاستوں کو صوبہ بلوچستان میں ضم کرتے ہوئے پاکستان کا حصہ قرار دیا گیا۔
- 18 مئی: تحریک ختم نبوت کا قیام عمل میں آیا۔
- 21 اگست: پاکستان اور بھارت کے مابین مغربی بنگال اور مشرقی بنگال کی حدود کے تعین کے لیے معاہدہ قرار پایا۔
- 22 اگست: مغربی پاکستان اور مشرقی پاکستان کے مابین 24 گھنٹے جاری رہنے والی ٹیلی گراف سروس کا آغاز ہوا۔
- 31 دسمبر:پاکستان نیشنل اسکاؤٹس کا قیام عمل میں آیا۔
1953ء
ترمیم- 17 اپریل: محمد علی بوگرہ نے بحیثیتِ وزیراعظم پاکستان حلف اُٹھایا۔
- 14 جولائی: بانی پاکستان محمد علی جناح کی جائے پیدائش وزیر مینشن کو قومی یادگار قرار دیتے ہوئے حکومت پاکستان نے اپنی تحویل میں لے لیا۔
- 16 اگست: پاکستان میں پہلی بار حکومتی سطح پر یوم شہدائے کشمیر منایا گیا۔
- 22 نومبر: مشہور عالم دین، مؤرخ، محقق علامہ سید سلیمان ندوی 69 سال کی عمر میں کراچی میں اِنتقال کرگئے۔
1954ء
ترمیم- اپریل: اردو زبان کو پاکستان کی قومی زبان قرار دیا گیا۔
- 14 اپریل: حکومت پاکستان نے اعلان کیا کہ یکم مئی 1954ء سے پاکستان کا معیاری وقت کا معیاری وقت متناسق عالمی وقت سے پانچ گھنٹے آگے ہوگا۔دراصل حکومت پاکستان نے سابقہ معیاری وقت جو متناسق عالمی وقت سے ساڑھے چار گھنٹہ آگے تھا، میں پاکستان کا معیاری وقت میں 30 منٹ اضافہ کرتے ہوئے اعلان کیا۔
- 14 اپریل: شاہ سعودی عرب سعود بن عبدالعزیز آل سعود سرکاری دورہ پر کراچی پہنچے۔
- یکم مئی: پاکستان کا معیاری وقت( متناسق عالمی وقت سے پانچ گھنٹہ آگے) نافذ العمل ہو گیا۔
- 30 مئی: میجر جنرل اسکندر مرزا مشرقی پاکستان کے گورنر مقرر ہوئے۔
- 10 جون: بیگم رعنا لیاقت علی خان نیدرلینڈز میں بطور پاکستانی سفیر مقرر کی گئیں۔
- 21 جون: گورنر جنرل پاکستان نے افتخار حسین خان ممدوٹ کو گورنر سندھ مقرر کیا۔
- 24 جون: افتخار حسین خان ممدوٹ نے بطور گورنر سندھ حلف اُٹھایا۔
- 31 جولائی: اٹلی سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما اردیتو دیسئیو نے پاکستان کی بلند ترین چوٹی K-2 کو سَر کر لیا۔
- 7 اگست: گورنر جنرل پاکستان ملک غلام محمد نے حفیظ جالندھری کے لکھے ہوئے ترانہ کو منظور کرتے ہوئے اِسے بطور قومی ترانہ قرار دیا جس کی دُھن موسیقار احمد غلام علی چھاگلہ نے مرتب کی تھی۔
- 13 اگست: حفیظ جالندھری کا لکھا ہوا ترانہ پہلی بار ریڈیو پاکستان سے نشر کیا گیا۔
- 21 ستمبر: دستور ساز اسمبلی نے اردو زبان اور بنگالی زبان کو بیک وقت قومی زبان قرار دیا۔
- 7 اکتوبر: وزیر خارجہ پاکستان محمد ظفر اللہ خان انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس کے رکن بنے۔
- 24 اکتوبر: گورنر جنرل پاکستان ملک غلام محمد نے دستور ساز اسمبلی توڑ دی جس کے نتیجے میں صوبائی اسمبلیاں تحلیل ہوگئیں۔
