لغت سائنس
لغت سائنس دراصل سائنس، اس کی ذیلی شاخوں اور متعلقہ شعبہ جات میں استعمال ہونے والے الفاظ کی ایک فہرست ہے۔
A
ترمیم- Absorb - (جذب کرنا) : ریتلی زمین نے بارش کا سارا پانی جذب کر لیا
ہیں جذبِ باہمی سے قائم نظام سارے پوشیدہ ہے یہ نکتہ تاروں کی زندگی میں (اقبالؒ)
- absorption - انجِذاب (جذب ہونے کا عمل) : جس زمین میں پانی کا انجذاب زیادہ ہو وہ عموماً ریتلی ہوتی ہے۔
تھا بقدرِ ظرف و قوّت انجذاب و جذبِ حُسن جس نے ہر زرّے کو اپنی حد میں تاباں کر دیا (بے نظیر)
دیکھ مت دل کی طرف اِتنی فراوانی سے یہ کبھی دام میں آتا نہیں آسانی سے (آصفؔ شفیع)
- Accelerate - (اسراع پیدا کرنا/ تیزی لانا / رفتار بڑھانا ) : فضا سے زمین پر گرنے والی چیزوں میں اسراع پیدا ہوتا ہے۔ اسراع کا لفظ قرآنِ مجید میں متعدد جگہوں پر استعمال ہوا ہے جیسے " وسارعو الیٰ مغفرۃ"
- Acceleration - (اسراع / تیزی ، سُرعت): جب کسی جسم کی رفتار بڑھتی ہے تو اس میں اسراع پیدا ہوتا ہے۔ قرآن میں ہے " وسارعو الیٰ مغفرۃ (تیزی سے آؤ اپنے رب کی مغفرت کی طرف)
- Accelerator - (اسراع گر /اسراع پیدا کرنے والا / تیزی لانے والا / گاڑی کا ایکسیلریٹر) :
- Acid - (تیزاب) : گندھک کا تیزاب کپاس کا بیج جلا کر صاف کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
تعلیم کے تیزاب میں ڈال اس کی خودی کو ہو جائے ملائم تو جدھر چاہے اُسے پھیر (علامہ اقبالؒ)
- Acid rain - (تیزابی بارش) : فضا میں کثافتیں بڑھ جائیں تو تیزابی بارش کا امکان ہوتا ہے۔ فضا میں موجود زہریلی کثافتیں بارش کے ساتھ زمین پر آتی ہیں جسے تیزابی بارش کہتے ہیں۔
تیزابی بارشیں ہوں گی کبھی سیلاب آئیں گے اگر یونہی رہے لچھن ہماری قوم کے یارو (اشتیاق احمد)
- Action - (عمل /فعل / حرکت) : عمل اور ردِّ عمل برابر مگر سمت میں مخالف ہوتے ہیں۔ یہ نیوٹن کا تیسرا قانون ہے۔
دشمن کا خیر جو بھی ارادہ ہے وہ تو ہے اپنے عمل پہ تم بھی کبھی غور کچھ کرو (مرتضیٰ برلاس)
- Adapt - (اختیار کرنا / مطابق بنانا) :جانور اپنے رویے اور حرکات و سکنات اپنے ماحول کے مطابق اختیار کر لیتے ہیں۔
بات چبھتی ہوئی ترے منہ پر دل ہو گر اختیار میں کہ دوں (یادگارِ داغ)
- adaptation - (اختیار / مطابقت ) : ماحول سے مطابقت پیدا کرنا بھی ایک فن ہے۔
مانیں نہ مانیں آپ کا یہ اختیار ہے ہم نیک و بد حضور کو سمجھائے جائیں گے
- adjust - (موافق بنانا) : ماحول کے ساتھ موافقت نہ ہو تو زندگی دشوار ہو جاتی ہے۔
جو لوگ اس کے موافق ہیں دُم اُٹھا لیں وہ جو لوگ اس کے مخالف ہیں دم گرا دیں وہ (عادل لکھنوی)
- adult - (بالغ/ سیانا / ذی شعور) : حکومت نے تعلیم بالغاں کے کئی منصوبے شروع کر رکھے ہیں۔
یہ عقیدہ نہیں ہے اپنا ہی کہتے ہیں سارے بالغ و عاقل (میر تقی میرؔ)
- advantage - (امتیاز/ برتری / فائدہ / تفوّق/ فوقیت) :سلیم پر نعمان کو فوقیت یہ ہے کہ اس کی نوکری گھر کے قریب ہے۔
یہ شرافت یہ سیادت یہ تقدّس یہ کمال یہ تنزّہ یہ تعلّی یہ تفوّق ہے کہیں (میر تقی میرؔ)
- affect - (اثر کرنا / متاثر کرنا ) : فکر نہ کریں میری موجودگی آپ کے کام کو متاثر نہیں کرے گی۔
رنج راحت فزا نہیں ہوتا اثر اُس کو ذرا نہیں ہوتا (مومن خاں مومنؔ)
- air mass - (ہوا کا تول / ہوا کی مقدار)' : فٹ بال میں ہوا کی مقدار حد سے بڑھ جائے تو فٹ بال پھٹ جاتا ہے۔
گاہک سے تو کِلو میں چُکاتا ہے قیمتیں پر مال تولتا ہے ابھی تک وہ سیر سے
ہمیں پتہ ہے ہوا کا مزاج رکھتے ہو مگر یہ کیا کہ ذرا دیر کو رُکے بھی نہیں (پروین شاکر)
- 'air pressure - (ہوائی دباؤ) : ہوا کا چلنا دو علاقوں میں ہوائی دباؤ کے فرق کی وجہ ہوتا ہے۔
- air resistance - (ہوا کی مزاحمت) : ہوا کی مزاحمت سائکل کی رفتار کو کم کر دیتی ہے۔
- alternate - (متبادل / ادل بدل کیا ہوا) / نعم البدل : ایک طریقہ ناکام ہو جائے تو متبادل طریقے اپنانے چاہیں۔
لفظوں میں کب سمٹتا ہے وہ بحرِ بیکراں شعروں کو حسنِ دوست کا نعم البدل نہ لکھ
- alto - (اونچا سُر / مردانہ آواز) : اونچے سُر سے مت گاؤ کیونکہ ہمسائے میں کوئی پریشان ہو سکتا ہے۔
جنھوں نے کہ تعلیم کی قد ر و قیمت نہ جانی مسلّط ہوئی ان پہ ذلّت (حالیؔ)
- amphibian - (جَل تھَلیے/ دو زندگیوں والے جانور) : مگر مچھ جل تھلیا ہے کیونکہ یہ خشکی اور پانی دونوں جگہوں پر رہ سکتا ہے۔ جل کا مطلب پانی اور تھل کا مطلب خشکی ہے۔
رات جل تھل میری آنکھوں میں اُتر آیا تھا صورتِ ابر کوئی ٹوٹ کے برسا ہو گا (محسن نقوی)
- amplitude - (حیطہ (احاطہ سے)/ انتہائی بلندی/ سعتہ (وسعت سے) : اونچی آواز کی موجوں کا حیطہ زیادہ ہوتا ہے۔
کہاں بھلائیے اس کو کہ وہ بچھڑ کے سدا خیال بن کے محیطِ حواس رہتا ہے (محسن نقوی)
- analyze - (تجزیہ کرنا) : محکمہ زراعت کے لوگ کسانوں کی زمین کا تجزیہ کر کے انھیں اچھی فصل کے حصول کے لیے مفت مشورے دیتے ہیں۔
- anatomy - (تشریح الاعضاء) : طب کا ایسا شعبہ جس میں جسم کے مختلف اعضاء کے افعال کی تشریح کی جاتی ہے۔
- ancestor - (بزرگ/ آباؤ اجداد) : ہمارے آبا و اجداد بہترین علمی روایات کے وارث تھے ۔ ہمیں بھی ان کے نقشِ قدم پر چلنا چاہیے۔
عزیزوں کی اعانت گُم بزرگوں کا ادب رُخصت جو دِل بدلا تو سب بدلا خُدا رُخصت تو سب رُخصت (اکبر الہ آبادی)
ہے طریقِ جدید خُشک مزاج میرے حق میں قدیم چال اچھی (اکبر الہ آبادی)
- anemometer - (باد پیما / ہوا کی رفتار ماپنے والا آلہ) : باد پیما ہوا کی طاقت سے چلنے والا ایسا آلہ ہوتا ہے جس میں دو گھومنے والی پیالیاں لگی ہوتی ہیں۔
- angle - (زاویہ/ کونہ / گوشہ/ کُنج / کھُنج (پنجابی میں ) : 45 درجے کے زاویے سے پھینکی ہوئی چیز سب سے زیادہ فاصلہ طے کرتی ہے/ کسی چیز کا جائزہ مختلف زاویۂ نگاہ سے لینا چاہیے۔
بدلا ہوا ہے زاویہ اُس کی نگاہ کا ہم ڈھونڈھتے پھرتے ہیں پھر سایہ پناہ کا (اشتیاق احمد)
- (angiosperm) - درتخمی پودے / نہاں تخمی پودے / در تخمیے / نہاں تخمیے : ایسے پودے جن کے تخم پھل کے اندر ہوتے ہیں مثلاً سیب ، مالٹا وغیرہ۔
سب جگت ڈھونڈھ پھرا یار نہ پایا لیکن دل کے گوشے میں نہاں تھا مجھے معلوم نہ تھا (کلیاتِ سراج)
- animalia - (حیوانئے / حیوانات کے بارے میں) بہائم کی بابت : انسانوں میں حیوانیت آ جائے تو معاشرے کا سکون تہ و بالا ہو جاتا ہے۔
مسلمانوں کا دل جب پاک دیکھا لوم و لائم سے تو قوم اپنی نظر آنے لگی بدتر بہائم سے (حفیظ جالندھری)
- antibiotic - (جراثیم کُش / کِرم کُش / ضد حیویہ / ضد نامیہ ) : ضمنی اثرات سے بچنے کے لیے جراثیم کُش ادویات کا استعمال انتہائی احتیاط کا متقاضی ہے۔
- appliance - (سامانِ ضرورت/ آلہ / سامان) : سامانِ ضروریہ کے طور پر جدید آلات ہماری اوّلین ضرورت بن گئے ہیں۔
سامانِ تجارت میرا ایمان نہیں ہے ہر در پہ جھکے سر میرا ایمان نہیں ہے (ماجد دیوبندی)
- apply - (اطلاق ہونا / لگانا) : نیوٹن کے تیسرے قانون کا اطلاق بہت سے فطری مظاہر پر ہوتا ہے۔
قید و اِطلاق کا نقاب اُٹھا بے حجابی اُٹھا حجاب اُٹھا (حرفِ تمنّا)
- appropriate - (مناسب / موزوں) : تجربات موزوں حالات میں ہی درست نتائج دیتے ہیں۔
کیونکر نہ آتے خُلد سے آدم زمین پر موزوں وہیں وہ خوب ہے جو شے جہاں کی ہے (گلزارِ داغ)
- approximately - (قریباً / اندازہً) : اس شخص کی عمر قریباً پچاس سال ہوگی۔
میری آنکھوں کو سدا رکھتا ہے نم اس کا غم مجھ کو اندازہ ء صحرا نہیں کرنے دیتا
- arrange - (انتظام کرنا / ترتیب دینا) : تجربہ گاہ میں سامان ترتیب سے رکھنا چاہیے تاکہ تجربے کی انتظام کاری میں دشواری پیش نہ آئے۔
زندگی کیا ہے عناصر میں ظہورِ ترتیب موت کیا ہے انہی اجزاء کا پریشاں ہونا (غالبؔ)
تیر ہے اُن کا نشترِ مِژگاں اپنی شریان کا خدا حافظ (کلیاتِ قدرؔ)
- arthropod - (جوڑ پائے / جوڑ ٹانگیے) : ایسے جانور جن کی ٹانگوں پر جوڑ ہوتے ہیں۔ مثلاً کیڑے مکوڑے وغیرہ۔
- asexual - (غیر جنسی / غیر صنفی ) : قلم یا داب کے ذریعے نیا پودا تیار کرنا غیر جنسی تولید کی مثال ہے۔
- assemble - (جوڑنا / ترتیب دینا) : کمپنی نے پرزہ پرزہ جوڑ کر یہ شاہکار موٹر سائیکل تیار کیا ہے۔
جُڑتے ہوئے دیکھا نہیں ٹوٹے ہوئے دل کو گر جاتے ہیں جو اشک اُٹھائے نہیں جاتے
- asteroid - (سیارچہ : اس وقت بہت سے مصنوعی سیارے خلاء میں چکر لگا کر معلومات کا تبادلہ کر رہے ہیں۔
سیارچے ہیں مقابل مِرے تصوّر کے کہ حدِّ فکر مِری لامکان ہے ساقی (اشتیاق احمد)
- astronomer - (خلا نورد/ ہیئت دان / ماہرِ فلکیات) : سائنس دانوں نے پلوٹو کو بونا گردان کر نو سیاروں کی فہرست سے نکال دیا ہے۔
- atmosphere - (فضا / [[کرہ ہوائی|کرّہ ہوائی][/ ماحول / مضافات) : زمین ایک ایسا سیارہ ہے جو چاروں طرف سے کرّہ ہوائی میں گھرا ہوا ہے۔
فضا میں پھیل چلی میری بات کی خوشبو ابھی تو میں نے ہواؤں سے کہا کچھ بھی نہیں (بشیر بدر)
- atom - (ایٹم / جوہر) : ایٹم یا جوہر کسی عنصر کا وہ چھوٹے سے چھوٹا ذرہ ہے جو عام حالت میں اپنے وجود کو آزادانہ طور پر برقرار نہیں رکھ سکتا۔
جو چیرا حضرتِ انسان نے اب قلبِ جوہر کو توانائی کا بحرِ بیکراں اک ہاتھ آ گیا (اشتیاق احمد)
- atomic number - (ایٹمی عدد) (جوہری عدد) : ایٹمی عدد وہ عدد ہے جو کسی ایٹم میں موجود پروٹانوں کی تعداد کو ظاہر کرتا ہے۔
کی کششِ دل نے مرے ان میں سرایت ہمسائے میں سنتے ہیں کہ وہ آئے ہوئے ہیں (مرزاؔ)
- automatic - (خود کار): آج کل خود کار مشینوں سے عام طور پر کام کیا جاتا ہے۔
- available - (میسّر ہونا) : بچوں کا نصاب اتنا مشکل ہے کہ ٹیوشن پڑھانے کے لیے افراد میسّر نہیں ہیں۔
پھول تو پھول ہیں کانٹا بھی میسّر نہ ہوا عمر بھر ہم نے سجائے ہیں گلستاں کیا کیا (شبِ آئینہ)
حُسن کا مصدر، عشق کا محور ذاتِ محمد خیر سراسر (افضال انورؔ)
B
ترمیم- balance - ( ترازو / میزان/ توازن / بقایا) : 1۔ ترازو سے پورا تولو 2۔ متوازن زندگی گذارو 3۔ میرے موبائل میں بقایا بیس روپے بچے ہیں۔
سب امرِ اہم عقل کی میزاں میں تُلے تھے عقدے وہ حل ہوئے جو کسی سے نہ کھُلے تھے (میر انیسؔ)
- balanced forces - (متوازن قوتیں) : جس جسم پر متوازن قوتیں عمل کرتی ہیں وہ جسم توازن کی حالت میں کہلاتا ہے۔
57. bare(کھلا / بے ڈھکا / ننگا) : بے ڈھکا کھانا کھانے سے بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ صبح آیا جانبِ مشرق نظر اک نگارِ آتشیں رُخ، سر کھُلا (غالبؔ)
ہے
کہتا ہے دل یہ مجھ سے جوں نقشِ پا ظفر تم چل کر اسی کے در پر بستر بچھا لو اپنا (کلیاتِ ظفرؔ) نشتروں سے دلِ بلبل کو لہو کرتے ہیں کیاریوں میں شجرِ گل جو نمو کرتے ہیں (غنچۂ آرزو)
- behaviour - (رویہ/ طرزِ عمل / طرزِ ادا) : بعض جانوروں کے رویے اور عادات بڑی دلچسپ ہوتی ہیں۔
ہر رویے کی حد بھی ہوتی ہے اور کب تک یونہی ستائیے گا (مرتضیٰ برلاس)
- beneficial - (فائدہ مند / نفع رساں / منافع بخش) : بکٹیریا فائدہ مند بھی ہوتے ہیں۔ دودھ سے دہی اور خمیر بکٹیریا ہی کی وجہ سے ممکن ہوتا ہے۔
افعالِ قبیح و حَسن اک کھیل ہے اس کا کچھ نفع رساں ان میں ہیں کچھ ہیں ضرر آور
- benefit - (نفع / فائدہ) : جانور پالنے سے انسان جانوروں کی عادات سے اچھی طرح واقفیت حاصل کر لیتا ہے۔
نفع بازی، رشوتیں ، ٹھیکے ، ذخیرے ، سازشیں کھا نہ جائے تم کو یہ دولت کے انباروں کا غم (کلیاتِ رزمیؔ)
- best - (بہترین/ سب سے اچھا) : انسانی صحت کے لیے بہترین اور متوازی غذا ہلکی ، سادہ اور توانائی بخش ہوتی ہے۔
- big bang - (انفجار عظیم / عظیم دھماکا) : سائنس دانوں کا یہ مفروضہ کہ زمین ایک بہت بڑے دھماکے کے نتیجے میں وجود میں آئی ہے انفجار عظیم کا نظریہ کہلاتا ہے۔
- binary fission - ([يدوپارگی]] / دوہری تقسیم/ دو نیمگی) : ایک جاندار کا خلوی تقسیم کے ذریعے دو جانداروں میں تقسیم ہونا۔
دو نیم ان کی ٹھوکر سے صحرا و دریا سمٹ کر پہاڑ ان کی ہیبت سے رائی (اقبالؒ)
- biomass - ([[[حیاتیاتی مادہ]] ): زندہ اجسام کے گلنے سڑنے سے پیدا ہونے والا مواد جس کو توانائی کے ذریعے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
اے طائرِ لاہوتی اس رزق سے موت اچھی ۔۔۔۔ جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی(اقبال)
ٹمٹماتے رہے حسرتوں کے دیے مسکراتی رہی رات بھر چاندنی
- blizzard - (برف باد/برفانی طوفان): برف باد نے بستیوں کی بستیاں تباہ کر ڈالیں۔
طوفانِ حوادث سے ڈراتا ہے ہمیں کیا ہم لوگ تو اکثر تہِ گرداب رہے ہیں
- block - گھیرنا / بند کرنا / روکنا : برفانی تودہ گرنے سے راستہ بند ہو گیا۔
میں نے روکا بھی نہیں اور وہ ٹھہرا بھی نہیں حادثہ کیا ہے جسے دل نے بھلایا ہی نہیں
خون دینا ہے پھر مجھے اخترؔ ایک نادار منتظر ہے مِرا (اقبال اختر)
- blood tissue - (خونی بافت / خونی ریشے) : بعض اوقات بیمار خونی بافتوں پر تاب کار شعاعیں ڈال کر علاج کیا جاتا ہے ۔
- blood vessel - ([[[خونی نالی]]/ خونی رگ) : خونی رگوں میں جب کوئی ہلکا سا لوتھڑا جم جاتا ہے تو دل کا عارضہ لاحق ہونے کا امکان ہوتا ہے۔
- blossom - (پھولوں کا کھلنا / نشو و نما پانا) : موسمِ بہار میں ہر طرف خوش رنگ پھول کھلے ہوتے ہیں۔
ہر پھول کی قسمت میں کہاں نازِ عروساں کچھ پھول تو کھلتے ہیں مزاروں کے لیے
- boat - کشتی /ناؤ / بیڑی(پنجابی میں) : پانی کے مخالف بہاؤ کی سمت میں چپوؤں سے کشتی چلانا مشکل ہوتا ہے۔
ہم لائے ہیں طوفان سے کشتی نکال کے اس ملک کو رکھنا میرے بچو سنبھال کے
- boil - (ابالنا/ جوش دینا) : پانی کا نقطۂ ابال 100 درجے سینٹی گریڈ ہے۔