- 22 نومبر:سرحد صوبائی اسمبلی نے ون یونٹ کی قرارداد منظور کرلی۔
- 25 نومبر: پنجاب صوبائی اسمبلی نے ون یونٹ کی قرارداد منظور کرلی۔
1955ء
ترمیم- یکم جنوری: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کا قیام عمل میں آیا۔
- 18 جنوری: افسانہ نگار، مصنف سعادت حسن منٹو لاہور میں اِنتقال کرگئے۔
- 15 مارچ: کوٹری بیراج کا اِفتتاح ہوا۔
- 18 اپریل–24 اپریل: پاکستان کی بنڈونگ کانفرنس (انڈونیشیا) میں شرکت۔
- 7 اگست: محمد علی بوگرہ نے وزارتِ عظمیٰ سے استعفا دے دیا۔ چوہدری محمد علی وزیراعظم پاکستان بن گئے۔
- 10 اگست: چوہدری محمد علی نے بحیثیتِ وزیراعظم پاکستان حلف اُٹھایا۔
1956ء
ترمیم- 21 فروری: پاکستان کی دستور ساز اسمبلی نے یہ قرار دیا کہ ملک میں وفاقی طرزِ حکومت ہوگا اور ملک کا نیا نام ’’اسلامی جمہوریہ پاکستان‘‘ رکھا جائے گا۔
- 23 مارچ: آئین پاکستاننافذ العمل ہوا جس کے تحت اسکندر مرزا صدر پاکستان بن گئے۔
- 12 ستمبر: حسین شہید سہروردی نے بحیثیت وزیراعظم پاکستان حلف اُٹھایا۔
1957ء
ترمیم- 2 فروری: صدر پاکستان اسکندر مرزا نے گدو بیراج کا سنگِ بنیاد رکھا۔
- 8 مارچ: صدر پاکستان اسکندر مرزا نے کراچی میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی نئی عمارت کا سنگِ بنیاد رکھا۔
- 11 جولائی: اسماعیلیہ فرقہ کے پیشوا اور آل انڈیا مسلم لیگ کے بانی آغا خان سوم انتقال کرگئے۔
- 24 جولائی:مولانا عبدالحمید خان بھاشانی نے سیاسی جماعت نیشنل عوامی پارٹی کی بنیاد رکھی۔
- 16 دسمبر: ملک فیروز خان نون نے بحیثیتِ وزیراعظم پاکستان حلف اُٹھایا۔
1958ء
ترمیم- 14 فروری: تحریک پاکستان کے رہنماء سردار عبدالرب نشتر کراچی میں اِنتقال کرگئے۔
- 25 جون: مشرقی پاکستان میں صدارتی طرزِ حکومت قائم ہوا۔
- 17 جولائی: پاکستان کے فلمی نگار ایوارڈز منعقد ہوئے۔
- 7 اکتوبر: پاکستان میں پہلا مارشل لا کا نفاذ عمل میں آیا۔ جنرل ایوب خان چیف ایڈمنسٹریٹر آف لا بن گئے۔
- 24 اکتوبر: جنرل ایوب خان نے وزیراعظم پاکستان کی حیثیت سے حلف اُٹھایا۔
- 27 اکتوبر: جنرل ایوب خان نے صدر پاکستان اسکندر مرزا کو مستعفی ہونے پر آمادہ کر لیا اور خود صدر پاکستان بن گئے۔
- 2 نومبر: معزول صدر پاکستان اسکندر مرزا جلاوطنی اِختیار کرتے ہوئے پاکستان سے ہجرت کرگئے۔
1959ء
ترمیم- 21 مارچ: مارشل لا کے احکامات کے مطابق پروڈا (PRODA)کا قانون تشکیل دیا گیا جس کے مطابق سیاست دانوں کو نااہل قرار دینا تھا۔
- 18 اپریل: حکومت پاکستان نے اخبارات ڈیلی ٹائمز، امروز اور ہفت روزہ لیل و نہار کے لائسنس ضبط کرتے ہوئے اُن کی اشاعت پر پابندی عائد کردی۔
- 12 جولائی: شکریہ خانم کو پاکستان کی پہلی خاتون پائلٹ بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔
- 16 ستمبر: حکومت پاکستان نے اِسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے قیام کا اعلان کیا۔
- 26 اکتوبر: جنرل ایوب خان نے بنیادی جمہوریت کے قوانین کا اعلان کیا۔
- 27 اکتوبر: صدر پاکستان جنرل ایوب خان کو افواج پاکستان نے فیلڈ مارشل کے عہدہ پر ترقی دے دی۔
1961ء–1970ء
ترمیم1960ء
ترمیم- 24 فروری: حکومت پاکستان نے پاکستان کے نئے دار الحکومت کا نام اسلام آباد تجویز کیا۔
- 23 مارچ: مینار پاکستان کا سنگِ بنیاد رکھا گیا۔
- 31 جولائی: مزار قائد (کراچی) کا سنگِ بنیاد رکھا گیا۔
- یکم اگست: اسلام آباد کو پاکستان کا نیا دار الحکومت قرار دیا گیا۔
- 9 ستمبر: پاکستان نے روم میں منعقدہ اولمپکس گیمز میں پہلی بار طلائی میڈل حاصل کیا جو بھارت کو ہاکی کے میچ میں 0–1 سے حاصل کیا گیا تھا۔
1961ء
ترمیم- یکم جنوری: پاکستان میں اعشاری نظام رائج ہوا۔
- 22 جنوری: حکومت پاکستان نے فلمی اعزازات (ایوارڈز) منعقد ہوئے۔
- 14 جون: حکومت پاکستان نے سرکاری نیوز ایجنسی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان ـ APP) کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
- 15 جولائی: گل یاسمین کو پاکستان کا قومی پھول قرار دیا گیا۔
- 16 اگست: بابائے اُردو مولوی عبد الحق کراچی میں اِنتقال کرگئے۔
1962ء
ترمیم- 27 اپریل: معروف سیاست دان ابو القاسم فضل الحق 89 سال کی عمر میں ڈھاکہ میں اِنتقال کرگئے۔
- 8 جون:آئین پاکستان، 1962ء نافذ العمل ہوا۔
- یکم جون: حکومتِ سوویت یونین نے فیض احمد فیض کو ادبی خدمات کے صلے میں لینن پرائز سے نوازا۔
- 7 جون: پاکستان کے خلائی ادارے سپارکو نے پہلا راکٹ رہبر اول سونمیانی کے مقام سے خلاء میں روانہ کیا۔
1963ء
ترمیم- 5 جنوری: پاکستان اور چین کے مابین پہلا تجارتی معاہدہ تشکیل پاگیا۔
- 24 جنوری: ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے وزیر خارجہ بن گئے۔
- 2 مارچ: حکومت پاکستان اور چین کے مابین سرحدی معاہدہ بیجنگ میں دستخط ہوا جس کے مطابق چین نے کے ٹو جیسی عظیم وبلند چوٹی پاکستان کے سپرد کردی۔
- 21 اپریل: پاکستان کونسل آف نیوزپیپرز ایڈیٹرز نے ضابطہ اخلاق مرتب کرتے ہوئے نافذ کیا۔
- 29 اکتوبر: سید امجد علی اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب مقرر ہوئے۔
1964ء
ترمیم- 31 جولائی: پاکستان، ترکی اور ایران کے درمیان معاہدہ برائے علاقائی تعاون برائے ترقی طے پایا۔
- 17 ستمبر: فاطمہ جناح نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی برائے صدارتی انتخاب الیکشن کمیشن میں جمع کروائے۔
- 22 اکتوبر: سابق گورنر جنرل پاکستان خواجہ ناظم الدین ڈھاکہ میں اِنتقال کرگئے۔
- 28 اکتوبر: پاکستان ہاکی ٹیم نے ٹوکیو اولمپکس میں ہاکی کے کھیل میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے سلور میڈل حاصل کیا۔