- boiling point - (نقطۂ ابال / نقطۂ جوش / نقطۂ کھولاؤ) : مختلف مائعات کا نقطۂ جوش مختلف ہوتا ہے۔
طغیانیوں کے بعد تھی آبی آلودگی سیلاب کیا تھا ہم پہ یہ دوہرا عذاب تھا (اشتیاق احمد)
- bone tissue - (ہڈی ریشہ /ہڈی بافت) : بعض اوقات متورّم ([[ورم زدہ][ ) ہڈی کی بافت کا علاج مشکل اور پیچیدہ ہو جاتا ہے۔
بلبل کے کاروبار پہ ہیں خندہ ہائے گل کہتے ہیں جس کو عشق خلل ہے دماغ کا (غالبؔ)
- bronchi - (قصبی نالیاں) : وہ نالیاں جن میں ٹریکیا نچلے سرے پر منقسم ہوتی ہیں۔
- bud -غنچہ / کلی / آنکھ : اَن کھِلا پھول جو بند شکل میں ہوتا ہے۔ گنے کی پوریوں کے درمیان چشمہ یا آنکھ جو اُگ کر نئے پودے کی صورت اختیار کر لیتی ہے۔
کبھی تو آس کے غنچے چٹک کے پھول بنیں کبھی تو ہجر کی یہ رات خواب ہو جائے (ہمراز نیّرؔ)
- bundle - (پلندہ / گٹھا / گٹھڑی) : انسانی جسم ہڈیوں کا ایک گٹھا ہے جس کی وجہ سے جسم کی شکل متعین ہوتی ہے۔
گٹھڑی ہی گناہوں کی کیا کم ہے گراں باری جو اور زیادہ ہم کچھ بارِ گراں ڈھونڈھیں (کلیاتِ ظفرؔ)
- buoyant force/ buoyancy- اچھال / اچھال کی قوت / روئے آب پر رہنے کی قوت) :پانی کی قوتِ اچھال کی وجہ سے پانی کے ٹب میں بیٹھا ہوا انسان اپنے وزن کو کم محسوس کرتا ہے۔
اُچھل خزانے پہ اپنے نہ مثلِ فوارہ کرے گا دیکھ یہ تیرا تجھے اُچھال خراب (مضامینِ فرحت)
C
ترمیم- calcium - کیلشیم : سفید رنگ کا دھاتی عنصر جو عام طور پر چونے میں پایا جاتا ہے۔
- calculator - (کیلکولیٹر) : چھوٹی سی حسابی مشین جو تیزی سے حساب کتاب کرتی ہے۔
- calorie - (حرارہ) : حرارت یا توانائی ماپنے کی اکائی ۔
- camouflage - (تلبیس / بھیس بدلنا / چھپانا) : بٹیر کا رنگ گندم کی پکی ہوئی فصل جیسا ہوتا ہے ۔ اس لیے اس کی قدرتی تلبیس ہو جاتی ہے۔
ہے شیخ کے سر ایسی ہی تلبیس کی ٹوپی جس سے کہ پڑی کانپے ہے ابلیس کی ٹوپی (انشاؔ)
- cancer - (سرطان / راج پھوڑا) : سرطان ایسا جڑوں کے جال والا پھوڑا ہوتا ہے جو آہستہ آہستہ پورے جسم میں پھیل جاتا ہے۔
- capacity - گنجائش : اس برتن مزید پانی کی گنجائش نہیں ہے۔
وسعت میں ہمیشہ سے جداگانہ ہیں دونوں دنیا میں نہیں دل میں ہے گنجائشِ دنیا (صفدر صدیق رضیؔ)
- capillaries - (شعری یا مونی نالیاں) : ۔ خُون کی باریک رَگیں جو ہر عُضو میں رَگوں کا جال بَناتی ہَیں اور اِن میں خُون ، آکسیجَن ، خوراک اور بیکار مادّوں کا تَبادلہ ہوتا ہے۔
ہجر میں گھُل گھُل کے آدھا ہو گیا لے مسیحا اب میں مُو سا ہو گیا
- capture - (پکڑنا/ گرفت میں لینا / اسیر کرنا) : جب کوئی ایٹم کسی الیکٹران کو اپنی گرفت میں لیتا ہے تو اس ایٹم پر منفی چارج آ جاتا ہے اور وہ منفی آئن بن جاتا ہے۔
جھگڑے پڑے ہیں میری گرفت و نجات کے دوزخ میں اور رحمتِ پروردگار میں (راسخ دہلوی)
- carbohydrate - (نشاستہ) : کاربن ، ہائیڈروجن اور آکسیجن پر مشتمل ایک نامیاتی مرکّب۔
- carbon - (کاربن) : ایک غیر دھاتی عنصر ہے جس کی قلمی شکلیں ہیرا اور گریفائٹ ہیں۔
- carbon dioxide - (کاربن ڈائی آکسائیڈ) : انسان سانس لیتے وقت آکسیجن اور سانس چھوڑتے وقت کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرتا ہے۔
- cardiovascular system - (قلب اور شریانوں کا نظام) : قلب اور شریانی نظام درست رہتا ہے اگر نظامِ دورانِ خون میں خرابی واقع نہ ہو۔
- carnivore - (گوشت خور) : شیر، چیتا اور لگڑ بھگڑ وغیرہ گوشت خور جانور ہیں۔
پستیِ قوم کے جب آ گئے دن اے اکبرؔ اونچے درجوں میں ہوئے عقل کے دشمن پیدا (اکبر الہ آبادی)
- caterpillar - (سُنڈی / لاروا / تتلی کا پہلا روپ) : سنڈی کا پہلا روپ لاروا(پہل روپ)، پھر پیوپا (منجھ روپ) اور آخری بالغ حشرہ(انت روپ) ہے۔
- cell - (خلیہ) :خلیہ جانداروں کی بنیادی ساختی اکائی ہوتی ہے۔
جب سے تمھارے نام سے موسوم ہو گئے خَلیے دل و دماغ کے مسموم ہو گئے (اشتیاق احمد)
- cell division - ([]خلوی تقسیم]]) : ایسا عمل جس میں موجودہ خلیہ دو یا دو سے زیادہ دُختر خلیوں میں تقسیم ہو جاتا ہے۔
- cell membrane - (خلوی جھلی / غشائے خلیہ) : پتلی نیم سرایت پزیر جھلی جو خلیے کے اندرونی حصے کو بیرونی ماحول سے الگ کرتی ہے۔
غشائے خلیہ ، دیوارِ خلیہ اور آبِ خلیہ ہو گئے ہیں مرے خلیات کے حصے بخرے (اشتیاق احمد)
- cell wall - (خلوی دیوار) : خلیے کی حفاظت کے لیے خلوی جھلی کے باہر ایک مضبوط دیوار ہوتی ہے جو خلوی دیوار کہلاتی ہے۔
- cellular respiration - (خلوی تنفّس) : خلیے کا آکسیجن حاصل کرنا اور کاربن ڈائی آکسائیڈ چھوڑنا خلوی تنفس کہلاتا ہے۔
- Celsius(C0 - (سینٹی گریڈ یا سیلسئس پیمانہ) : ایسا پیمانہ جس میں 0 سے 100 تک پیمانے کو 100 درجوں میں تقسیم کیا ہوتا ہے۔ ہر درجہ ایک سینٹی گریڈ یا ایک سیلسئس کہلاتا ہے
- cement - (سیمنٹ / لفظی مطلب جوڑنے ولا) : سیمنٹ عمارتیں بنانے میں کام آتا ہے۔
- centimeter - (سینٹی میٹر): ایک میٹر کا 100 واں حصہ
- central nervous system - (مرکزی عصبی نظام) : انسان کا مرکزی عصبی نظام دماغ میں ہے جہاں سے پورے جسم کے افعال کنٹرول ہوتے ہیں۔
- change - (تبدیلی / بدلاؤ) :تبدیلی دو طرح کی ہوتی ہے 1۔ طبعی 2۔ کیمیائی ۔ طبعی تبدیلی عارضی اور کیمیائی تبدیلی مستقل ہوتی ہے۔
بدل کے بھیس زمانے میں پھر سے آتے ہیں اگرچہ پیر ہے آدم جواں ہیں لات و منات (اقبالؒ)
- change in motion - (حرکت میں تبدیلی) : حرکت میں تبدیلی پیدا کر کے کسی چیز کی رفتار کو کم و بیش کیا جا سکتا ہے۔
- change in direction - (سمت میں تبدیلی) : قوت کی سمت تبدیل کر کے اسے زیادہ مؤثر بنایا جا سکتا ہے۔
- change in speed - رفتار میں تبدیلی :رفتار تیز ہو تو فاصلہ جلدی طے ہو جاتا ہے۔
- characteristic - خصوصیت / خاصیّت : کچھ جانور عجیب و غریب خصوصیات کے مالک ہوتے ہیں مثلاً چمگادڑ الٹی لٹک کر سوتی اور آرام کرتی ہے۔
اِک فقر سے قوموں میں مسکینی و دلگیری اِک فقر سے قوموں میں خاصیّتِ اکسیری (علامہ اقبالؒ)
- chemical components - کیمیائی اجزاء : اس دوائی کے کیمیائی اجزاء بہت قیمتی ہیں۔
- chemical bond - کیمیائی بندھن / کیمیائی گرفت : بہت سے مرکبات میں ایٹم ایک دوسرے کے ساتھ کیمیائی بندھن کے ذریعے جڑے ہوتے ہیں۔
- chemical change - کیمیائی تبدیلی : کیمیائی تبدیلی مستقل ہوتی ہے جبکہ طبعی تبدیلی عارضی۔
- chemical energy - کیمیائی توانائی : کیمیائی مواد سے حاصل کی جانے والی توانائی کیمیائی توانائی کہلاتی ہے۔
- chemical equation - کیمیائی مساوات : متعاملات اور حاصلات کے درمیان مقداری اور عددی تعلق کو ظاہر کرنے والی مساوات۔
- chemical reaction - کیمیائی تعامل : کوئی بھی کیمیائی عمل کیمیائی تعامل کہلاتا ہے۔
- chemical property - کیمیائی خصوصیت : کیمیائی تعامل کے دوران نمودار ہونے والی خصوصیت
- chemical system - کیمیائی نظام : ایسا نظام جس میں کوئی کیمیائی تعامل وقوع پزیر ہوتا ہو۔
- chemical weathering - کیمیائی فرسودگی / کیمیائی ریزگی/ کیمیائی شکست و ریخت / کیمیائی موسم زدگی : ایسا عمل جس میں چٹانوں کی ریزگی(ریزہ ریزہ ہونا) اور تحلیل(حل ہونا) وقوع پزیر ہوتی ہے ۔
- (chlorophyll) - سبزینہ / سبز مادہ : روشنی، ہوا اور زمینی خوراک کے ملاپ سے پتوں میں تیار ہونے والا سبز مادہ۔
- (chloroplast) - سبز مایہ / سبز تکوینہ : پودوں کے خلیے کا سبز عضویہ جو ضیائی تالیف کے عمل کا ذمہ دار ہوتا ہے۔
- (choose) - منتخب کرنا / چننا : اچھی فصل کے لیے اچھے بیج کا انتخاب بہت ضروری ہے۔
کھُلتا کسی پہ کیوں میرے دل کا معاملہ شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے (غالبؔ)
- (chromosomes) - لونیے / چتر ریشے / رنگریشے (رنگدار ریشے)/چتر دھاگے : وراثتی مادہ ڈی این اے اور پروٹین سے بنے ہوئے چتر دھاگے جو جانداروں میں وراثتی خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں۔(چتر :چتری والا کیلا)
- (cinder cone volcano) - خاکستری مخروطی آتش فشاں : جلی ہوئی راکھ کی شکل کا مخروطی آتش فشاں پہاڑ۔
- (electric circuit) - برقی دور : وہ راستہ جس میں برقی رو کسی نقطے سے سفر شروع کرکے اسی نقطے پر واپس آتی ہے ایک برقی دور کہلاتا ہے۔
- (circulatory system) - نظامِ دورانِ خون : جسم میں خون کی گردش کا وہ نظام جس میں خون دل سے مختلف اعضا تک اور مختلف اعضا سے دل تک گردش کرتا ہے۔
- cirro - (بادل کا ٹکڑا) :
- (cirrus cloud) - سفید چھدرا بادل /چِٹّا وِرلا بدّل (پنجابی میں) : ایسا سفید بادل جو فاصلے پر موجود چھوٹی چھوٹی ٹکڑیوں پر مشتمل ہوتا ہے۔
- (classification) - درجہ بندی / تقسیم : سائنس دانوں نے جانداروں کو مشترکہ خصوصیات کی بنیاد پر مختلف قبیلوں اور خاندانوں میں تقسیم کیا ہے جو درجہ بندی کہلاتا ہے۔
کہاں فلک کے جو درجے ہمارے گھر کے ہیں فرشتوں کے نہیں جو مرتبے بشر کے ہیں (ریاض البحر)
- (classify) - الگ الگ کرنا / درجہ بندی کرنا / شناخت کرنا : زندہ قومیں مختلف علوم و فنون کی اپنی زبان و تہذیب کے لحاظ سے درجہ بندی کرتی ہیں۔
- (climate) - آب و ہوا : آب و ہوا کے اعتبار سے پاکستان میں ہمہ قسم کے موسم پائے جاتے ہیں۔
میں جس کی آب و ہوا سے تھا سہم کر نکلا اُسی مقام پہ پھر بود و باش لے آئی (آفتابؔ احمد)
ابر برسا ہے کہیں شام سے پہلے پہلے ہو گئی شام حسیں شام سے پہلے پہلے (حسن عباسی)
- (coal) - کوئلہ : پاکستان میں کوئلے کے بہت بڑے بڑے ذخائر ہیں جن کو اگر بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جائے تو لوڈ شیڈنگ سے ہمیشہ کے لیے نجات مل سکتی ہے۔
ایسی ٹھنڈی ہو گئی لالے کی آگ کوئلہ بجھ کر ہوا داغِ جگر (کلیاتِ قدرؔ)
- (code) راز / رمزیہ تحریر / رمزیہ علامات : جاسوسی محکموں میں رمزیہ تحریروں اور علامات کو خوب استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ راز کسی کو نہیں معلوم کہ مومن قاری نظر آتا ہے حقیقت میں ہے قرآن (علامہ اقبالؒ)
- (cold front) - سرد محاذ : کرّہ باد میں گرم اور سرد ہوا کی حد جہاں ٹھنڈی ہوا گرم ہوا کی جگہ لے لے۔
- (collect) - جمع کرنا / اکٹھا کرنا : بچوں نے اپنے جیب خرچ میں سے تھوڑے تھوڑے پیسے جمع کرکے فٹ بال خریدا۔
جمع کرتے ہو کیوں رقیبوں کو اک تماشا ہوا گِلہ نہ ہوا (غالبؔ)
- collied - ٹکرانا / متصادم ہونا : گیند کا دیوار سے ٹکرا کر واپس لوٹنا نیوٹن کے تیسرے کے قانون کے مطابق ہے۔
ظرف اپنی جراتوں کا آزمانے کے لیے جب ملا ساحل تو خود ٹکرا گئے ساحل سے ہم
- (color) - رنگ : سفید روشنی منشور کے ذریعے سات رنگوں میں بکھر جاتی ہے۔
عجیب شخص تھا بارش کا رنگ دیکھ کے بھی کھلے دریچے پہ اک پھول دان چھوڑ گیا (پروین شاکر)
- (comet) - دمدار ستارہ / جھاڑو تارا / پوچھل تارا (پنجابی میں ) :سورج کے گرد گھومنے والا ایک چھوٹا جسم جس کے مرکزے پر سورج کی روشنی پڑنے سے دم بنتی ہے۔اس کا مرکزہ برف ، جمی ہوئی گیسیں اور مٹی و پتھر کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں پر مشتمل ہوتا ہے۔
جو کرتا آ کے یاں آرام وہ آرامِ جاں اپنا تو اپنی جانِ بے آرام کو آرام آ جاتا (کلیاتِ ظفرؔ)
دلِ ویراں میں تری یاد سے آبادی ہے ہر گھڑی لاکھ تمنّا ،گھڑی فریادی ہے (سید محمد میرؔ)
- (compare) - موازنہ کرنا : چیزوں کا بغور موازنہ کرنے سے ان کا معیار پرکھا جا سکتا ہے۔
موازنے کی گھڑی آ ہی جائے گی اک دن گرفتہ دل جو ہیں ہوں گے وہ شاداں و فرحاں (اشتیاق احمد)
- (compass) - قطب نما / مقناطیسی سوئی : قطب نما کی سوئی زمینی مقناطیسی اثر کے تحت حرکت کرتی ہے۔
- (competition) - مقابلہ : مقابلے کے اس دور میں جو محنت کرے گا وہ آگے نکل جائے گا۔
چلی ہے تھام کے بادل کے ہاتھ کو خوشبو ہوا کے ساتھ سفر کا مقابلہ ٹھہرا (پروین شاکر)
- compose – شکیل دینا / صفحہ سازی/مل کر بننا :ان پیج اردو صفحہ سازی کے لیے بہترین سوفٹ وئر ہے۔
(composite volcano)مخلوط آتش فشاں: لاوے کی متبادل تہوں اور چٹانی ٹکڑوں کے ملاپ سے تشکیل پانے والا آتش فشاں۔ (composition) ساخت /بناوٹ /ترکیب: پانی کے ایک سالمے کی ساخت میں دو ایٹم ہائیڈروجن کے اور ایک ایٹم آکسیجن کا استعمال ہوتا ہے۔ قیامت میں ، قامت کی ترکیب سے ہر ایک عضو جن کا ہے ترتیب سے (کلیاتِ سراج)
- compost – آمیزہ کھاد / مخلوط کھاد : پودوں کے جھاڑ جھنکار کا ڈھیر جو کھاد تیار کرنے کے لیے سڑایا جاتا ہے۔
- compound - مرکب : وہ چیز جس میں عناصر خاص ترکیب سے کیمیائی طریقے سے ملے ہوں۔
ٹکڑے تھے عضوِ قطع تھا جامہ حیات کا عالم مرکّبات میں تھا مفردات کا (میر انیس)
- compound microscope - مرکب خوردبین : ایسی خوردبین جس میں ایک سے زائد عدسے لگے ہوں۔
- compress – دبانا : جانداروں کے زمین میں دب جانے سے بہت زیادہ درجہ حرارت پر رکازی ایندھن (fossil fuel) تیار ہوتا ہے۔
المدد المدد اے شافع روزِ محشر بوجھ بھاری ہے گناہوں کا دبا جاتا ہوں (محامد خاتم النبیین)
- compression – دباؤ/ بھینچاؤ / داب : آواز کی موجیں ہوا کی تکثیف( دباؤ) اور تلطیف( کھولاؤ) پر مشتمل ہوتی ہیں۔
- computer – کمپیوٹر : تمام شعبہ ہائے زندگی کے متعلق سرعت رفتاری سے کام کرنے والا حسابی آلہ۔
کمپیوٹروں سے غزلیں لکھیں گے بشیر بدرؔ غالبؔ کو بھول جائے گی اکیسویں صدی (بشیر بدر)
- conclude – نتیجہ اخذ کرنا : بار بار کے تجربات سے کوئی نتیجہ اخذ کرنا سائنسی طرزِ فکر کی عکاسی کرتا ہے۔
آج تک کچھ نہ محبت کا نتیجہ نکلا یارب اِس نخل سے امیدِ ثمر ہے کہ نہیں (جانِ سُخن)
- conclusion – نتیجہ / حاصل : کائناتی شعاعوں (cosmic rays) کے منبع کے بارے میں سائنس دان ابھی تک کسی حتمی نتیجے تک نہیں پہنچے۔
طے شام تلک ہو گی کہیں آج کی منزل رخصت کرو لوگوں کو بس اب رونے سے حاصل؟ (انیسؔ)
کہاں تک میری جانب سے رہے گی بستگی تم کو گرہ دل کی کہیں کھولو ذرا ایمان سے بولو (کلیاتِ ظفرؔ)
- condense – کثیف بنانا / منجمد کرنا / بستہ کرنا / ٹھوس بنانا : بھاپ کے درجہ حرارت کو کم کر کے اس کی تکثیف کر کے پانی بنایا جاتا ہے اور پانی کی تکثیف کر کے برف بنائی جاتی ہے۔یخ بستہ مشروبات معدے کے لیے مُضِر ہیں۔
- condition – حالت / کیفیّت / شرط باندھنا : پانی ٹھوس، مائع ، گیس تینوں حالتوں میں پایا جاتا ہے۔
کیفیتِ چشم اس کی مجھے یاد ہے سوداؔ ساغر کو میرے ہاتھ سے لینا کہ چلا میں (سوداؔ)
- conduct – طرزِ عمل /ایصال ہونا برقی ایصال کے ذریعے توانائی کا انتقال:
گر مجھ سے پوچھتا ہے حقیقت میں ہم نشیں ایصالِ نفع ہے مرے نزدیک اصل دین (بے نظیر)
- conduction – ایصالیت : ایصالیت توانائی منتقل کرنے کا ایسا طریقہ ہے جس میں کسی گرم کی گئی چیز کے ایٹم یا سالمے اپنی ہی جگہ پر تھرتھرا کر توانائی ملحقہ ایٹموں یا سالموں میں منتقل کر دیتے ہیں۔ اس طرح توانائی یا حرارت ایک مقام سے دوسرے مقام تک پہنچ جاتی ہے۔
- conductors – موصِل : حرارت یا توانائی کو بذریعہ ایصالیت ایک مقام سے دوسرے مقام تک پہنچانے والا ذریعہ۔
- consequences – نتائج : اس تجربے کے نتائج درست نہیں نکلے۔
نتائج جو ہیں مغربی علم و فن کے وہ ہیں ہند میں جلوہ گر سو برس سے (حالیؔ)
- conservation – بقا/ ہمیشگی / تحفظ : توانائی نہ تو پیدا کی جا سکتی ہے اور نہ فنا بلکہ ایک شکل سے دوسری شکل میں تبدیل ہو جاتی ہے۔اسے قانون بقائے توانائی کہتے ہیں۔
غیروں کو الزام نہ دو خود اپنے عمل پر غور کرو:کون تمھاری کشتِ بقا میں کانٹے بونے والا ہے (مرتضیٰ برلاس)
- conservation of energy – بقائے توانائی/ تحفّظِ توانائی :
- conservation of mass – بقائے مادہ/ تحفّظِ مادہ : کسی عمل کے دوران مادہ نہ تو فنا کیا جا سکتا ہے اور نہ پیدا۔اسے قانون بقائے مادہ کہتے ہیں۔
- conserve – بقا ہونا/ حفاظت رکھنا : اس کائنات میں توانائی کو بقا حاصِل ہے۔
بھرا زہر جس جام میں سر بر ہے وہ آبِِ بقا ہم کو آتا نظر ہے (حالیؔ)
- consist of – مشتمل ہونا : ہمارے ہاں صبح کا ناشتا اکثر آلو انڈہ اور پراٹھے پر مشتمل ہوتا ہے۔
ہے مشتمل نمودِ صور پر وجودِ بحر یاں کیا دھرا ہے قطرۂ موج و حباب میں (غالبؔ)
- consistent – پختہ / مستقل مزاج/ ثابت قدم : اعتبار جمانے کے لیے آدمی کو چاہیے کہ اپنے قول پر پختہ رہے۔مستقل مزاجی سے کیا گیا کام ہی بہتر نتائج دیتا ہے۔
عزمِ محکم کی بدولت دل رہا ثابت قدم سینکڑوں طوفان اس ساحل سے ٹکراتے رہے
- constant – مستقل یکساں : کائنات میں توانائی کی مقدار ہمیشہ مستقل رہتی ہے۔
اے قلق کیونکہ چھوڑ دوں وحشت وضع میں اپنی مستقل ہوں میں (کلیاتِ قلق میرٹھی)
- constantly – مستقل انداز سے / لگاتار / متواتر : لگاتار جیسے " روز کے ٹپکے سے پتھر بھی گھِس جاتا ہے"
رواں پیہم دواں سیلابِِ تیرو سنگ کی آندھی مسلسل اور متواتر فسادِ جنگ کی آندھی (حفیظؔ جالندھری)
آلودہ خواہش نہ ہو نفسِ عارف باطن میں ہو مصروف بظاہر صارف (لحنِ صریر)
- contain – رکھنا : وہ اپنے پاس ہمیشہ چاقو رکھتا ہے۔
رکھیو غالبؔ مجھے اس تلخ نوائی پہ معاف آج کچھ درد میرے دل میں سوا ہوتا ہے (غالبؔ)
- container – ظرف / ڈبہ : تیل کے ڈبے میں اچانک آتشزدگی سے قرب و جوار میں کہرام مچ گیا۔
ہر طرف ظرفِ وضو بھرتے ہیں زاہد ہوئی صبح ساقی اٹھ ہم بھی صراحی میں مئے ناب بھریں (قائم ؔ)
- content – مشمولات / مواد : اس کتاب کے مشمولات میں بارہ ابواب ہیں۔
ہے مشمول عالم پہ رحمت تری طلب پر یہاں تک اجازت تری (کلیاتِ بے نظیر)
- continent – براعظم : براعظم افریقہ میں بھوک اور افلاس کا راج ہے۔
چھپا بیٹھا وہ افریقہ کے بَن میں میں ڈھونڈوں برِّ اعظم ایشیا میں(بین الاقوامی محبوب)
- contrast – امتزاج / موازنہ کرنا : ٹی وی میں رنگوں کا امتزاج قائم کرنے کے لیے الگ سے بٹن لگا ہوتا ہے۔
صبا خرام ، خزاں پیرہن ، بہار بدن ! وہ موسموں کا عجب امتزاج رکھتا ہے (محسن نقوی)
- control – اختیار / قابو : کائنات اور اس میں موجود حقائق کو قابو میں لانے کا حکم قرآنِ مجید ہمیں دیتا ہے۔
بات چبھتی ہوئی ترے منہ پر دل ہو گر اختیار میں کہہ دوں (یادگارِ داغ)
- controlled – قابو کردہ / کنٹرول شدہ : ایٹمی ریکٹر کی کارکردگی کو کنٹرول کرنے کے لیے کنٹرول کرنے والی سلاخیں استعمال کی جاتی ہیں۔
- convection – حملِ حرارت، ترسیلِ حرارت : حرارت کی ترسیل کا وہ طریقہ جس میں کوئی سیال چیز کے ایٹم یا سالمے بذاتِ خود حرارت کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جاتے ہیں۔جیسے ہوا اور پانی کے ذریعے حرارت کا انتقال۔
- coordinate – ربط قائم کرنا / معاونت کرنا : شریک گرفتی بندھنوں (covalent bonds) میں ایٹم ایک دوسرے کے ساتھ مشترک الیکٹرانوں کے ذریعے مربوط انداز میں جُڑے ہوتے ہیں۔
فرد قائم ربطِ ملّت سے ہے تنہا کچھ نہیں موج ہے دریا میں اور بیرونِ دریا کچھ نہیں (اقبالؒ) وہ اپنے گھر کے دریچوں سے جھانکتا کم ہے تعلّقات تو اب بھی ہیں رابطہ کم ہے (نوازؔ دیوبندی)
- core – مرکزہ مرکزی منطقہ / مرکزی حصہ / قلب : سورج کا مرکزی حصہ پگھلے ہوئے مادے پر مشتمل ہوتا ہے۔
اپنے مرکز سے اگر دور نکل جاؤ گے خاک ہو جاؤ گے افسانوں میں ڈھل جاؤ گے
- covalent bond – شریک گرفتی بندھن : ایک جیسے یا مختلف عناصر کے ایٹموں کے الیکٹران باہمی شراکت سے گرفت مضبوط کر لیتے ہیں جس سے ایک بندھن وجود میں آتا ہے جو شریک گرفتی بندھن کہلاتا ہے۔
- create – تخلیق کرنا / وجود میں لانا : اپنی زبان کے نئے الفاظ اور نئی چیزیں تخلیق کرنے والی قومیں کبھی پیچھے نہیں رہتیں۔
تخلیق کے سفر کی کہانی بِسر گئی تازہ غزل کہی تو پرانی بسر گئی (بیدلؔ حیدری)
- crest – فراز / چوٹی / انتہائی بلندی : لہر یا موج کا بلند ترین حصہ۔
نمود جس کی فرازِ خودی سے ہو، وہ جمیل جو ہو نشیب میں پیدا، قبیح و نامحبوب(علامہ اقبالؔ)
- crop – فصل / کھیتی /فصل کاٹنا / تراش خراش کرنا : آج کل گندم کی فصل کاٹنے کے لیے جدید آلات استعمال کیے جاتے ہیں۔
فصل کو باڑ ہی اب کھا رہی ہے میں ایسے موڑ پر لایا گیا ہوں (اشتیاق احمد)
- crust – قِشر / چھلکا / پوست / کھال / جلد : تمام معدنیات قشرِ ارض میں ہی موجود ہیں۔
یہ زمیں جس پہ رہتے ہیں ہم لوگ اِس کے اوپر کا قِشر ہے ٹھنڈا (سائنس و فلسفہ)
- crystal - بلور / قلم : ایسی دھات جس کے ایٹم یا سالمے مخصوص اور بار بار یکساں انداز سے دہرائی جانے والی ساخت پر مشتمل ہوں۔
ان کا گورا وہ بدن ہے کہ برابر اس کے سیمِ خالص نہیں ، موتی نہیں، بلور نہیں (نظیر اکبرآبادی)
- crystallization - عملِ قلماؤ / تقلیم / قلم بندی /قلمیت / قلم پذیری : مصری اور نیلے تھوتھے کی قلمیں صاف اور واضح انداز میں نظر آتی ہیں۔
- cubic - مکعب مکعب نما / سہ رُخہ : کمرہ مکعب نما شکل کا ہوتا ہے کیونکہ اس کی لمبائی ، چوڑائی اور اونچائی تین رخوں کو ظاہر کرتی ہے۔
- cubic centimeter - مکعب سینٹی میٹر : کسی چیز کا حجم ماپنے کی اکائی ہے۔
- cure - علاج ، علاج کرنا / اچھا کرنا : اکسیرِ اعظم امرت دھارا ہر مرض کا علاج سمجھا جاتا ہے۔
طبیبوں سے میں کیا پوچھوں علاجِ دردِ دل اپنا مرض جب زندگی خود ہو تو پھر اس کی دوا کیا ہے
کھاتا ہوا زمین پہ چکّر پھرا ہوں میں گردش میں آسماں کے برابر پھرا ہوں میں (مصحفی)
D
ترمیم- dam – بند ,ڈیم ,بڑا تالاب/ پُشتہ : پانی کے بہاؤ کو روکنے والا بند
- data – اعداد و شمار / [[مواد][ : اعداد و شمار کے ساتھ کی گئی بات میں بڑا وزن ہوتا ہے۔
- data table – عداد و شمار کی فہرست' اعداد و شمار کا جدول، جدول مواد : سائنسی تجربات سے حاصل کی گئی اعداد و شمار کی فہرست کے ذریعے ہی کوئی حتمی نتیجہ نکالا جا سکتا ہے۔
- daughter cell – دُختری خلیہ : ایسا خلیہ جو کسی دوسرے خلیے (جدی خلیے ) کے تقسیم ہونے سے پیدا ہوا ہو۔
- decay – انحطاط,زوال پذیری / تزّلزل : تابکاری کے عمل میں تابکار مادے کا کسی دوسرے مادے میں بدل جانا یا تابکار شعاعوں کے اخراج سے اس تابکار مادے کی مقدار میں کمی آ جانا۔
مگر دینِ برحق کا بوسیدہ ایواں تزلزّل میں مدّت سے ہیں جس کے ارکاں (حالیؔ)
- decomposer – تحلیلیہ/تحلیل کنندہ : غذا کو تحلیل کرنے والا بکٹیریا۔
ہو گئے تحلیل سب اعضا مرے پا کر گداز رفتہ رفتہ ہجر کا اندوہ مجھ کو کھا گیا (میرؔ)
- decrease – کم کرنا / تخفیف کرنا : پرہیز کے ذریعے کوئی قوم بیماریوں میں خاطر خواہ کمی لا سکتی ہے۔
کیجئے کچھ تو ستم کی تخفیف ٹُک تو ہو مجھ کو الم کی تخفیف (حسرتؔ)
- defend – بچانا / مدافعت کرنا : فصل کو ضرر رساں کیڑوں مکوڑوں سے بچانے کے لیے کسان زہریلی ادویات کا چھڑکاؤ کرتا ہے۔
میرے اللہ برائی سے بچانا مجھ کو نیک جو راہ ہو اس رہ پہ چلانا مجھ کو (علامہ اقبالؒ)
- deficient – ناقص / نامکمّل / ناتمام / ادھورا : آج کے انسان کی ناقص صحت ناقص غذاؤں اور خواہشات کی بہتات کی وجہ سے ہے۔
نہ جانے کون سا آدم ہے آپ کا معیار کہ ہم تو عرش پہ جا کر بھی ناتمام آئے (شعلۂ گُل)
- deficiency – کمی / نقص/ کسر : نامیاتی کھاد کی کمی فصل پر منفی اثرات ڈالتی ہے۔
میں سوچتا ہوں جو انساں کے دُم لگی ہوتی کسر جو باقی ہے وہ بھی نہ رہ گئی ہوتی (عادل لکھنوی)
- define – تعریف کرنا / توضیح کرنا / معنی بیان کرنا : تمام اصطلاحات کی تعریفیں سمجھ کر ذہن نشیں کر لیں تو سائنس کی کتابوں کا فہم کافی حد تک آسان ہو جاتا ہے۔
تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا کیسی زمیں بنائی کیا آسماں بنایا (اسماعیل میرٹھی)
- definite – معیّن / مقرّر / واضح : ٹھوس چیزیں معیّن شکل و صورت رکھتی ہیں جبکہ مائع کی اپنی کوئی شکل نہیں ہوتی۔ اسے جس برتن میں ڈالیں وہی شکل اختیار کر لیتا ہے۔
موت کا ایک دن معیّن ہے نیند کیوں رات بھر نہیں (غالب)
- delta – ڈیلٹا : وہ مثلث نما زمین جو کسی دریا کے دھانے پر بن جاتی ہے۔
- density – کثافت / گنجانیت / گھنا پن / ٹھوس پن : جس چیز کی تھوڑی جگہ میں زیادہ مقدار سما جائے اس کی کثافت زیادہ ہوتی ہے۔
لطافت بے کثافت جلوہ پیدا کر نہیں سکتی چمن زنگار ہے آئینۂ بادِ بہاری کا (غالبؔ)
- dependent variable – تابع متغیّرہ : گراف کھینچتے ہوئے دو مقداروں کی ضرورت ہوتی ہے، ایک تابع متغیرہ اور دوسری آزاد متغیرہ۔
- deposition – رسوبی عمل /عملِ جماؤ : رسوبی عمل وہ عمل ہے جس میں کیمیائی تعامل کے دوران کچھ مواد رسوب کی صورت میں تہ نشیں ہو جائے۔
وہ مے جس کی موجِ صفا تہ نشیں وہ مے جس کی مستی میں لغزش نہیں (مومنؔ)
- derived – ماخوذ ،اخذ کیا گیا : کچھ مقداریں دوسری مقداروں سے اخذ کی گئی ہوتی ہیں۔
ہوں سب اپنے گناہ سے ماخوذ ہم ہوں جُرمِ نگاہ سے ماخوذ( حسرتؔ لکھنوی)
- descend – نزول ہونا / درجے میں کم ہونا : ترتیبِ نزولی میں ہم زیادہ سے کم کی طرف چلتے ہیں۔
یہی حق سے کرتی ہے بندوں کو غافل ہوئے ہیں عذاب اس سے قوموں پہ نازل (حالیؔ)
- describe – بیان کرنا : سبق کے فہم کا مطلب یہ ہے کہ طالب علم اسے اپنے لفظوں میں تحریری اور تقریری طور بیان کرنے کے قابل ہو۔
یہ مسائلِ تصوّف یہ تیرا بیان غالب تجھے ہم ولی سمجھتے جو نہ بادہ خوار ہوتا (غالبؔ)
صحرا کی سمت جاتے ہو کیوں شہر چھوڑ کر ویرانیوں کی دل کے نگر میں کمی نہیں
نقوشِ پا سے ہمارے اُگے ہیں لالۂ و گل رہِ بہار سے ہم بے نشاں نہیں گذرے
- develop – مکمل بنانا / تعمیر کرنا / ترقیاتی کام کرنا : اللہ کی شان دیکھیے کہ چھوٹے سے بیج کو قدرت ایک مکمل پودا بنا دیتی ہے
اپنی کیا اچھی عمارت پر ہو نازاں غافلو دیکھ لو اگلوں کی یاں تعمیر کو اچھی طرح (بہادر شاہ ظفر)
- development – ترقی / نشو و نما/نمو : افسوس کہ پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل نہ ہو سکا۔
مسلسل بارشیں بھی سبزۂ و گُل لا نہیں سکتیں زمیں جب بے نمو ہو ، آسماں سے کچھ نہیں ہوتا (سید گلزار بخاری)
- diagram – تصویر / نقشہ : سائنس کے بیشتر تصوّرات بغیر تصویروں اور نقشوں کے سمجھ میں نہیں آتے۔
- dichotomous key – دو دالہ کلید : دو تفاعل کلید میں دو دالی پودوں کا تفصیلی جدول ہوتاہے۔
- difference – فرق / اختلاف : پودوں اور جانوروں میں بڑا فرق یہ ہے کہ پودے زمین کے ساتھ جمے رہتے ہیں جبکہ جانور اپنی جگہ آسانی سے بدل لیتے ہیں۔
مختلف ہیں یار سے یار ، آشنا سے آشنا عشق نے ڈالا ہے تیرے ، سب دلوں میں اختلاف
- digest – ہضم، ہضم کرنا : کھانے کے بعد ہمدرد کی کارمینا کھائیے۔پھر لکڑ ہضم پتھر ہضم۔
خصالت عجب گرم دھرتے ہیں شہ کہ ایسا شراب ہضم کرتے ہیں شہ (قطب مشتری)
- digestive system – نظام انہضام، نظامِ ہضم : بسیار خوری ہی اکثر نظامِ ہضم کی خرابی کا باعث بنتی ہے۔
- directly – براہِ راست : پودے جانوروں کی زندگی پر براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں۔
وہ جب سے شہرِ خرابات کو روانہ ہوا براہِ راست ملاقات کو زمانہ ہوا (پروین شاکر)
- diapearing trait – غائب ہونے کی عادت : عموماً بل بنا کر رہنے والے جانوروں کی عادت ہے کہ وہ انسان کو دیکھتے ہی اپنے بل میں گھس جاتے ہیں۔
- discuss – بحث کرنا / بات چیت کرنا : عمومی طور پر کسی سائنسی موضوع کی تعریف کے بعد ہم اس پر سیر خاص بحث کرتے ہیں۔
اب آئے ہو تو نہ رخصت کی بات چیت چلے خدا کے واسطے جاتے ہیں ہوش آئے ہوئے(ریاض البحر)