- 26 نومبر: صدر پاکستان جنرل ایوب خان نے پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک کا اِفتتاح کیا جس سے پاکستان میں ٹیلی ویژن کی نشریات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔
1965ء
ترمیم- 2 جنوری: صدارتی انتخابات منعقد ہوئے۔ جنرل ایوب خان دوبارہ صدر پاکستان کی حیثیت سے کامیاب ہوئے۔
- 2 مارچ: صدر پاکستان جنرل ایوب خان نے چین کا دورہ کیا۔
- 21 مارچ: قومی اسمبلی کے انتخابات منعقد ہوئے۔ پاکستان مسلم لیگ نے 150 نشستوں میں سے 120 حاصل کر لیں۔
- 30 جون: پاکستان اور بھارت کے درمیان رن کچھ کے سرحدی علاقہ کے تعین کا معاہدہ ہوا۔ علاوہ ازیں رن کچھ میں جنگ بندی کے معاہدہ پر دستخط ہوئے۔
- 5 اگست: پاکستان اور بھارت کے مابین جھڑپوں کا آغاز ۔
- 6 ستمبر: پاک بھارت جنگ 1965ء، یہ جنگ مسئلہ کشمیر پر دوسری بڑی جنگ تھی۔
- 23 ستمبر: 17 دن کے بعد اقوام متحدہ کی ثالثی کے بعد پاک بھارت جنگ 1965ء ختم ہو گئی۔
- 22 دسمبر: پاکستان کے پہلے جوہری (ایٹمی) ری ایکٹر نے کام شروع کیا۔
1966ء
ترمیم- 10 جنوری: حکومت پاکستان اور بھارت کے درمیان پاک بھارت جنگ 1965ء کی جھڑپوں اور جنگ بندی کے معاملات پر تاشقند میں روس کی ثالثی پر معاہدۂ تاشقند طے پایا۔
- 12 فروری: شیخ مجیب الرحمن نے اپنے چھ نکات پیش کیے۔
- 17 جون: ذوالفقار علی بھٹو نے وزارتِ خارجہ سے استعفا دے دیا۔
- 17 ستمبر:جنرل یحییٰ خان کو کمانڈر انچیف کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی جبکہ جنرل موسیٰ خان مغربی پاکستان کے گورنر مقرر ہوئے۔
- 13 نومبر: صوبہ پنجاب کے شہر منٹگمری کا نام تبدیل کرکے ساہیوال رکھا گیا۔
1967ء
ترمیم- 9 جولائی: فاطمہ جناح کراچی میں وفات پاگئیں۔
- 24 اگست: چٹاگانگ میں پاکستان کی پہلی اسٹیل مل کا اِفتتاح ہوا۔
- 18 نومبر: حکومت پاکستان کی جانب سے مصر کی نامور مغنیہ اُم کلثوم کو ستارۂ امتیاز سے نوازا گیا۔
- 26 نومبر: نواب کالا باغ ملک امیر محمد خان کو اُن کے بیٹے نے قتل کر دیا۔
- 30 نومبر: ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی۔
1968ء
ترمیم- 6 جنوری: اگرتلہ سازش کیس، مشرقی پاکستان کی علیحدگی سے متعلق سازش منظرعام پر آنے کے باعث 28 بنگالی افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔
- 25 ستمبر: پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے ڈھاکہ سے نشریات کا آغاز کیا۔
- 26 اکتوبر: میکسیکو شہر میں منعقدہ اولمپکس گیمز میں پاکستان کی ہاکی ٹیم نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سب ٹیموں کو شکست دی اور یوں پاکستان ہاکی ٹیم ہاکی چمپئین بن گئی۔
- 7 نومبر: ملک بھر میں جنرل ایوب خان کے خلاف طلبہ کے احتجاج شروع ہو گئے۔