- disperse – منتشر ہونا / بکھرنا / کِھنڈ جانا (سرائیکی میں ) / نکھڑنا( پنجابی میں ) : منشور سے گذر کر روشنی سات رنگوں میں منتشر ہو جاتی ہے۔
بکھر ہم یوں گئے سب مرد اور زن کہ جاوے ٹوٹ جوں جھاڑو کا بندھن (دیوانِ ریختہ)
- dissolve – حل ہونا / گھُل جانا : آئنی مرکبات (نمک وغیرہ) آئنی محلول(پانی وغیرہ) میں ہی حل ہوتے ہیں۔
چہرے پہ حیا کا روپ ، جیسے دریا میں شفق سی گھُل رہی ہے (محسن نقوی)
- distance – فاصلہ/پندھ/پینڈا/دوری : لاہور سے اسلام آباد کا فاصلہ قریباً تین سو کلومیٹر ہے۔
کب تک آ کر تنہا بیٹھا کاگ سندیسے بھیجوں کب تک دور رہے گی منزل، سانول موڑ مہار (تنویر شاہد محمد زئی) کہاں گردانتے تھے فاصلوں کو دلوں کے درمیاں ہونے سے پہلے (احمد امتیاز)
- distinctive – نمایاں / امتیازی : اونٹ میں امتیازی وصف یہ ہے کہ یہ بغیر خوراک کھائے کافی دنوں تک گزارا کر سکتا ہے۔
سب کہاں کچھ لالہ و گُل میں نمایاں ہو گئیں خاک میں کیا صورتیں ہوں گی کہ پنہاں ہو گئیں (غالبؔ)
- distribute – تقسیم کرنا / مُنقسم کرنا : درست تقسیمِ کار کام کو سہل اور آسان بنا دیتی ہے۔
رزق ، ملبوس ، مکاں ، سانس، مرض ، قرض، دوا منقسم ہو گیا انساں انہی افکار کے بیچ (محسن نقوی)
- disturb – پریشان کرنا / مضطرب کرنا / خلل پیدا کرنا : ماحول کی ہم آہنگی نہ ہو تو آدمی مضطرب اور پریشان ہی رہتا ہے۔
نہ توحید میں کچھ خلل اس سے آئے نہ اسلام بگڑے نہ ایمان جائے (حالیؔ)
- diversity – تنوّع/ اختلاف : کائنات میں اشیائے آب و گل کا تنوع ہی اس کے حُسن کی اصل بنیاد ہے۔
اختلافات ہوتے رہتے ہیں آنا جانا تھا آتے جاتے تو! (نوازؔ دیوبندی)
- DNA – ڈی این اے ۔نسلی وراثت کا ذمہ دار مادہ :
- dominant gene – غالب جین : ایسا جین جس کی خصوصیات دوسرے جینز پر غالب ہوں۔
- draw – کھینچنا / نقاشی کرنا / اخذ کرنا : نقاشی بذریعہ کمپیوٹر کے لیے آج کل بہت سے سافٹ ویئر تیار ہو چکے ہیں۔
اگر چاہوں تو نقشہ کھینچ کر الفاظ میں رکھ دوں مگر تیرے تخیّل سے فزوں تر ہے وہ نظّارہ (اقبالؒ)
- dump – پھینکنا/ ٹھکانے لگانا / مٹی یا معدنی مادے کا تودہ : سائنس دان تابکار مادے کو استعمال کے بعد بچنے والا زہریلا پھوک کسی محفوظ جگہ پر ٹھکانے لگاتے ہیں۔
اٹھا کر پھینک دو باہر گلی میں نئی تہذیب کے ہیں انڈے گندے
E
ترمیم- (earthquake) - زلزلہ/ بھونچال/ بھوکم : اکثر زلزلے زمین کے اندر کی پلیٹیں اپنی جگہ سے کھسکنے یا زمین میں موجود لاوے کے دباؤ کی وجہ سے آتے ہیں۔
کتنے آتش فشاں ہیں سینے میں ہر گھڑی زلزلوں کی زد میں ہوں
- (earthworm) - کینچوا / گڈویا (پنجابی میں) :کینچوے اکثر گیلی مٹی میں رہتے ہیں اور مٹی کو غذا کے طور پر کھاتے ہیں۔
سُن اِس ماجرے کو سبھوں نے کہا کہاں کیچوے یہ کہاں اژدہا (میرؔ)
- (echo) - گونج : جب اپنی ہی آواز کسی رکاوٹ سے ٹکرا کر واپس آتی ہے تو گونج سنائی دیتی ہے۔
جس قصر کا تھا سربفلک گنبدِ اقبال ادبار کی اب گونج رہی اس میں صدا ہے (حالیؔ)
- (eclipse) - گرہن (چاند گرہن ، سورج گرہن) : چاند گرہن کے وقت زمین ، سورج اور چاند ایک ہی سیدھ میں ہوتے ہیں۔
نکھرتے ہیں جو یاں وہ گدلاتے بھی ہیں چمکتے ہیں جو یاں وہ گہناتے بھی ہیں (حالیؔ)
- (ecologist) - ماہرِ ماحولیات : وہ سائنس دان جو ماحول کا مطالعہ کرتے ہیں۔
- (ecology) - ماحولیات : جانداروں اور ان کے ماحول کے باہمی تعلّق کا مطالعہ۔
جمی ہے دیر سے کمرے میں غیبتوں کی نشست فضا میں گرد ہے ، ماحول میں کدورت ہے (بشیر بدرؔ)
- (ecosystem) - ماحولیاتی نظام : جانداروں کا ماحول جس میں وہ ایک دوسرے پر انحصار کرکے زندگی گذارتے ہیں۔
ستارہ شریعت کا تاباں نہ ہوتا اثر علمِ دیں کا نمایاں نہ ہوتا (حالیؔ)
- (efficient) - مستعد / محنتی/کارگذار/ سخت کوش / جاں فشاں : مستعدی اور محنت سے کیا گیا کام ضرور رنگ لاتا ہے۔
نہیں کرتے کھیتی میں وہ جاں فشانی نہ ہل جوتتے ہیں نہ دیتے ہیں پانی (حالیؔ)
- (egg) - انڈا / بیضہ : طب میں روغنِ بیضہء مرغ(مرغی کے انڈے کا تیل) کئی بیماریوں کے لیے بطورِ علاج استعمال ہوتا ہے۔
اگر بگلے کے انڈے تم بٹھا دو اس جزیرے میں عجب کیا ہے جو پیدا اس سے ہوں زاغِ بیابانی (کلیاتِ منیر)
ٹھہری ہوئی جھیلوں میں اک برقِ رواں جیسے ان حیرتی آنکھوں میں یوں دوڑتی دنیا ہے (بشیر بدرؔ)
- (electric energy) - برقی توانائی : بجلی کے ذریعے پیدا کی جانے والی توانائی برقی توانائی کہلاتی ہے۔
وہ بجلی کا کڑکا تھا یا صوتِ ہادی عرب کی زمیں جس نے ساری ہلا دی (حالیؔ)
- (electromagnet) - برقی مقناطیس برق مقناطیس : جب کسی موصِل میں سے بجلی گزاری جاتی ہے تو اس میں مقناطیسی اثرات پیدا ہو جاتے ہیں۔ وہ موصِل برقی مقناطیس کہلاتا ہے۔
- '(electromagnetic spectrum) - برقی مقناطیسی طیف, برق مقناطیسی طیف/ برقی مقناطیسی پٹی : برقی مقناطیسی موجوں کی حدودِ کار کا تعین کرنے والے تعددات(frequencies) کی پٹی۔
- (electromagnetism) - برقی مقناطیسیت,برق مقناطیسیت : بجلی گذارنے سے کسی موصل میں پیدا ہونے والے برقی مقناطیسی اثرات۔
- (element) - عنصر] : وہ خالص چیز جس کے سارے ایٹم ایک جیسے ہو اور وہ مزید سادہ تر اجزا میں تقسیم نہ ہو سکے۔
زندگی کیا ہے عناصر میں ظہورِ ترتیب موت کیا ہے انہی اجزا کا پریشاں ہونا (غالب)
نگہ بلند، سُخن دل نواز، جاں پُر سوز یہی ہے رختِ سفر میرِ کارواں کے لیے (اقبالؒ)
- (elliptical) - بیضوی / انڈہ نما : زمین بالکل گول نہیں ہے بلکہ بیضوی شکل کی ہے۔
- (emit) - نکلنا / خارج کرنا : جب کسی ایٹم سے ایک الیکٹران خارج ہوتا ہے تو اس پر اکائی مثبت چارج آ جاتا ہے اور وہ مثبت آئن بن جاتا ہے۔
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے بہت نکلے مرے ارمان لیکن پھر بھی کم نکلے (غالبؔ)
- (endangered species) - خطرے میں گھری [[نوع|انواع : جانوروں اور پودوں کی وہ قسمیں جن کی زندگیوں کو شکاریوں یا دوسرے عوامل سے خطرہ لاحق رہتا ہے۔
- (endothermic reaction) - حرارت گیر تعامل : وہ کیمیائی عمل جس کے دوران حرارت جذب ہوتی ہے۔
- (energy) - توانائی : کام کرنے کی صلاحیت توانائی کہلاتی ہے۔
بیدلؔ میرے نقّاد جو روپوش ہیں مجھ سے شاید مرے لہجے میں توانائی بہت ہے (بیدل حیدری)
- (energy resources) - توانائی کے وسائل/ توانائی کے ذرائع : پاکستان میں توانائی کے قدرتی وسائل بہت ہیں مگر ان کو ان کو استعمال کرنے کی کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے۔
- (ensure) - یقینی بنانا : اس بات کو یقینی بنائیں کہ پڑھا ہوا سبق سمجھ بھی آیا ہے یا فقط رٹہ ہی لگایا ہے۔
میری حالت میں افاقہ ہو یقینی تو نہیں یوں تو ہونے کو مرے درد کا درماں ہو گا (نیم روز)
- (environment) ماحول: ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کا فرض ہے۔
- (environmental change) -ماحولیاتی تبدیلیاں : ماحولیاتی تبدیلیاں جانداروں کی زندگیوں
F
ترمیم- fact – حقیقت : تحقیق میں دراصل اشیاء و معاملات کی حقیقت جانی جاتی ہے۔
حقیقت میں وہ لطفِ زندگی پایا نہیں کرتے جو یادِ مصطفیٰ سے دل کو بہلایا نہیں کرتے
- factor – جُز / عامل : ریاضی کی رقم کا کوئی جُز یا وہ عامل جس پر کوئی چیز انحصار کرے مثلاً فلاں چیز کا انحصار فلاں فلاں عوامل پر ہے۔
- Fahrenheit – [[فارن ہائیٹ][ : تھرما میٹر جس میں پانی کا نقطۂ انجماد32 درجے اور نقطۂ جوش 212 درجے ہو۔
- fat – چربی / شحم /موٹا / فربہ : شیر کی چربی کا طبِّ یونانی میں خاصا استعمال ہے۔ اس لیے یہ کافی مہنگی بکتی ہے۔
کھاتا ہے خوب ذہنی غلامی کی یہ غذا دِکھتا اسی لیے تو لحیم و شحیم ہے (اشتیاق)
- fault – نقص / عیب /رخنہ / غلطی : اگر تجربہ کرنے والا سامان عیب دار ہوگا تو درست نتائج نہیں ملیں گے۔
ذوق ہے ترکِ وطن میں صاف نقصِ آبرو بِکتے پھرتے ہیں گہر ہو کر سمندر سے جدا (ذوقؔ)
- feature – خدوخال / چہرہ مہرہ / مہاندرا : موسمی تغیرات کی وجہ سے زمین کے خدوخال میں بھی تبدیلی آ جاتی ہے۔
آتے ہیں لوگ اپنے خدوخال ڈھونڈنے یہ کون میری آنکھ میں آئینے جَڑ گیا (محسن نقوی)
- fertilization – زرخیز کاری / بار آوری / جُفتہ سازی : سیم اور تھور سے زمین کی زرخیز کاری میں کمی آ جاتی ہے۔
- fertilizer – کھاد : کیمیائی مادہ جو زمین کو زرخیز بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
- fiber - ریشہ / دھاگہ : سَن کے ریشے رسّے بنانے کے کا م آتے ہیں۔
نزاکت کا لگا اس قدر تیشہ کہ مخمل کا بھی اب چبھتا ہے ریشہ(چمنستانِ شعرا)
- fish – مچھلی/ ماہی : کالا پاپلیٹ نامی مچھلی بہت سوادی (مزیدار) ہوتی ہے۔
جدائی میں تری بے تاب ہوں میں مثالِ ماہی ء بے آب ہوں میں (مثنوی تصویرِ جاناں)
- fixed pulley – متعیّن پلی / جَڑی ہوئی پُلی : متعیّن پلی ایسی پلی ہوتی ہے جس میں رسی یا لج حرکت کرتی ہے مگر پلی بذاتِ خود غیر متحرّک رہتی ہے۔
- flood – سیلاب / طغیانی / باڑھ : زیادہ بارشیں ہونے سے سیلاب کا خطرہ ہوتا ہے اس لیے حکومتیں پیش بندی کے طور پر کئی اقدامات کرتی ہیں۔
ساحل تھا منتظر، موجیں تھیں بے قرار سیلاب نے ڈبویا ساحل کے آس پاس
- flower – گُل / پھول : سُچے گلاب کے پھول کی خوشبو دل و دماغ کو معطّر کر دیتی ہے۔
گُلوں میں رنگ بھرے بادِ نو بہار چلے چلے بھی آؤ کہ گلشن کا کاروبار چلے (فیض ؔ)
- fluid – سیّال / رواں : بہہ جانے والی چیز کو سیّال کہتے ہیں ۔ مائعات اور گیسیں دونوں سیّال ہیں۔
- fog – دھند : دھند میں گاڑیوں کے حادثے زیادہ ہوتے ہیں۔
شہر تو سارے کا سارا دھُند میں گُم ہو گیا اور میں تنہا سڑک پر ہوں گھروں کے درمیاں(یونس متین)
میں گھُل رہا ہوں دردِ محبت سے رات دِن کوئی دوا لگے نہ بدن کو غذا لگے (محامدخاتم النّبیین)
- food chain – غذائی زنجیر,غذائی سلسلہ: : ایسا غذائی سلسلہ جس میں پودے اور جانور ایک زنجیر کی ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ٹھہرتے ہیں مثلاً جانور پودوں کو کھاتے ہیں اور پھر اپنے گوبر کے ذریعے ان کے اگاؤ اور بڑھوتری میں مدد کرتے ہیں۔
- food veb – غذائی جال : ماحولیاتی نظام میں جانوروں اور پودوں کے باہمی انحصار کا وسیع سلسلہ۔
- force – قوت : قوت وہ عامل ہے جو کسی ساکن جسم میں حرکت پیدا کرتا ہے یا حرکت پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے اور کسی متحرک جسم کی حرکت کو روکتا ہے یا روکنے کی کوشش کرتا ہے۔
قوتِ عشق سے ہر پست کو بالا کر دے دہر میں عشقِ محمدﷺ سے اجالا کر دے (اقبالؒ)
- forecast – پیشین گوئی, پیش گوئی، پیشین گوئی کرنا/ پیش گوئی کرنا : موسمی حالات یا آنے والے واقعات کا قبل از وقت اندازہ لگانا۔
- form – شکل / خاکہ / نقشہ / فارم : بعض معاملات میں دلائل تحریری شکل میں پیش کرنا ضروری ہوتے ہیں۔
شکل تو دیکھو مصوّر کھینچے گا تصویرِ یار آپ ہی تصویر اس کو دیکھ کر ہو جائے گا (ذوق)
- former – سابقہ/ پچھلا / قدیم : قومیں سابقہ خامیوں کو مد نظر رکھ کر موجودہ منصوبوں کی منصوبہ بندی کرتی ہیں۔
بھول جا خوش رہ عبث وہ سابقے مت یاد کر دردؔ یہ مذکور کیا ہے آشنا تھا یا نہ تھا (دردؔ)
- formula – فارمولہ / کُلیہ : علامات کا مجموعہ جو کسی شے کی کیمیائی ترکیب کو ظاہر کرتا ہے۔
- fossil fuel – دفینی ایندھن / حیاتیاتی باقیات / رکازی ایندھن : زمین میں دبا ہوا ایندھن مثلاً کوئلہ اور تیل جو قدیم زمانے کے پودوں اور جانوروں کے دفن شدہ جسموں سے بنا ہے۔
مینہ جتنا برستا تھا سرِ دامنِ کہسار اُتنے ہی زمیں اپنے اُگلتی تھی دفینے (سیف و سبو)
- freezing point – نقطۂ انجماد : وہ درجہ حرارت جس پر کوئی مائع شے جم جائے یا جمی ہوئی چیز مائع بن جائے۔
- frequency – تعدّد : چکروں، لہروں یا ارتعاشات کی تعداد فی سیکنڈ۔( تعدّد لفظ عدد اور تعداد سے بنا ہے یعنی تعداد فی سیکنڈ)۔
- friction – رگڑ : وہ مزاحمت جو ایک چیز کو دوسری چیز پر پھسل کر گذر جانے سے روکے۔
جب تک کہ تم نہ آؤ گے رگڑوں گا ایڑھیاں میں بھی ہوں سخت جان جو تم کو ترس نہیں (ریاض البحر)
- front – اگلا حصہ /مَتّھا (پنجابی میں) : اس مکان کا مَتّھا بہت خوبصورت ہے۔
- fruit – پھل / میوہ / ثمر : کچھ پھل درتخمی (angiosperm)ہوتے ہیں اور کچھ بر تخمی (gymnosperm)۔
ثمر آئیں گے کیا اب نخلِ دل میں کہ رشتہ ہی نہیں ہے آب و گِل میں
- fuel – ایندھن : ہم لکڑی کو بطورِ ایندھن استعمال کرتے ہیں۔
اک دُکھ کی پرورش کے لیے عمر بھر نثارؔ ایندھن بدن کا ، خوں کا نوالہ دیا گیا (آغا نثارؔ)
- filter – چھاننا : چھج تاں بولے چھاننی کیہ بولے جیدے وچ ہزاراں چھیک نیں یعنی چھاج تو بولے چھاننی کیوں بولے جس میں ہزاروں چھید ہیں۔
- fulcrum – فلکرم / بیرم : وہ ٹیک جو کسی چیز کو سنبھالتی ہے۔
- – :(function): کام / عمل / تفاعل / تقریب: عارضۂ قلب میں مبتلا مریض کا دل کام چھوڑ گیا۔
کون ہے تارکِ آئینِ رسولِ مختار مصلحت وقت کی ہے کس کے عمل کا معیار (اقبالؒ)
- fungi – پھپھوندی / اُلّی/ فطر : انگشتی کارش (athlete foot) کی بیماری انسانی جلد پر پھپھوندی لگ جانے کی وجہ سے ہوتی ہے۔ کم تیل کی وجہ سے اچار کو اُلّی لگ جاتی ہے۔
G
ترمیم- galaxy – کہکشاں : وہ دودھیا سا راستہ جہاں ستاروں کا جھرمٹ ہوتا ہے
انہی پتھروں پہ چل کر اگر آ سکو تو آؤ میرے گھر کے راستے میں کوئی کہکشاں نہیں ہے
- garbage – کوڑا کرکٹ : کچھ نادان لوگ اپنے ہی دروازوں کے باہر کوڑا کرکٹ پھینک دیتے ہیں۔
کیا شگفتہ ہے بہارِ چمن نزہتِ طبع سامنے جس کے گل و لالہ ہیں کوڑا کرکٹ (مراۃ الغیب)
- gas – گیس : مادے کی وہ حالت جس میں مادے کے سالمے (molecules) سب سے زیادہ دوری پر ہوتے ہیں۔
- gas giant – گیسی سیارے : ایسے سیّارے جو زیادہ تر پتھر یا ٹھوس مادے پر مشتمل نہ ہوں۔
- gem – قیمتی پتھر : امیر لوگ قیمتی پتھروں سے اپنے مکانات بناتے ہیں اور غریب فٹ پاتھوں پر سونے پر مجبور ہیں۔
- gene – مورثہ / نسبہ / کونیہ : وراثتی خصوصیات نسل در نسل منتقل کرنے والا مادہ جس میں چتر ریشے (chromosomes) ہوتے ہیں۔ چتر کا مطلب ہے تیترا میترا جیسے چتری والا کیلا۔
- generation – نسل / پُشت / جد : ان کے خاندان کے لوگ جدی پشتی طب کے شعبے کو اپناتے چلے آ رہے ہیں۔
- generator – جنریٹر/ بجلی پیدا کرنے والا آلہ : آج کل لوڈ شیڈنگ سے جنریٹروں کی مانگ بڑھ گئی ہے۔
- genetic engineering – جینیاتی انجینئری : موروثی مادے میں ردّ و بدل کا علم جس کا مقصد خصوصیات پیدا کرنا ہے۔
- genetic material – جینیاتی مادہ : زندہ اشیاء میں وراثتی خصوصیات نسل در نسل جینیاتی مادے کے ذریعے ہی منتقل ہوتی ہیں۔
- genetic variation – جینیاتی تبدیلیاں : مصنوعی طریقوں سے جینیاتی تبدیلیاں پیدا کر کے پودوں اور جانوروں کی نئی نئی قسمیں پیدا کی جا رہی ہیں۔
- geologist – ماہرِ ارضیات : زمین کے بارے میں علم کا ماہر۔
- geology – علمُ الارض : زمین کے بارے میں علم۔
- geothermal energy – ارضی حرارتی توانائی : : زمین کی اندرونی حرارت سے پیدا ہونے والی توانائی۔
- germ – جرثومہ : بیماریاں پیدا کرنے والا خورد بینی جرثومہ۔
- germination – اگاؤ /تولید / نمو پذیری,روئیدگی : بیج کے اگاؤ کا انحصار بیج کی صحت اور زمین کی زرخیزی پر ہوتا ہے۔
کیا اُگائے مینہ زمیں میں جب نہ ہو روئیدگی کیا جلائے برق اہلیت تو دیکھو خاک کی (نقوشِ مانی)
- glacier – برفانی تودہ : برفانی تودے گرنے سے کئی دن تک ٹریفک معطل رہی۔
- gland – غدود / گلٹی / غدّہ : اندرونی اور بیرونی رطوبت بنانے کا اہل عضو یا ساخت۔
- global – عالمی / عالمگیر/ارضی/ آفاقی : دنیا اب ایک عالمی گاؤں بن چکی ہے۔
- global climate – عالمی آب و ہوا : موسمیاتی سیّارے اب عالمی آب و ہوا کا ریکارڈ دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں۔
- global warming – عالمی حدّت / عالمی تپش : عالمی تپش کرّہ ارض کے لیے ایک بڑا خطرہ بنتی جا رہی ہے۔
- graduated cylinder – درجہ دار سلنڈر : وہ سلنڈر جس پر حجم کو ظاہر کرنے کے لیے نشانات لگے ہوتے ہیں۔
- gram - گرام : ایک کلوگرام کا ہزارواں حصہ، تول یا کمیت کی اکائی۔
- graph – گراف : محور اور yمحور پر موجود دو قیمتوں کے مابین تعلق کو ظاہر کرنے والا خط۔
- gravitational – ثقلی, کششِ ثقل : جوں جوں ہم بلندی پر جائیں کششِ ثقل کم ہوتی جاتی ہے۔
- gravity – ثقل / بھاری پن / بوجھ : ثقل / بھاری پن / جتنا بھاری کوئی جسم ہوگا اتنی ہی اس میں کششِ ثقل زیادہ ہوگی۔
کان سے ثِقلِ سماعت کا بوجھ جاتا رہا قُل ھو اللہ فاقہ کَش کی آنت کو پڑھتے سُنا (فردوسِ تخّیل)
- greatest – سب سے بڑا : ڈائنوسار دنیا کا سب سے بڑا جانور تھا مگر اب ناپید ہو چکا ہے۔
- greenhouse – سبزہ گھر/ پودگھر / ساوا چھورا : سردیوں میں سبزہ گھر پودوں کو اضافی حرارت پہنچانے کے لیے بنائے جاتے ہیں۔
- ground water – زمینی پانی : پنجاب میں بارشیں کم ہونے سے زمینی پانی کی سطح اور گہری ہو گئی ہے۔
- group – گروہ / مجموعہ : مونگے سمندر میں گروہ کی صورت میں کالونیاں بنا کر رہتے ہیں۔
H
ترمیم- habit – عادت : اچھی اور صحت مند عادات انسان کو خوش و خرم اور مطمئن رکھتی ہیں۔
وہ بھولے ہوئے ہیں یہ عادت خدا کی کہ حرکت میں ہوتی ہے برکت خدا کی (حالیؔ)
- habitat – مسکن / گھروندا / رہائش گاہ / آشیاں : گرمیوں میں بٹیر کا مسکن پکی ہوئی گندم کا کھیت ہوتا ہے کیونکہ پکی ہوئی گندم کی فصل کا رنگ بٹیر سے خاصا مشابہ ہوتا ہے۔
اے ہِمالہ داستاں اس وقت کی کوئی سنا مسکنِ آبائے انساں جب بنا دامن ترا (اقبالؒ)
- hand lens – دستی عدسہ : دستی عدسے کے ذریعے کپاس اور دیگر فصلوں کے کیڑوں اور سنڈیوں کا معائنہ کیا جاتا ہے۔
- hardness – سختی اور کڑا پن : فولاد یا سٹیل میں عام لوہے کی نسبت سختی اور کڑا پن زیادہ ہوتا ہے۔
ہوا کی زد پہ بھی دو اک چراغ روشن ہیں بلا کے حوصلے دیکھے ہیں سخت جانوں کے
- harmful – مُضِر / نقصان دہ : کھانا کھانے کے فوراً بعد بیٹھنا صحت کے لیے مُضِر ہے۔
ہے مُضرِ صحت یہ عادت ہماری کہ سونا دیر تک ہے اک بیماری (اشتیاق احمد)
- healthy habit – صحت مند عادت : کھانا کھانے کے فوراً بعد مسواک کرنا ایک صحت مند عادت ہے۔
- heart – دل / قلب : دل انسانی جسم کا ایک پمپ ہے جو جسم کے تمام اعضاء کو خون فراہم کرتا ہے اور تمام اعضاء سے خون وصول کرتا ہے۔
دلوں کی الجھنیں بڑھتی رہیں گی اگر کچھ مشورے باہم نہ ہوں گے
- heart muscle – عضلۂ قلب : دل کا پٹھا:عضلاتِ قلب سکڑنے سے دل کا دورہ پڑ سکتا ہے۔
- Heat – حرارت : حرارت توانائی کی ایک قسم ہے جس کی اکائی جول ہے
مسجد تو بنا دی شب بھر میں ایماں کی حرارت والوں نے من اپنا پرانا پاپی ہے برسوں میں نمازی بن نہ سکا
- heat energy – حرارتی توانائی : سورج سے ہمیں مفت میں بیش بہا حرارتی توانائی ملتی ہے۔
- herbivores – سبزی خور / سبزہ خور / چارہ خور / پٹھے خور/ نباتات خور : : ایسے جانور جن کی خوراک کا غالب جُز سبز چارہ ہوتا ہے۔
- hereditary – موروثی : وہ پیشہ یا عادت جو ایک نسل سے دوسری نسل تک منتقل ہو سکے۔
زراعت اس کی موروثی اسامی صناعت کے بھی اوزاروں کا حامی (کلیاتِ اسماعیل)
- hibernation – سرما خوابی / نومِ سرمائی : مینڈک اور سانپ سردیوں میں لمبی نیند سوتے ہیں جو سرما خوابی یا نومِ سرمائی کہلاتی ہے۔
- hormone – مہیجہ (ہیجان پیدا کرنے والا)/ ہارمون : جسم کے مختلف حصوں میں مخصوص تحریک کے نتیجے میں غدود سے پیدا ہونے والا لعاب ۔
- host – میزبان : طفیلیے جانور یا پودے اپنے میزبان کے جسم سے ساری خوراک کھا کر اسے کمزور کر کے مار دیتے ہیں۔
دل کو کمالِ داغِ محبت عزیز ہے شفقت ہے میزبان کی بس مہیمان پر (مظہرِ عشق)
اس سے واں کی ہوا بہت مرطوب ہووے نزلہ زکام بے اسلوب (میرؔ)
- humidity – مرطوبیت / نمی : زمین میں مناسب نمی بیج کے اگاؤ کے لیے ضروری ہوتی ہے۔
- hurricane – بارش کا طوفان/ طوفان، طوفانِ باد و باراں : طوفانِ باد و باراں نے تمام کھڑی فصلیں تباہ کر دیں۔
- hydroelectric power – آبی برقی توانائی : پانی کے زور سے پیدا کی ہوئی برقی توانائی کی قوت۔
- hygrometer – نم پیما / رطوبت پیما : ہوا میں موجود نمی کی پیمائش کرنے والا آلہ۔
- hypothesis – مفروضہ : مفروضہ جب مشاہدات و تجربات کی کسوٹی پر پرکھا جاتا ہے تو نظریہ بن جاتا ہے۔
I
ترمیم- identify – شناخت کرنا / پہچاننا : کپاس کی کئی سنڈیاں کپاس کے پتوں سے اس قدر ملتی جلتی ہیں کہ ان کی شناخت مشکل ہو جاتی ہے۔
- identical – ہم شکل / مماثل / ہمسر : دو جڑواں بھائیوں کی شکلیں اس قدر مماثل ہیں کہ بغور دیکھنے پر ہی فرق واضح ہو پاتا ہے۔
- igneous rock – آتشی چٹان / آتش فشاں چٹان : لاوا اگلنے والی چٹانیں۔
یہ کیا کہ تہمتیں آتش فشاں کے سر آئیں ؟ زمیں کو یوں بھی خزانہ کبھی اُگلنا تھا (مسنغ نقوی)
- illuminate – روشن کرنا / منوّر کرنا : سورج کی روشنی سے چیزیں منوّر ہوتی ہیں تو ہمیں نظر آتی ہیں۔
کہاں کہاں ہوئے روشن ہمارے بعد چراغ ستارے دیدۂ تر سے حساب پوچھتے ہیں (محسن نقوی)
- illustrate – وضاحت با تصویر / وضاحت بالمثل : تصویروں یا مثالوں کے ذریعے وضاحت ۔
- immune system – مناعتی نظام / نظامِ مامونیت / مدافعتی نظام : الرجی (حساسیت) جسم کے نظامِ مامونیت کے کمزور پڑ جانے سے ہوتی ہے۔
- included plan – سطح مائل / ڈھلوان سطح / جھکی سطح : ایک طرف س ے اونچی سطح جو بتدریج دوسرے سرے تک نیچی ہوتی جاتی ہے۔
- increase – اضافہ / بڑھوتری/ بڑھنا / سوا ہونا : کھاد کے استعمال سے پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے۔
رکھیو غالبؔ مجھے اس تلخ نوائی پہ معاف آج کچھ درد میرے دل میں سوا ہوتا ہے (غالبؔ)
- independent variable – آزاد متغیّر : گراف کھینچنے کے لیے ایسی مقدار جو دوسری مقدار سے آزاد ہوتی ہے۔
- indicate – بیان کرنا / اشارہ کرنا / نشان دہی کرنا : گرم ہوائیں اور جھکڑ موسم خشک رہنے کی نشان دہی کرتے ہیں۔
اشارہ کر کے وہ یوں دم کو اپنی لٹکاتے ہم ان کے کوٹھے پہ دُم کو پکڑ کے چڑھ جاتے (عادل لکھنوی)
- individual – فردِ واحد / اکیلا : کسی فردِ واحد کی سوچ بعض اوقات کسی بڑے انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہو جاتی ہے۔
میں اکیلا ہی چلا تھا جانبِ منزل مگر لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا
- infection – متعدّی مرض/ چھوت : ایسا مرض جو ایک جسم سے دوسرے جسم میں سرایت کر جاتا ہے۔
- inference – نتیجہ اخذ کرنا : بامقصد بحث سے ہی کوئی نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے۔
- information – معلومات / اطلاعات : اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ہمیں دوسری قوموں سے پیچھے نہیں رہنا چاہیے۔
- ingredient – اجزائے ترکیبی (وہ اجزاء جن سے مل کے کوئی چیز بنی ہو) :(): اس شربت کے اجزائے ترکیبی بوتل پر لکھے ہوئے ہیں۔
- inherit – وراثت پانا : مصنّف بننے کی خوبی بیٹے نے وراثت میں اپنے باپ سے پائی ہے۔
وہی ایک ہے جس کو دائم بقا ہے جہاں کی وراثت اسی کو سزا ہے (حالیؔ)
- inherited adaptation – وراثتی مطابقت پذیری : نسل در نسل چلنے والا وہ ارتقائی عمل جس میں جانداروں کی کوئی آبادی اپنے مسکن سے زیادہ مانوس اور مطابقت پزیر ہوتی ہے۔
- inherited traits – وراثتی عادات : ایسی عادات جو والدین سے بچوں میں بذریعہ جینز منتقل ہوتی ہیں۔
- insect – حشرات، کیڑا / حشرہ/کِرم / مکوڑا : آج کل کیڑے مار ادویات کے بغیر فصلیں پیداوار نہیں دیتیں۔
- insulator – حاجز / غیر موصل : حاجز یا غیر موصِل ایسی چیز کو کہتے ہیں جس میں سے بجلی کا ایصال (گذر) نہ ہوتا ہو۔
- interact – جواباً عمل کرنا / تعامل/ ایک دوسرے کو متاثر کرنا : جب دو یکساں چارج ایک دوسرے سے تعامل کرتے ہیں تو ان کے درمیان دفع کی قوت ان کو پیچھے دھکیل دیتی ہے۔
- internal – اندرونی / داخلی / باطنی : کسی جسم کی اندرونی توانائی اس جسم میں موجود تمام اقسام کی توانائیوں کا مجموعہ ہوتی ہے۔
- interpret – ترجمانی کرنا / وضاحت کرنا / تشریح کرنا : گیسوں کا حرکی نظریہ ہی گیسوں کے رویوّں کی درست وضاحت کرتا ہے۔
اب اک نظمِ سادہ کی صورت میں مانی دلِ زار کی کیجئے ترجمانی (نقوشِ مانی)
- interval – وقفہ : کپاس کی فصل کو ایک ہفتے کے وقفے کے بعد پانی دینا چاہیے۔
مرگ اک ماندگی کا وقفہ ہے یعنی آگے چلیں گے دم لے کر (میرؔ)
- inversion – عملِ اُلٹاؤ / تقلّب (قلب سے جو خون کو الٹتا پلٹتا ہے) :():تیز آندھی نے سب کچھ الٹ پلٹ دیا۔
دنیا نہیں قرار کی جا اے ظفر کہ یاں ہے انقلابِ دہر سے اکثر اُلٹ
J
ترمیم- jellyfish – جیلی مچھلی : چھتری نما مچھلی جس کا جسم جیلی کی طرح شفّاف اور نرم ہوتا ہے۔
- joint – جوڑ/ گرہ / گانٹھ : تمام کیڑے مکوڑے جانوروں کے جوڑ پایاں (arthropod)خاندان سے تعلّق رکھتے ہیں۔
K
ترمیم- kilogram – کلوگرام : مقدارِ مادہ کی اکائی۔
گاہک سے تو کلو میں چکاتا ہے قیمتیں پر مال تولتا ہے ابھی تک وہ سیر سے
- kiloliter – کلو لٹر : حجم کی اکائی۔ ایک کلو لٹر میں ایک ہزار لٹر ہوتے ہیں۔
- kilometer – کلومیٹر :(): فاصلے کی اکائی۔ ایک کلومیٹر میں ایک ہزار میٹر ہوتے ہیں۔
- kinetic energy – حرکی توانائی / توانائی بالفعل : کسی جسم میں اس کی حرکت کی وجہ سے موجود توانائی۔
- kingdom – عالم /بادشاہی / دنیا : عالمِ ذی حیات کو دو گروہوں یعنی عالمِ حیوانات اور عالمِ نباتات میں تقسیم کیا گیا ہے۔
اپنے ہی غم سے نہیں ملتی نجات اس بنا پر فکرِ عالم کیا کریں (مہتابِ داغ)
- knowledge – علم : علم کی شمع سے ہو مجھ کو محبت یارب
L
ترمیم- label – نشان لگانا / پرچی لگانا / تصویر کے مختلف حصوں پر نام لکھنا) : حیاتیات کے عملی امتحان میں کسی تصویر کے مختلف حصوں کو لیبل کرنا ہوتا ہے۔
- land sliding – ریزشِ زمین / زمینی لڑھکاؤ : مٹی یا چٹان کے تودے کا بالائی سطح سے پھسل یا لڑھک کر نیچے گرنا۔
- large intestine – بڑی آنت : آنت کا وہ مُختَصِر تَر اور فَراخ تَر حِصَّہ جوہضم شدہ فُضلات کو خُشک کَر کے براز کو خارِج ہونے کے لِيے تَيار کَرتا ہے ۔
- larva – لاروا / پہل روپ : حشرات کے دورِ حیات کا پہل روپ ۔ اس کے بعد کے روپ منجھ روپ اور بالغ حشرہ ہیں۔
- laser – لیزر : یک رنگی روشنی جو دور تک بغیر منتشر ہوئے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
- latitude – عرض بلد : زمین کو عرضی رخ پر دو حصوں میں تقسیم کرنے والا خط۔
- lava – لاوا : پگھلا ہوا مادہ جو عموماً پہاڑی علاقوں میں زمین سے نکلتا ہے اور تھوڑی دور بہہ کر جم جاتا ہے۔
یہ کہکشاں یہ لہو کے قطرے یہاں سے لاوا ابل پڑے گا (نگار)
جب ضرب کی، زمیں کے طبق ہل کے رہ گئے سر اڑ گئے گلوں سے گلے مل کے رہ گئے (انیسؔ)
- leaf – پتّا /برگ / پات : پتّا پودے کا اوپری پنجہ نما پتلا حصہ ہوتا ہے جس میں ضیائی تالیف کے ذریعے پودے کی خوراک تیار ہوتی ہے۔
پتّا پتّا بوٹا بوٹا حال ہمارا جانے ہے جانے نہ جانے گُل ہی نہ جانے باغ تو سارا جانے ہے (میرؔ)
- learned – سیکھا ہوا / ماہر/ فاضل : وہ شخص جس جو مطالعے یا عملی کام سے عالم فاضل یا ماہر بنا ہو۔