- 7 دسمبر: کشمیر کے مفتی اعظم میرواعظ یوسف شاہ راولپنڈی میں اِنتقال کرگئے۔
1969ء
ترمیم- 6 مارچ: مغربی پاکستان میں حکومت مخالف احتجاج میں شریک طلبہ پر عدالتی کارروائیوں کے کیسزواپس لے لیے گئے۔
- 25 مارچ: جنرل ایوب خان نے استعفا دے دیا۔ صوبائی اسمبلیاں تحلیل کردی گئیں۔ملک بھر میں مارشل لا نافذ کرتے ہوئے جنرل یحییٰ خان صدر پاکستان بن گئے۔
- 4 جولائی: حکومت پاکستان اور بھارت نے رن کچھ کے حتمی نقشے کے معاہدہ پر دستخط کیے۔
- 24 ستمبر: پاکستان کے مطالبہ پر بھارتی وفد کو او آئی سی کے اِجلاس سے باہر کر دیا گیا۔
- یکم دسمبر: مغربی پاکستان میں 300 اعلیٰ افسران کو رشوت کے الزامات پر معطل کر دیا گیا۔
1970ء
ترمیم- یکم مارچ: ائیرمارشل اصغر خان نے سیاسی جماعت ’’تحریک استقلال‘‘ کی بنیاد رکھی۔
- یکم جولائی: ون یونٹ ختم کر دیا گیا جس کے نتیجے میں صوبوں کو بحال کر دیا گیا۔ مغربی پاکستان کو چار صوبوں میں بحال کیا گیا۔
- 7 دسمبر: پاکستان میں پہلے عوامی اِنتخابات منعقد ہوئے جس کے مطابق مشرقی پاکستان میں شیخ مجیب الرحمن کی عوامی لیگ اور مغربی پاکستان میں ذوالفقار علی بھٹو کی پاکستان پیپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کی۔ اِن اِنتخابات میں ذوالفقار علی بھٹو کو کامیابی کے باعث وزیراعظم پاکستان کا منصب نہ مل سکا۔
- 19 دسمبر: پاکستان نے ایشیئن گیمز میں بھارت کی ہاکی ٹیم کو شکست دیتے ہوئے ہاکی کے کھیل میں طلائی میڈل حاصل کر لیا۔
1971ء
ترمیم- 15 جنوری: مزار قائد کی تعمیر پایۂ تکمیل کو پہنچی۔
- 16 فروری: پاکستان کو چین سے ملانے والی شاہراہ قراقرم کو کھول دیا گیا۔
- 26 مارچ: افواج پاکستان نے مشرقی پاکستان میں آپریشن سرچ لائٹ شروع کیا۔مشرقی پاکستان میں عوامی لیگ نے بنگالی قومیت کی بنا پر علیحدگی کی تحریک شروع کردی۔
- 25 مئی: افواج پاکستان کی جانب سے مشرقی پاکستان میں کیا جانے والا فوجی آپریشن (آپریشن سرچ لائٹ) ختم کر دیا گیا۔
- 5 اگست: مشرقی پاکستان کے بحران پر حکومت پاکستان نے قرطاسِ ابیض (White Paper) جاری کیا۔
- 29 اگست: راشد منہاس کو حکومت پاکستان نے نشان حیدر دینے کا اعلان کیا۔
- 3 ستمبر: کراچی میں حبیب بینک پلازہ کا افتتاح ہوا۔ حبیب بینک پلازہ 331 فٹ بلند اور 22 منزلوں پر مشتمل پاکستان کا سب سے بلند پلازہ تھا۔ یہ پلازہ 1972ء تک جنوبی ایشیا کا سب سے بلند ٹاور تھا۔
- 24 اکتوبر: پاکستان نے بارسیلونا میں اسپین کی ہاکی ٹیم کو ورلڈ ہاکی کپ میں شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی۔
- 22 نومبر: بھارت نے مشرقی پاکستان پر بھرپور حملے کا آغاز کیا۔
- 3 دسمبر: پاک بھارت جنگ 1971ء شروع ہوئی۔اِس جنگ کا مقصد مشرقی پاکستان میں بھارت کی دخل اندازی اور فوجی کارروائیوں کا جواب دینا تھا۔
- 6 دسمبر: میجر شبیر شریف نے پاک بھارت جنگ 1971ء کے دوران شہید ہوئے۔
- 16 دسمبر: سقوط ڈھاکہ، ڈھاکہ میں افواج پاکستان کے مشرقی محاذ کے کمانڈر امیر عبد اللہ خان نیازی اور گورنر جنرل مشرقی پاکستان نے پاک بھارت جنگ 1971ء کے دوران بھارتی لیفٹننٹ جنرل جگجیت سنگھ اروڑا کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔19 دن کے بعد 16 دسمبر کو پاک بھارت جنگ 1971ء ختم ہوئی اور بنگلہ دیش کا قیام عمل میں آیا۔ پاکستان صرف مغربی پاکستان کی حیثیت سے باقی رہ گیا۔93,000 پاکستانی فوجی بھارتی فوج کے ہاتھوں قیدی بن گئے۔
- 20 دسمبر: جنرل یحییٰ خان نے اِقتدار ذوالفقار علی بھٹوکے سپرد کر دیا اور خود بطور چیف آف مارشل لا ایڈمنسٹریٹر مستعفی ہو گئے۔ ذوالفقار علی بھٹو نے بحیثیت صدر پاکستان اور چیف آف مارشل لا ایڈمنسٹریٹر کی حیثیت سے حلف اُٹھایا۔
- 6 نومبر: وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو چین کے دورہ پر بیجنگ پہنچے۔
- 6 دسمبر: بھارت نے مشرقی پاکستان کی علیحدگی اور بنگلہ دیش کے قیام کو تسلیم کر لیا۔ پاکستان نے بھارت سے سفارتی تعلقات منقطع کردیے۔
1972ء
ترمیم- 8 جنوری: شیخ مجیب الرحمن کو مغربی پاکستان میں جیل سے رہا کر دیا گیا۔
- 20 جنوری: صدر پاکستان ذوالفقار علی بھٹو نے ملتان میں ایک خفیہ نشست میں پاکستان کو جوہری طاقت بنانے کا خفیہ منصوبہ ترتیب دیا۔
- 30 جنوری: پاکستان دولت مشترکہ سے علاحدہ ہو گیا۔ حکومت پاکستان نے بنگلہ دیش کو تسلیم کر لیا۔
- 14 مارچ: حکومت پاکستان نے نئی تعلیمی پالیسی متعارف کروائی جس کے تحت پرائیویٹ اسکولوں اور گورنمنٹ کے اسکولوں کے لیے تعلیم مفت کردی گئی۔
- 14 مارچ:1,300 سرکاری ملازم جبری طور پر ریٹائر کردیے گئے۔
- 14 اپریل: قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ ذوالفقار علی بھٹو کو صدر پاکستان کی حیثیت سے نمائندگی مل گئی۔
- 17 اپریل: عبوری آئین منظور ہوا۔
- 21 اپریل: ملک بھر سے مارشل لا اُٹھا لیا گیا۔ ملک میں جمہوری دور کا آغاز ہوا۔ حمود الرحمن نے بحیثیت چیف جسٹس آف پاکستان حلف اُٹھایا۔
- یکم مئی: پاکستان میں پہلی بار یوم مزدور منایا گیا۔
- 8 مئی: پاکستانی روپیہ کی قیمت میں کمی۔
- 2 جولائی: شملہ معاہدہ، وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو اور اندرا گاندھی کے مابین سرحدی تنازعات پر شملہ میں معاہدہ طے پایا۔
- 8 جولائی: کراچی میں سندھی لسانی بل کے معاملے پر لسانی فسادات ۔ اُردو بولنے والے درجنوں افراد قتل ہوئے۔
- 28 اکتوبر: صدر پاکستان ذوالفقار علی بھٹو نے کراچی نیوکلئیر پاور پلانٹ( KANUPP) کا اِفتتاح کیا۔
1976ء
ترمیم- 12 اکتوبر: فیصل مسجد کا سنگِ بنیاد سعودی عرب کے بادشاہ خالد بن عبدالعزیز آل سعود نے رکھا۔