- learned adaptation – ماہرانہ مطابقت پزیری یا علمی مطابقت پذیری : ایک عالم فاضل شخص تعلیم یافتہ ماحول میں علمی مطابقت پذیری کی وجہ سے بہتر طریقے سے زندگی گزار سکتا ہے۔
- least – کم ترین / نسبتاً سب سے کم : عام پیمانے کا کم ترین شمار (کم سے کم پیمائش کی صلاحیت) ایک ملی میٹر تک ہوتا ہے۔
- levee – پشتہ / بند : دریا کے سیلاب کو روکنے کے لیے پُشتہ یا بند۔
- lever – لیور / بیرم / تُل(پنجابی میں) : کوئی وزنی چیز اٹھانے یا حرکت دینے کے لیے استعمال کی جانے والی سلاخ۔
- life – زندگی / زیست : زندگی خدا کی امانت ہے اس کی قدر کرنی چاہیے۔
وہ زیست اور ہے جس کو نہ آئے موت کبھی بدن میں سانس کی مہلت کو زندگی نہ سمجھ (احمد سبحانی آکاشؔ)
- life cycle – دورِ حیات / زندگی کا چکر : کسی جاندار کے افعال و اعمال کا مکمل سلسلہ۔
رہے گا یاد یہ دورِ حیات کیا ہم کو کہ زندگی میں ہی ترسے ہیں زندگی کے لیے
- life Span – عرصۂ حیات / مدتِ زندگی : کسی جاندار کی طبعی عمر
- lift – اٹھانا / بلند کرنا / لفٹ : چڑھانے یا اتارنے کی سواری یا مشین۔
دیکھ دل سے کہ جاں سے اٹھتا ہے یہ دھواں سا کہاں سے اُٹھتا ہے (میرؔ)
وہ آئے بزم میں اتنا تو ہم نے دیکھا میرؔ پھر اس کے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی
- light year – نوری سال : وہ فاصلہ جو روشنی ایک سال میں طے کرتی ہے۔
- line graph – خطی گراف : وہ گراف جو خط یا لائن کھینچ کر بنایا جاتا ہے۔
- lines of force – خطوطِ قوّت : وہ فرضی خطوط جو برقی یا مقناطیسی میدان کی شدّت اور سمت کو ظاہر کرتے ہیں۔
- link – ربط، تعلّق / رابطہ /کڑی : سائنسی علوم کا فہم اور قومی ترقی کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔
وہ اپنے گھر کے دریچوں سے جھانکتا کم ہے تعلّقات تو اب بھی ہیں رابطہ کم ہے (نواز دیوبندی)
- liquid – مائع/ رقیق : پانی کی طرح بہنے والی چیز۔کسی برتن میں موجود مائعات اپنا دباؤ چاروں طرف برابر ڈالتی ہیں۔
رقیق شے کا دباؤ چہار سمت لگے تو اس کو کہتے ہیں ہم لوگ پاسکل کا اصول(اشتیاق احمد)
- list – فہرست : خریداری سے پہلے اشیاء کی فہرست بنا لیں تو خریداری میں خاصی آسانی رہتی ہے۔
اب آخری سطروں میں کہیں نام ہے اس کا احباب کی فہرست میں پہلا تھا جو اک شخص (محسن نقوی)
- liter – لِٹر : حجم کی اکائی۔ مائعات کی پیمائش عموماً لِٹروں میں ہی کی جاتی ہے۔
- liver – جگر / کلیجہ : ایک بڑا سرخی مائل بھورے رنگ کا عضو۔ جگر خراب ہونے سے یرقان کا مرض پیدا ہو جاتا ہے۔
پھلا پھولا رہے یارب چمن میری امیدوں کا جگر کا خون دے دے کر یہ بوٹے میں نے پالے ہیں (اقبالؒ) ہم نے ان کے سامنے پہلے تو خنجر رکھ دیا پھر کلیجا رکھ دیا دل رکھ دیا سر رکھ دیا
- location – مقام / جائے وقوع محل وقوع : دل کی جائے وقوع یہ ہے کہ یہ سینے کے بائیں جانب پسلیوں کے حصار میں ہوتا ہے۔
مقام فیض ؔ کوئی راہ میں جچا ہی نہیں جو کوئے یار سے نکلے تو سوئے دار چلے (فیضؔ)
- longitudinal wave – ][طولی موج]] :ایسی موجیں جن میں واسطے کے زرّات موجیں کی اشاعت کی سمت میں ہی حرکت کرتے ہیں۔
- loudness – بلندی(آواز کی ): : آواز کی لہروں کا حیطہ (amplitude) جتنا زیادہ ہوگا اتنی ہی آواز زیادہ بلند ہو گی۔
نگہ بلند، سُخن دل نواز، جاں پُر سوز یہی ہے رختِ سفر میرِ کارواں کے لیے (اقبالؒ)
- lunar eclipse – چاند گرہن / خسوف (نمازِ خسوف) : چاند کا جُزوی یا کُلّی طور پر تاریک ہونا
- – :(lungs)پھیپھڑے:نظامِ تنفّس کے دو بڑے اعضاء جن کا کا م سانس اندر کھینچنا اور باہر نکالنا ہے۔
- luster – چمک / دمک : چیزوں کی ظاہری چمک دمک سے انسان دھوکا کھا جاتا ہے۔
چمک دکھا کے وہ ہر شے کو لوٹ لیتے ہیں کہ میرے شہر کے اکثر ہیں لوگ سوداگر(اشتیاق احمد)
M
ترمیمگھر کی مسجد میں وہ نورانی اذاں سے چہرے ان مشینوں میں دعاؤں کے شجر یاد آئے (بشیر بدرؔ)
- magma – لاوا : معدنی یا نامیاتی مادے کی رقیق یا نرم مقدار۔وہ سیال یا نیم سیال مادہ جو ٹھنڈا ہو کر آتش فشانی چٹان کی صورت اختیار کر لیتا ہے۔
- magnet – مقناطیس : سنگِ مقناطیس کا ٹکڑا جو لوہے کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔
سنگِ مقناطیس ہیں ہم سخت جان کھینچ کے قاتل ذرا شمشیر کھینچ (گلزارِ داغ)
- magnetic field – مقناطیسی میدان : مقناطیس کے ارد گرد کا علاقہ جہاں اس کی مقناطیسی قوت محسوس کی جا سکتی ہے۔
- magnetic force – مقناطیسی قوت : مقناطیس کی قوّت جس سے وہ لوہے کی چیزوں کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔
- magnetism – مقناطیسیت : مقناطیس کی لوہے کی چیزوں کو اپنی طرف کھینچنے کی صلاحیت۔
- magnifier – مکبر / کلاں کار : جسامت بڑھانے والا آلہ یا عدسہ۔
- maintain – برقرار رکھنا / قائم رکھنا / بحال رکھنا : حساب کتاب برقرار رکھنا لین دین کی اوّلین شرط ہے۔
- major – بڑا / اہم : شہروں کا دھواں اور گرد و غبار سانس کی بیماریاں پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
- mammals – پِستانیے / ددھیل، دُدھیلیے / ممالیا : دودھ دینے والے یا پستانوں والے جانور۔
- manage – انتظام کرنا : قدرت نے ہر ذی روح کے رزق کا انتظام کر رکھا ہے۔
- mantle – غلاف / غلاف زمین / تہ / پرت : زمین کے مرکزی اور بالائی خول کے درمیان کا حصہ۔
عجب راحت ، عجب ٹھنڈک مرے دل کو پہنچتی ہے غلافِ روضۂ حضرتؑ جو آنکھوں سے لگاتا ہوں (محامد خاتم النبّین)
- mass – کمیت/ تول / مقدارِ مادہ : کپاس کی اس گانٹھ کا تول 80 کلو گرام ہے۔
- material – مواد/ مادہ : اس دکان سے ہمہ قسم کا تعمیراتی مواد ملتا ہے۔
- material science – مادی سائنس : سائنس کی وہ شاخ جس میں مادے کے اجزائے ترکیبی کا گہرائی سے مطالعہ کیا جاتا ہے۔
- matter – مادہ :: ہر وہ چیز مادہ ہے جو وزن رکھتی اور جگہ گھیرتی ہے۔
- measure – ماپ/پیمائش/ ماپنا / پیمائش کرنا / کچھنا اور مِنتی کرنا (پنجابی میں) : سائنس پڑھتے ہوئے مختلف چیزوں کی پیمائش مختلف پیمانوں سے کرنا پڑتی ہے۔
- measurement – پیمائش / ناپ / ماپ / کچھ : چھوٹی چیزوں کی پیمائش مائیکرومیٹر یا سکریو گیج سے کی جاتی ہے۔
سنتے ہیں کہ حساب میں ہیں آپ باکمال طولِ شبِ فراق ذرا ماپ دیجئے
- mechanical energy – میکانی توانائی / کامی توانائی : کام کرنے کے لیے درکار توانائی۔
- mechanical weathering - میکانی فرسودگی / میکانی ریزگی (ریزہ ریزہ ہونا)/میکانی انحطاط پذیری: کسی بیرونی محرّک کے نتیجے میں مٹی کے تودوں کا ریزہ ریزہ ہو کر گرنا۔
- medium – واسطہ / وسیلہ : واسطے تین قسم کے ہوتے ہیں۔1 شفاف 2۔ غیر شفّاف 3۔ نیم شفّاف۔
سوداؔ خدا کے واسطے کر قصہ مختصر اپنی تو نیند اُڑ گئی تیرے فسانے میں (سوداؔ)
- meiosis - تخفیفی انقسام (تقسیم ہو کر کم ہونا) : جینیاتی مادے کی تقسیم کے ذریعے تخفیف یا ایک خلیے کا مزید خلیوں میں تقسیم ہونا۔
- melt – پگھلنا / پگھلانا : سورج کی گرمی سے پہاڑوں کی برف پگھلتی ہے اور دریاؤں میں پانی آتا ہے۔
جذبے کی تمازت سے پتھر کوئی پگھلانا دشوار تو بے شک ہے لیکن نہیں ناممکن (مرتضیٰ برلاس)
- melting point – نقطۂ پگھلاؤ / گداختی نقطہ : وہ درجہ حرارت جس پر کوئی ٹھوس شے پگھل جائے۔
- memory – یاد داشت / حافظہ : انسان اور کمپیوٹر وغیرہ کی مواد کو مفوئظ کرنے کی صلاحیت۔
یادِ ماضی عذاب ہے یارب چھین لے مجھ سے حافظہ میرا
- metal – دھات : سونا ایک قیمتی دھات ہے۔
آنے والے دور میں یارو دل نہ ہوں گے دھاتیں ہوں گی (سبحان اللہ اظہرؔ)
- metallic bond – دھاتی بندھن : دھاتوں کے ایٹم بیرونی مداروں میں موجود الیکٹرانوں کی شراکت سے مضبوط بندھن بناتے ہیں جو دھاتی بندھن کہلاتا ہے۔
- metalloid – دھات نما / فلزیاتی : دھات جیسی خصوصیات کے حامل عناصر جیسے بورون، سلیکون اور جرمینیم۔
- metamorphic – کایا پلٹ / انقلاب پذیر / مُنقَلِب : ایسی چیز جو انقلابی تبدیلی سے گذر کر اپنی ہیئت تبدیل کر لے ۔
- metamorphic rock – کایا پلٹ چٹان / انقلاب پذیر چٹان / مُنقَلِب چٹان : ایسی چٹان جس میں تبدیلیوں کے بعد اس کی ہیئت ہی بدل جائے۔مثال کے طور پر آتشی چٹان کا تہ دار چٹان میں بدل جانا۔
- metamorphosis – قلبِ ماہیت / کایا پلٹ / انقلابی تبدیلی انقلابی تغیر : کوئی عمل جس میں کسی چیز کی کایا پلٹ جائے۔
- meter – میٹر : لمبائی یا فاصلے کی اکائی۔
- meter stick – میٹر پیمانہ : ایک میٹر لمبا پیمانہ جس پر سینٹی میٹروں اور ملی میٹروں کے نشان لگے ہوتے ہیں۔
- method – طریقہ/ اُسلوب / طریق : کوئی بھی چیز سکھانے کا طریقہ یہ ہے کہ آسان سے مشکل کی طرف جایا جائے۔
مِرا طریق امیری نہیں فقیری ہے خودی نہ بیچ غریبی میں نام پیدا کر (اقبالؒ)
- metric ruler – پیمائشی مِسطر : لمبائی کی پیمائش کرنے والا پیمانہ۔
- microscope – خوردبین : چھوٹی چیزوں کو بڑا کر کے دکھانے والا آلہ۔
خورد بینوں سے نہیں دیکھے جاتے دل کے کچھ داغ نہاں ہوتے ہیں (اشتیاق احمد)
- mid ocean ridge – وسط سمندری ابھار : زیرِ آب پہاڑی سلسلہ جو ایک ابھار سا تشکیل دیتا ہے۔
- migration – نقل مکانی / ہجرت : انسان یا جانوروں کی موزوں حالات کی تلاش میں نقل مکانی۔
پھر یہ ہوا ، سفر کو وتیرہ بنا لیا پھر یہ ہوا کہ نقلِ مکانی بِسر گئی (بیدلؔ حیدری)
کہکشاں کہتی ہے قسمت کا ستارہ چمکا ہو گا اس راہ سے حضرت کا گذر آج کی رات (امیر مینائی)
- milligram – ملی گرام : کمیت یا تول کی اکائی۔ 1000ملی گرام 1 گرام کے برابر ہوتے ہیں۔
- milliliter – ملی لیٹر : حجم کی اکائی: 1000 ملی لٹر 1 لٹر کے برابر ہوتے ہیں۔
- mineral – کانی (کان سے نکلنے والی) / معدنی : الحمدُ للہ پاکستان میں معدنیات کی فراوانی ہے مگر ان کو نکال کر استعمال کرنے والے دماغ معلوم نہیں کہاں ہیں؟
- mitochondria – خیطی ریزہ / خیطی ذرہ|خیطی زرّہ]] : تولیدی خلیوں میں پایا جانے والا جسیمہ جس میں تنفّس اور توانائی کی پیدائش کے لیے خامرے (enzymes) موجود ہوتے ہیں۔
- mitosis – خیطیت : سادہ خلوی تقسیم جو غیر تولیدی خلیوں میں ہوتی ہے ۔ اس میں ایک سے دو خلیے بنتے ہیں اور چتر ریشوں کی تعداد ایک جیسی رہتی ہے۔)
- mixture – آمیزہ : دو یا دو سے زیادہ چیزوں کے ملاپ سے بننے والی شے جس میں چیزیں کسی بھی تناسب اور ترکیب سے مل سکتی ہیں۔
سمندروں کی طرح میری آنکھ ساکت ہے مگر سکوت میں کس بے کلی کی آمیزش (پروین شاکر)
ستوں چشمِ بد دور ہیں آپ دیں کے نمونہ ہیں خُلقِ رسولِ امیں کے (حالیؔ)
- moisture – نمی / رطوبت / تری / گیلاپن / سیلاپن (سِلّی پنجابی میں گیلے پن کو کہتے ہیں) : فضا میں نمی کی مقدار پودوں کی نشو و نما کے لیے بڑی اہمیت رکھتی ہے۔
نمی بہم ہوئی اس سر زمیں کو آخر کار یہ سبزہ اب کے بہت دیر میں ہرا ہوا ہے (ظفرؔ اقبال)
- molecule – سالمہ (سالم طور اپنے وجود کو برقرار رکھنے کی صلاحیّت رکھنے والا) : کسی مرکّب کا سب سے چھوٹا زرّہ جو آزادانہ طور پر اپنا وجود برقرار رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔
- mollusk – گھونگا / صدفیہ :() : نرم جسم والے حشرے جو سخت خول میں رہتے ہیں۔
آنکھوں سے میری کون میرے خواب لے گیا چشمِ صدف سے گوہرِ نایاب لے گیا (پروین شاکر) اس قدر پھیلا دہن تیرا کہ گھوں گا بن گیا اس قدر سمٹی تیری آنکھیں کہ ٹیّاں ہو گئیں
- monera – مونیرا : متروک حیواناتی حلقے کی ایک قسم۔
- monoculture – یک جنسی کاشت : کسی بڑے رقبے پر ایک ہی جنس کی فصل کاشت کرنا۔مثال کے طور پر مکئی ہی کی اکیلی فصل کئی مربع زمین پر کاشت کرنا۔
- moon – چاند/ ماہ / قمر / چندرماں / ماہتاب : سمندر میں پیدا ہونے والی مدّ و جذر چاند کی زمین پر کشش کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔
روشنی پائی نہیں رات بھی باقی ہے ابھی چاند سے ربط مگر ٹوٹ رہا ہو جیسے (پروین شاکر)
- motion – حرکت : وقت کے لحظ سے اپنی جگہ بدلنے والا جسم حرکت میں ہوتا ہے۔
نہ بستر سے حرکت نہ جنبش مکاں سے اجل کے ہیں آثار جس پر عیاں سے (حالیؔ)
عوام النّاس پیدل ہیں روانہ مشائخ موٹروں پر آ رہے ہیں (عدمؔ)
- motor nerve – حرکی عصبہ / عصبہ محرّکہ : دماغ سے ریڑھ کی ہڈی کے ذریعے عضلات تک پیغام پہنچانے والا عصبہ (جمع اعصاب)۔
- mountain – پہاڑ / کوہ / پربت : پاکستان کے شمالی پہاڑی علاقے سرسبز و شاداب ہیں۔
جواں پِسر کی جدائی پہاڑ ہوتی ہے نظر میں باپ کی دنیا اُجاڑ ہوتی ہے
میری جانب سے وہ منہ پھیر کے بیٹھے ہیں شکیل کون سمجھے گا کہ مدّت کی شناسائی ہے (شکیل بدایونی)
- movable pulley – حرکی پُلی/ حرکی چرخی : حرکی چرخی میں لج یا رسہ ساکن اور چرخی حرکت کرتی ہے۔
- mucus – لعاب / مُخاط / چیپ / لسیلا مادہ / لعابی مادہ : لُعابِ دہن خوراک کے ہاضمہ میں مدد کرتا ہے۔
وہ غذائیں جو لعابِ مصطفیٰ سے پائی تھیں ہو کے سب جزوِ بدن جوشِ طبیعت ہو گئیں (صحیفۂ ولا)
- muscle – عصب (جمع اعصاب)/عضلہ / پٹھہ / مچھلی (گوشت والا حصہ) : لمبے ریشوں پر مشتمل بافت جو تحریک پر سکڑنے اور پھیلنے سے حرکت پیدا کرتی ہے۔
بروزِ حشر نہ جانے کیا ہو اے دانشؔ ابھی سے شَل مِرے اعصاب ہوئے جاتے ہیں (احسان دانشؔ)
- muscle tissue – عضلاتی بافت : پٹھوں والی بافتیں جو حرکت کے کام آتی ہیں۔
- muscular system – عضلاتی نظام / پٹھوں کا نظام : جسم میں حرکت پیدا کرنے کا ذمہ دار نظام عضلاتی نظام کہلاتا ہے۔
- mutation – تغیّر / تبدّل / ترمیم ,ہیئت یا عمل میں تبدیلی : توارثی مادے یا ڈی این اے میں تبدیلی کے لیے یہ لفظ زیادہ استعمال ہوتا ہے۔
تغیّر سے یہ حال اس کا ہوا تھا کہ مکروہ تھی بو تو کڑوا مزہ تھا (حالیؔ)
- multicellular – کثیر خلوی : ایک سے زائد خلیوں پر مشتمل جانور یا عضو۔
N
ترمیم- natural gas – قدرتی گیس / معدنی گیس : ایندھن کے طور پر استعمال ہونے والی گیس جسے میتھین بھی کہتے ہیں۔
- natural resources – قدرتی وسائل : قدرتی طور پر پائے جانے والے ذرائع جن سے معاشی فائدہ اٹھایا جا سکے۔
- natural selection – قدرتی چناؤ/فطری انتخاب/فطری چناؤ : وہ نظریہ جِس کی رو سے وہ انواع بقا اور افزائش پاتی ہیں جو ماحول سے پوری طرح ہم آہنگ ہونے کی صلاحیت رکھتی ہوں ۔
- nature – فطرت / طینت / قدرت : مشہور محاورہ ہے کہ " فطرت کبھی نہیں بدلتی"۔
کریں کیا کہ ہے عشق طینت میں ان کی حرارت بھری ہے طبیعت میں ان کی (حالیؔ)
- nebula – سحابیہ/سدیم : گیسوں اور خاک کے ذرات سے بننے والا بادل۔
- negative – منفی / نفی : کسی رقم سے کوئی رقم نکالنا۔ نفی میں جواب دینا ۔ منفی اثرات مرتب ہونا وغیرہ۔
دو منفیوں کی ضرب کا مثبت جواب ہے ظالم خدا کے واسطے کہہ دے نہیں نہیں (غالب)
- nervous system – اعصابی نظام : جسم میں عصبی خلیوں کا وسیع نظام۔
- net force – حاصل قوت : اگر کسی جسم پر لگنے والی تمام قوتوں کی حاصل قوّت صفر ہو جسم متوازن ہو گا۔
- neuron – عصبی خلیہ : دماغی بیماریاں عام طور پر عصبی خلیات میں نقص آ جانے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں۔
- neutron – نیوٹران : ایٹم کے مرکزے میں موجود بے چارجا یا معتدل زرّہ
- Newton – نیوٹن : ایک سائنس دان کا نام جس کے حرکت اور تجاذب کے قوانین دریافت کیے۔
- niche – جوف / خلا : جسم کا خلا دار حصہ۔
سوئے نہ باز پرسِ قیامت کے خوف سے بیٹھا رہے خموش پہاڑوں کے جوف میں (ظہورِ رحمت)
- nimbus – گھنگھور گھٹا / برسنے والا بادل : گھنگھور گھٹا چھا گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے جل تھل کر گئی۔
غم کا غبار لے کے جو آہِ رسا گئی کالی گھٹا سی چرخ پہ گھنگور چھا گئی (محرومؔ)
- nitrogen – نائٹروجن : ایک بے رنگ و بو اور بے ذائقہ گیس جو کرہ ہوائی کا% 4.5 حصہ ہے ۔
- mobile gas – غیر عامل گیس/ جامد گیس : ایسے گیسی عناصر جن کے بیرونی مدار الیکٹرانوں سے مکمل طور پر بھرے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے یہ کیمیائی تعامل میں حصہ نہیں لے سکتے۔
- nonmetals – غیر دھاتیں : ایسے عناصر جو دھاتی خصوصیات نہ رکھتے ہوں۔ یہ بجلی اور حرارت کے اچھے موصل نہیں ہوتے۔
- nonrenewable resources – ناقابلِ تجدید وسائل : ایسے وسائل جو محدود اور متعیّن مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ان کی تجدید ممکن نہیں ہوتی۔ مثال کے طور پر پٹرول، گیس ، کوئلہ وغیرہ۔
- nose – ناک : انسانی منہ کے اوپر دو نتھنوں والا عضو۔
ہو نہ کسی سے ہم کو ندامت ناک رہے کنبے کی سلامت (بیوہ کی مناجات)
- nuclear energy – جوہری توانائی : ایسی توانائی جو ایٹم کے مرکزے کو توڑ کر حاصل کی جاتی ہے۔
- nuclear fission – جوہری انشقاق : انشقاق لفظ شق سے نکلا ہے جس کا مطلب ہے ٹوٹنا۔ ایسا عمل جس میں ایٹم کا ایک مرکزہ ٹوٹ کر دو یا تین چھوٹے مرکزوں میں بٹ جاتا ہے اور ساتھ بہت سی توانائی خارج ہوتی ہے۔
- nuclear fusion – جوہری اِدغام / جوہری گداخت / جوہری اِنضمام / جوہری ایتلاف / جوہری پیوستگی / جوہری جُڑاؤ اک مِک ہونا : اس عمل میں دو چھوٹے مرکزے باہم ضم ہو کر ایک بڑا مرکزہ بناتے ہیں جس کے دوران زبردست توانائی خارج ہوتی ہے۔
ملّت سے تو رابطۂ استوار رکھ پیوستہ رہ شجر سے امیدِ بہار رکھ (اقبالؒ)
- nucleus – نیوکلیس /مرکزہ / گبھا (پنجابی میں) : ایٹم کا مرکزی حصہ جس میں پروٹان اور نیوٹران ہوتے ہیں۔
اپنے مرکز سے اگر دور نکل جاؤ گے خاک ہو جاؤ گے افسانوں میں ڈھل جاؤ گے (مظفر وارثی)
- nutrient – غذائیت سے بھرپور/ غذا بخش : تمام دالیں اور خشک میوہ جات غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔
غذا بخش کھانے کھلاتے رہو میاں ہر گھڑی مسکراتے رہو-
- objective lens – دہانی عدسہ : دور بین یا خوردبین کا بیرونی عدسہ۔
O
ترمیم- observation – مشاہدہ : اللہ تعالیٰ نے کائنات کا بغور مشاہدہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
جہاں میں علم و خِرَد کی جو قصّہ خوانی ہے مشاہدات و تجارت کی سب کہانی ہے (بے نظیرؔ)
- observe – مشاہدہ کرنا : تحقیقی دماغ اشیاء کا بغور مشاہدہ کرتے ہیں۔
- obtain – لینا / حاصل کرنا :(): اچھے نتائج حاصل کرنے کے لیے درست سمت میں محنت کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔
نامِ نیک اہلِ حکومت کو کہاں حاصل ہوا خَلق میں مشہور اک نوشیرواں عادل ہوا (دیوانِ ناسخ)
- occur – واقع ہونا/ پایا جانا : تمام معدنیات قشرِ ارض میں ہی پائی جاتی ہیں۔
جدا ہم سے ہوا تھا ایک دن جو اپنے یاروں میں خبر پھر کچھ نہ پائی کیا ہوا واقع خدا جانے(یقینؔ)
- ocean – بحر / سمندر : بحری حیات بھی انسانوں کو غذا اور قیمتی جواہرات فراہم کرنے کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔
کہیں قطرے کی غمخواری کرے ہے سمندر ہے ادا کاری کرے ہے (شمیم بریلوی)
بوئے گُل ، نالۂ دل ، دودِ چراغِ محفل جو تری بزم سے نکلا سو پریشاں نکلا (غالبؔ)
- offspring – بچے / اولاد/ بالک / جواک / نیانے :(): پیارے بچو! پُختہ فیصلہ کر لو کہ آپ بھی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی طرح عظیم سائنس دان بنیں گے۔
میرے بچے مر رہے ہیں بھوک سے کیوں؟ اے زمیں تیرے خزانے کس لیے ہیں؟
- omnivore – ہمہ خور : ہمہ قسم کی غذا کھانے والے جانور۔
ہمہ خور جو جانور ہیں ہمارے ہر اک چیز کھا جاتے ہیں یہ بیچارے (اشتیاق احمد)
- ooze – رسنے یا ٹپکنے کا عمل : پانی پائپ سے ساری رات ٹپکتا رہا۔
ٹپک رہا ہے لہو میری انگلیوں سے تو کیا میری طرح سے بتا کون خار چُنتا ہے؟
- opinion – رائے : میری رائے میں ہمیں ہر چیز خود تیار کرنی چاہیے تاکہ خود انحصاری کی منزل پا سکیں۔
فتاووں پہ بالکل مدارِ عمل ہے ہر اک رائے قرآں کا نعم البدل ہے (حالیؔ)
تفوّق ہے ان کو کہین و مہیں پر مدار آدمیت کا ہے اب انھیں پر (حالیؔ)
- order – ترتیب دینا / باقاعدہ کرنا : ٹھوس قلموں کے ایٹموں کی اندرونی ترتیب اس قدر باقاعدہ اور خوبصورت ہوتی ہے کہ حسنِ ترتیب کا یہ منظر رب کی کاریگری کا ایک انوکھا مظہر دکھائی دیتا ہے۔
- organ – عضو / لِنگ (پنجابی میں) / نین پرین (اعضاء) / آرغن(انگریزی کا لفظ organعربی کے لفظ آرغن سے بنا ہے) : جسم کا ایک عضو تکلیف میں ہو تو سارا جسم اس تکلیف کو محسوس کرتا ہے (حدیثِ مبارکہ کے الفاظ کم و بیش ایسے ہی ہیں)
مبتلائے درد کوئی عضو ہو روتی ہے آنکھ کس قدر ہمدرد سارے جسم کی ہوتی ہے آنکھ (اقبالؒ)
- organ system – اعضائے جسمانی کا نظام : اعضائے جسمانی میں تھکاوٹ اور کمزوری بخار کا عندیہ دیتی ہے۔
- organelle – عضویہ / خلوی عضو : خلیے کے ذیلی حصے عضویے یا خلوی اعضا کہلاتے ہیں۔
- organism – جاندار : جانداروں کی دو قسمیں ہیں1۔ جانور 2۔ پودے۔
وہ جاندار مکمل نہیں ادھورا ہے وہ جس کے دُم نہیں ہوتی ہے وہ لنڈورا ہے (عادل لکھنوی)
- organize – منظّم کرنا/ ترتیب میں لانا : ہم اپنے وقت کو منظّم کر کے اپنی کارکردگی بڑھا سکتے ہیں۔
نہ ہم متحد تھے نہ تم تھے منظّم گئے ولولے رائگاں کیسے کیسے
- original – اصل / اوّلین / قدیمی : یہ استری اصل اور جاپانی ہے۔
بندِ حیات و قیدِ غم ، اصل میں دونوں ایک ہیں موت سے پہلے آدمی غم سے نجات پائے کیوں (غالب)
- ovary – رِحم / تُخم دانی / بیضہ دانی : عملِ زیرگی میں پھول کے نر حصے سے زردانے نکل کر مادہ حصے تخم دانی میں پہنچتے ہیں۔
- overabundance – بہت فاضل مقدار/ کثیر تر مقدار/ وافر : ہماری زمین کے مرکزی حصے میں پگھلا ہوا مادہ پلازما بہت فاضل مقدار میں ہے۔
مہیا ہو گیا سامانِ بے اندازہ و وافر شرابِ کُہنہ کے شیشے ، طعامِ تازہ و وافر (حفیظؔ جالندھری)
- overcome – غالب آنا/ قابو پانا / فوق ہونا : ہمیں اپنے قومی مسائل پر قابو پانے کے لیے اب اپنی ذمّہ داری ادا کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے ۔
ہر ایک بات پہ غالب ہے یہ خیال مرا کہ اہلِ شہر سے آج آئی ہے کسی کی قضا (دلگیرؔ)
- overpopulation – کثرتِ آبادی : کثرتِ آبادی ہمارے شہروں میں مسائل پیدا کر رہی ہے۔
- ovule – خام تخم / غیر بارور تخم / بریضہ/ بیضک : بیضہ دان میں خام تخم وقت کے ساتھ ساتھ بارور ہوتا ہے اور بالآخر پُختگی کو پہنچ جاتا ہے۔
- oxygen – آکسیجن : ہمیں سانس لینے کے لیے آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے۔یہ ایک بے رنگ ، بے بو اور بے ذائقہ گیسی عنصر ہے جو حیوانات و نباتات کی زندگی کے لیے ضروری ہوتی ہے۔
- ozone – اوزون : کرّہ ہوائی میں آکسیجن کی تہ جو سورج سے بالائے بنفشی شعاعوں کو روک لیتی ہے۔
P
ترمیم- parallel circuit – متوازی سرکٹ : ایسا برقی سرکٹ جس میں پرزے ایک دوسرے کے متوازی لگے ہوں۔
- parasite – طفیلی : وہ جانور یا پودا جو دوسروں کے طفیل زندگی گذارتا ہے۔ یہ اپنے میزبان کے جسم سے خوراک حاصل کر کے زندہ رہتا ہے۔
جہاں کی ہے سب دھوم دھام ان کے دم سے فقیر اور غنی سب طفیلی ہیں ان کے (حالیؔ)
- parent cell – والدینی خلیہ / موروثی خلیہ / جدّی خلیہ : والدینی خلیہ جو افزائشِ نسل کا لازمی جزو ہوتا ہے۔
- particle – ذرّہ : فضا میں چھوٹے چھوٹے زرّات ہوتے ہیں جو سانس کے ذریعے ہمارے جسم میں داخل ہوتے ہیں۔
حقیر زرّے فضا میں بکھر گئے ہوتے تباہیوں کی حدوں سے گذر گئے ہوتے (نوازؔ دیوبندی)
جس نے ہمارے دل کا نمونہ بنا دیا اِس آئینہ کو خاک میں اُس نے ملا دیا (آفتابِ داغ)
- pedigree chart – نسبی چارٹ / شجرہ ء نسب : آج کل بہت کم لوگ اپنا شجرہ نسب جانتے ہیں۔
اللہ اللہ وہ تنویر ہے شاخوں سے عیاں شجرۂ طور کا ایک ایک شجر پر ہے گماں (بیاضِ شمیمؔ)
- perceive – دریافت کرنا / سمجھنا / ادراک کرنا / محسوس کرنا : انسان حواسِ خمسہ کے ذریعے بہت کچھ جان سکتا ہے۔
خوگرِ پیکرِ محسوس تھی انساں کی نظر مانتا پھر کوئی ان دیکھے خدا کو کیونکر (اقبالؒ)
- percent – فیصد : زکواۃ کل نصاب کا اڑھائی فیصد ہوتی ہے۔
- period – دورانیہ / وقفہ : ایک سال کا دورانیہ 365 دن ہوتے ہیں۔
تم کو وقفہ نہ دیا ہائے اخی ہائے اخی جلد سر کاٹ لیا ہائے اخی ہائے اخی (دبیرؔ)
- periodic table – دوری جدول : ایسا نقشہ جس میں عناصر اپنے ایٹمی وزن اور دیگر خصوصیات کے لحاظ سے ترتیب دیے گئے ہوں۔
- permanent magnet – مستقل مقناطیس : ایسا مقناطیس جس کی مقناطیسیت مستقل ہو ۔ اس کے برعکس عارضی مقناطیس کسی لوہے کی چیز میں سے بجلی گذارنے سے بنتا ہے ۔
- pesticide – کیڑے مار دوا / حشرات کُش دوا : کیڑے مار دوائی کا چھڑکاؤ کیے بغیر کپاس کی فصل کا بچاؤ ممکن نہیں ہوتا۔
- petroleum – پٹرولیم : پٹرولیم مصنوعات مثلاً پلاسٹک وغیرہ ہائیڈروجن اور کاربن سے مل کر بنی ہوتی ہیں۔
- phase – مرحلہ / تدریجی عمل (درجہ بدرجہ)/ حالت : برف، پانی اور بخارات پانی کی تین حالتیں ہیں۔
بار بار اس کے در پہ جاتا ہوں حالت اب اضطراب کی سی ہے (میرؔ)
- phenomena – مظہر/مظاہر / عمل : روشنی لطیف سے کثیف واسطے میں جاتی ہے تو عمود کی طرف جھک جاتی ہے۔ اس مظہر کو روشنی کا انعطاف کہتے ہیں۔
فرشتوں سے جو سمجھے اپنے کو بڑھ کر خدا کا بنے جو دنیا میں مظہر (حالیؔ)
- phosphorus – فاسفورس : فاسفورس ایک عنصر ہے جو کھادوں، ادویات اور بارود وغیرہ تیار کرنے کے کام آتا ہے۔
- photosynthesis – ضیائی تالیف : پودوں کے پتوں میں روشنی کی موجودگی میں خوراک تیار کرنے کا عمل۔ضیا کا مطلب روشنی اور تالیف کا مطلب ہے جُڑنا ۔
تالیفِ نسخہ ہائے وفا کر رہا تھا میں مجموعۂ خیال ابھی فرد فرد تھا (غالبؔ)
- physical change – طبیعی تبدیلی :( ): ایک عارضی تبدیلی جس میں سے گذرنے کے بعد چیز اپنی اصلی حالت میں واپس آ جاتی ہے۔مثلاً پانی کا برف بننا۔
- physical property – طبیعی خصوصیت : ایسی خصوصیت جس کا تعلق طبیعی تبدیلی ہو۔
نہ تشریح کی لے کسی پر کھلی ہے نہ علمِ طبیعی نہ کیمسٹری ہے (حالیؔ)
- physical weathering – طبعی فرسودگی/ طبعی شکست و ریخت : پہاڑوں یا چٹانوں وغیرہ کا ریزہ ریزہ ہو کر گرنے کا عمل۔
- pie chart – مدوّر چارٹ (دائروں کا نقشہ) : ایسا چارٹ یا نقشہ جس میں مقداروں کا تناسب دائرے کے حصوں کے ذریعے ظاہر کیا جاتا ہے۔
- pie graph – مدوّر گراف(دائرہ نما گراف) : مدوّر چارٹ اور مدوّر گراف ایک ہی چیز ہیں۔
- pistil – مادان / بُقچۂ گُل :پھول کا مادہ حصہ جو بیج پیدا کرتا ہے۔
- pitch – تیکھا پن : عورتوں کی آواز میں تیکھا پن مردوں سے زیادہ ہوتا ہے۔
جواں تھا اور گٹھیلا کسا تھا اس کا بدن عیاں سے بشرے سے اس کے غضب کا تیکھا پن (جگ بیتی)
- planet – سیّارہ / جرمِ فلکی : وہِ فلکی جسم جو سورج کے گرد چکر لگاتا ہے۔
سیّارے ثابت و سیّار تجھ سے فلک کی گردش و رفتار تجھ سے (فائز دہلوی)
نہ ان کو نباتات سے آگہی ہے نہ اصلا خبر معدنیات کی ہے (حالیؔ)
- plant kig – جہانِ نباتات /عالم نباتات|عالمِ نباتات]] / دنیائے نباتات / پود شاہی: جانداروں کو دو جہانوں میں تقسیم کیا گیا ہے 1۔ جہانِ نباتات 2۔ جہانِ حیوانات۔
- plasma – خو ناب : خون میں سرخ و سفید خلیے نکال لیے تو بقیہ پانی والا حصہ خوناب کہلاتا ہے ۔
تم مصحفی اتنا کبھی رویا نہ کرو شب کو خوناب سے سب تر ہیں تکیے بھی سرہانے کے (مصحفیؔ)
- platelets – رکابیہ/رکابیے / تھالیہتھالیے : رکابی نما جھلی دار ذرات جو خون میں گردش کرتے ہیں اور بہتے خون کو بند کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
- plate tectonic – ساختمانی ارضیاتی پلیٹ : سطح زمین کی ساخت کی بابت یہ نظریہ کہ یہ کُرہ حجری کے سختائے ہوئے حِصّوں کے غلاف زمین پر آہِستہ آہِستہ حرکت کرنے اور ایک دُوسرے سے ٹکرانے سے بنے ہیں۔
- poison – زہر : بعض پودوں میں زہر ہوتا ہے۔ انسان کھا لے تو موت واقع ہو سکتی ہے۔
ظلمتِ شب ہے میسّر تو کبھی نورِ سحر زہر دیتے ہیں کبھی خاکِ شفا دیتے ہیں (حصارِ اَنا)
- pole – قطب / سرا : زمین کا شمالی قطب انتہائی سرد ہے اور برف سے ڈھکا ہوا ہے۔
گردشِ چرخ میں آسیب نہیں عاشق کوں غم میں ہے قطب کی مانند اوسے استقلال (کلیاتِ سراج)
- pole – قطب / سرا : مقناطیس کے دو قطب ہوتے ہیں 1۔ شمالی قطب 2۔ جنوبی قطب۔ مقناطیس کے ایک جیسے قطب دفع اور مخالف قطب کشش کرتے ہیں۔
- polar – قطبی : قطبی ریچھ عام طور پر سفید رنگ کا ہوتا ہے۔قطبی تارا بھی مشہور ہے۔
- pollen grain – زردانہ/ زردانے (زیرے جیسے دانے) / زرگُل : پودے کے نر حصے میں بننے والے زردانے یا زر ریشے۔
اے فصلِ گل! زیادہ زرِ گل نہ خرچ کر آ کر حساب لے گی خزاں پائی پائی کا (بیدلؔ حیدری)
- pollinate – زرگل کا چھڑکاؤ : پھول کے نر حصے زردان میں بننے والے زرگُل کا پھول کے مادہ حصے کلغی (stigma) پر چھڑکاؤ۔
- pollination – زیرگی : زردانوں کے کلغی پر گرنے کا عمل۔
زیرگی ، بار آوری اور پھول پھل سارے فطرت کے عوامل ہیں اٹل (اشتیاق احمد)
- pollutant – آلودہ کار : آلودہ یا گندا کرنے والی چیز مثلاً کوڑا کرکٹ۔
- pollution – آلودگی : پاکستان کے بڑے چھوٹے تمام شہر دھوئیں اور شور کی آلودگی سے اٹے پڑے ہیں۔
یہ ہوا ہوتی تھی آلودہ دھوئیں سے پہلے اب تو ہوتا ہے ہوا سے بھی دھواں آلودہ (مرتضیٰ برلاس)
- population – آبادی : اس وقت پاکستان کی آبادی اٹھارہ کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔
ایک مجلس کر کے میں نے دل کا ماتم کر لیا جب نظر آئی کہیں تھوڑی سی آبادی مجھے (عزیز لکھنوی)
مقام فیض کوئی راہ میں جچا ہی نہیں جو کوئے یار سے نکلے تو سوئے دار چلے (فیضؔ)
دو منفیوں کی ضرب کا مثبت جواب ہے ظالم خدا کے واسطے کہہ دے نہیں نہیں (غالبؔ)
- Potential energy – مخفی توانائی / ہیئتی توانائی / توانائی بالقوہ : کسی جسم کے محلِ وقوع ، حالت یا اس میں کساؤ کی وجہ سے پائی جانے والی توانائی۔مثلاً کَسے ہوئے سپرنگ میں یا الماری میں پڑی ہوئی چیز میں موجود توانائی۔
- precipitation – رسوب سازی / جلد بازی / شتابی : کیمیا کے کئی تجربات میں رسوب سازی کا عمل وقوع پزیر ہوتا ہے۔
- predator – شکاری/ غارت گر/ درندہ : شکاری کتے بڑے بڑے جانوروں کو بے بس کرکے کھا جاتے ہیں۔
یوں خاک پر گرا کہ لعینوں کے سر پھرے جیسے شکار کھیلے ہوئے شیرِ نر پھرے (انیسؔ)
- predict – پیشین گوئی کرنا / قیاس آرائی کرنا : محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم خُشک رہنے کی پیشین گوئی کی ہے۔
- predict – پیشین گوئی / پیش گوئی / قیاس آرائی : کبھی کبھار محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی درست ثابت نہیں ہوتی۔
پیش گوئی ہم جو کرتے آ رہے تھے آج تک تم خدا لگتی کہو ، وہ کچھ ہوا ہے یا نہیں (مرتضیٰ برلاس)
- presence – موجودگی : پودے روشنی کی موجودگی میں اپنے پتوں میں خوراک تیار کرتے ہیں۔
شیدائی غائب نہ رہ ، دیوانۂ موجود ہو غالب ہے اب اقوام پر معبودِ حاضر کا اثر (اقبالؒ)
- preserve – محفوظ کرنا / موجودہ حالت برقرار رکھنا : اچار کو محفوظ رکھنے کے لیے تیل یا سرکہ استعمال کیا جاتا ہے۔
پکارتے رہے محفوظ کشتیوں والے میں ڈوبتا ہوا دریا کے پار اتر بھی گیا (احمد فرازؔ)
- pressure – دباؤ : ٹائروں میں گرمی کے موسم میں ہوا کا دباؤ بڑھ جانے سے اکثر ٹائر پھٹ جاتے ہیں۔
- prevail – پھیلنا / چھانا / غالب آنا : سورج غروب ہوتے ہی جنگل میں ہر طرف اندھیرا چھا جاتا ہے۔
پوری آتی ہی نہیں کوئی بھی چادر تن پر اتنے پھیلے ہوئے کیوں پائے طلب آپ کے ہیں (مرتضیٰ برلاس)
- previous – سابقہ / پچھلا / گذشتہ : گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی مہنگائی میں کمر توڑ اضافہ ہوا۔
مجھ کو شکوہ ہے مرے بھائی کہ تم جاتے ہوئے لے گئے ساتھ مری عمرِ گذشتہ کی کتاب (فیضؔ)
- prey – شکار /شکار کرنا / شکار بن جانا : شیر اپنے سے کئی گنا بھاری بھینسے کا شکار کر لیتا ہے۔
آوے ولیؔ ہماری طرف تیغِ ناز لے اس شوخ کوں خیال اگر ہے شکار کا (ولیؔ دکنی)
- primary – ابتدائی / اوّلین :بچوں کو ابتدائی تعلیم ان کی قومی زبان میں ہی دینا ضروری ہے۔
وہی برق تھا خرمنِ ہوش میں تفاوت نہ تھا اوّلیں جوش میں (کلیاتِ سراج)
- probable – ممکن / قابلِ وقوع / شدنی : انسان کا فطرت کے قوانین سے انحراف کرکے ترقی کرنا ممکن ہی نہیں۔
جس کے ملنے کا امکان نہیں ہے کوئی بھولنا بھی اسے آسان نہیں ہے کوئی (مرتضیٰ برلاس)
- procedure – عمل / طریقہ/ مرحلہ : اس عمل سے گذرے بغیر وہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔
کچھ اِس طریقے سے ردِّ عمل ہوا کرتا گذرتی دل پہ تو دُم پہ اثر ہوا کرتا (دُم۔ عادل لکھنوی)
- process – عمل / طریقہ / مرحلہ : کمپیوٹر میں درآمدی ڈیٹا کئی مراحل سے گذر کر برآمدی ڈیٹا میں بدلتا ہے۔
عمل سے زندگی بنتی ہے جنّت بھی جہنّم بھی یہ خاکی اپنی فطرت میں نہ نوری ہے نہ ناری ہے (اقبالؒ)
- producer – پیدا کار / پیدا کنندہ|پیدا کُنندہ : پودے پیدا کار ہیں اور جانور صارف (consumer)۔
کون ہیں پیدا کُنندہ کون صارف ہیں یہاں دیجئے گا میرے بچو ان سوالوں کا جواب (اشتیاق احمد)
- product – پیداوار / ماحصل / حاصل : کیمیائی مساوات میں متعاملات بائیں طرف اور حاصلات دائیں طرف لکھے جاتے ہیں۔
میں اپنے ہر خطِ فاصل سے گذرا مرا حاصل بھی لا حاصل سے گذرا(ساجد علی ساجدؔ)
- prokaryotic cell – مجازی المرکز خلیہ : ایسا خلیہ جس میں ایک ترقی یافتہ اور حقیقی مرکزہ نہیں پایا جاتا۔
- property – خصوصیت : قلمی ٹھوس اشیاء کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ اس کے ایٹموں اور سالموں میں ایک خاص ترتیب ہوتی ہے۔
- protect – حفاظت کرنا/ تحفظ کرنا : فصلوں کے تحفظ کے لیے کیڑے مار ادویات استعمال کی جاتی ہیں۔
فانوس بن کے جس کی حفاظت ہوا کرے وہ شمع کیا بجھے جسے روشن خدا کرے
- protein – لحمیہ : ایسے پیچیدہ کیمیائی مرکبات کی ایک قسم جو زندہ مادے کے لازمی اجزائے ترکیبی کی شکل میں پائے جاتے ہیں ۔
کھاتا ہے خوب ذہنی غلامی کی یہ غذا دِکھتا اسی لیے تو لحیم و شحیم ہے(اشتیاق )
- protista – یک خلوی ،عضویاتی : یک خلوی جانداروں کا گروہ مثلاً بکٹیریا۔ابتدائی حیویوں میں سے کوئی جس میں نباتاتی اور حیوانی دونوں خصوصیات ہوں۔
- proton – پروٹان : مثبت چارج کا حامل زرّہ جو ایٹم کے مرکزے میں واقع ہوتا ہے۔
- provide – مہیا کرنا / فراہم کرنا : بارش کے پانی میں گھرے ہوئے افراد کو لوگوں نے امدادی سامان فراہم کیا۔
- pulley پُلّی / چرخی : ایک زمانہ ایسا تھا کہ لوگ چرخیوں کے ذریعے کنووں سے پانی نکالا کرتے تھے۔
- punnet – چھابا / ٹوکری : عام طور دیہاتوں میں روٹی یا پھل وغیرہ رکھنے کے لیے ہاتھ سے بُنے گئے چھابے استعمال ہوتے ہیں۔
- pupa – منجھ روپ : انڈے سے نکلنے کے بعد حشرے کی دوسری حالت جو بالغ حشرہ بننے تک رہتی ہے۔
- pupil – پُتلی (آنکھ کی ) : آنکھ کی پُتلی آنکھ کی حفاظت کرتی ہے۔
آنکھوں کی پُتلیوں میں وہی عکسِ آرزو آنکھوں سے آنسوؤں کے سوا کچھ نہیں گیا (آغا نثار)
R
ترمیم- radiation – شعاع ریزی / اشعاعِ حرارت : شعاع ریزی میں حرارت کی منتقلی براہِ راست شعاعوں کے ذریعے ہوتی ہے۔جیسے سورج سے براہِ راست شعاعیں زمین پر پڑتی ہیں۔
- radioactivity – تاب کاری : ایسے عناصر جن کے مرکزے میں پروٹانوں کی تعداد 82 سے زیادہ ہو وہ قدرتی طور پر نا پائیدار ہوتے ہیں اور الفا، بیٹا اور گیما شعاعیں خارج کرتے ہیں۔ شعاعیں خارج ہونے کے اس عمل کو تابکاری کہتے ہیں۔
عجب نہیں کہ جھلسنے لگیں بدن سارے نفس نفس میں عناصر کی تابکاری ہے (احمد ادریس)
- radioisotope – تابکار ہم جاء : کسی عنصر کے ایسے ایٹم جن میں پروٹانوں کی تعداد ایک جیسی ہو مگر نیوٹرانوں کی تعداد مختلف ہو۔یورینیم۔ 235 اور یورینیم۔238 یورینیم کے دو تابکار ہم جاء ہیں۔
- rarefaction – تلطیف / ہلکاؤ / کھولاؤ : آواز کی موجوں میں جہاں ہوا کے ذرات دور دور ہوں۔
- rate – شرح : وقت کے لحاظ سے کسی چیز میں تبدیلی۔
- ray – شعاع / کرن : سورج کی شعاعوں کو ہم تک پہنچنے کے لیے کسی واسطے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
ایک آوارہ کِرن کا بھی نہیں جس میں گذر کوئی بتلاؤ ہمیں دل ہے کہ زنداں یارو
- react – ردّ عمل ظاہر کرنا : عمل اور ردّ عمل باہم برابر مگر سمت میں مخالف ہوتے ہیں۔
عشق کا ردِّ عمل تو دیکھیے آج وہ بدنام ہیں میرے لیے
- reactants – متعاملات : کیمیائی عمل میں باہم تعامل کرنے والی اشیاء جو حاصلات پیدا کرتی ہیں۔
- rearrange – ترتیبِ نو کرنا : بکھری ہوئی چیزوں کی ترتیب نو کرو۔
- reason – وجہ / سبب : ہمیں رٹہ لگانے کی وجوہات کا تجزیہ کرنا چاہیے اور سائنس کو معنی اور مفہوم کے ساتھ سمجھنا چاہیے۔
تُف یہ اولادِ بے حس جس کے سبب رائیگاں کار ہائے سَلَف ہو گئے (مرتضیٰ برلاس)
- receive – وصول کرنا : ریڈیو اسٹیشن سے آنے والی لہروں کو ہمارے کان براہِ راست وصول نہیں کرتے بلکہ ان کی وصولی کے لیے ریڈیو سیٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ بھلا کیوں؟
- recessive gene – رجعی جین (دست بردار جین) / پسپا جین : مغلوب جین جو تولیدی عمل میں حصہ لینے کا اہل نہ ہو۔
- recognize – پہچاننا / شناخت کرنا : ہمارے ہاں ایک ان پڑھ کسان ایک ایم ایس سی نباتات سے زیادہ پودوں کی شناخت اور پہچان رکھتا ہے۔ ذرا سوچئے کیوں؟
کبھی مقطع نہ کہا اور نہ تخلّص رکھا اپنی پہچان ہے اسلوبِ سُخن سے اپنے (مرتضیٰ برلاس)
- record – قلمبند کرنا / محفوظ کرنا : کمپیوٹر میں بہت سا مواد محفوظ کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔
- rectum – سَرم / امعائے مستقیم / ریکٹم : بڑی آنت کا نچلا سِرا جو مقعد میں کھلتا ہے۔
- recycle – باز گردانی کرنا : دوبارہ کار آمد بنانا خصوصاً نئی شکل دینا ۔
- reduce – گھٹانا / چھوٹا کرنا / تخفیف کرنا : ٹرانسفارمر برقی رو کو بڑھاتا بھی ہے اور گھٹاتا بھی۔
- refer – حوالہ دینا / حوالے کرنا / مختص کرنا : کسی معتبر حوالے سے کئی گئی بات بڑی مؤثر ہوتی ہے۔
- reference – حوالہ /اختصاص : کسی کتاب کا حوالہ دے کر اپنی بات ثابت کرو۔
مجھ سے مانگے تو سہی کوئی حوالہ تیرا میں تیرا ذکر سنانے کے لیے نکلا ہوں (اے غفار پاشا)
- reflect – منعکس کرنا / عکس ڈالنا : آئینہ روشنی کو منعکس کرتا ہے تو ہم اپنی شکل دیکھتے ہیں۔
- reflection – انعکاس/ پَرتَو : شام کو سورج غروبِ آفتاب کے بعد بھی کچھ دیر تک ہمیں سورج کی روشنی نظر آتی رہتی ہے۔ ایسا بے قاعدہ انعکاسِ نور کی وجہ سے ہوتا ہے۔
- reflex – اضطراری حرکت / انعکاسی حرکت : بعض عُضلات کا غیر اختیاری طور پر دماغی تحریک کے بغیر حرکت میں آ جانا۔
- refract – منعطف کرنا / جھکنا : روشنی کی کرن کا ایک واسطے سے کسی دوسرے واسطے میں داخل ہوتے وقت مڑ جانا ۔
تخاطب نامِ نامی سے کیا جس دم سوالی نے توجہ مُنعَطِف کی اس طرف سرکارِ عالی نے (حفیظؔ جالندھری) سبز گنبد کی چھاؤں میں ہوں میں سایۂ عاطفت میسّر ہے (افضال انورؔ)
- refraction – انعطاف/ جھکاؤ : روشنی کا ایک واسطے سے دوسرے واسطے میں داخل ہوتے وقت جھکاؤ۔لفظ "عاطِف" کا مطلب ہے جھکنے والا یا فرماں بردار۔
- regulationٌ – مقررہ ضابطہ / حکم : مقررہ ضوابط سے ہٹ کر کیا گیا کوئی بھی کام ہمیشہ پریشانی اور انتشار کا باعث بنتا ہے۔
- relationship – رشتہ / تعلّق : پودوں اور جانوروں کا بڑا گہرا رشتہ ہے۔ یہ دونوں ہمارے ماحولیاتی نظام کی تشکیل میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
قطع کیجے نہ تعلّق ہم سے کچھ نہیں ہے تو عداوت ہی سہی (غالبؔ)
- relative humidity – اضافی مرطوبیت / نسبتی نمی : ہوا میں آبی بُخارات کی فی صد شرح بمُقابلہ اُن بُخارات کے جو اُسی درجہ حرارت میں زیادہ سے زیادہ ہو سکتے ہیں۔موجود ہیں اور ہو سکتے ہیں میں نسبت۔
- release – آزاد کرنا / نجات دینا / خلاصی پانا / نکل جانا : کسی ایٹم کے بیرونی مدار میں سے اگر ایک الیکٹران نکل جائے تو اس پر اکائی مثبت چارج آ جاتا ہے اور وہ آئن بن جاتا ہے۔
قیدِ حیات و بندِ غم اصل میں دونوں ایک ہیں موت سے پہلے آدمی غم سے نجات پائے کیوں (غالبؔ)
- relevant – متعلّقہ / زیرِ غور معاملے سے مربوط :یہ معاملہ میرے متعلقہ نہیں ہے اس لیے مجھے اس میں ملوّث نہ کریں۔
ترکِ تعلّقات پہ رویا نہ تو نہ میں یہ کم ہے کیا کہ چین سے سویا نہ تو نہ میں
- remain the same – یکساں رہنا / ایک سا رہنا / برابر ہی رہنا : کائنات میں کل توانائی کی مقدار یکساں ہی رہتی ہے البتہ توانائی ایک شکل سے دوسری شکل میں تبدیل ہو جاتی ہے۔
غم نہ کر اے میرے ہم نشیں ایک سا وقت رہتا نہیں
- remains – بقیہ اجزا / باقیات : موہن جوداڑو اور ہڑپہ کی باقیات ان قوموں کی تہذیبوں کی عکّاس ہیں۔
- renewable resources – قابلِ تجدید وسائل : توانائی کے ایسے ذرائع جن کو ہم دوبارہ قابلِ استعمال بنا سکتے ہیں۔ارضی حرارتی توانائی ، لکڑی ، پانی اور حیاتیاتی مواد (bio-mass) وغیرہ قابل ِ تجدید توانائی کے ذرائع ہیں۔اس کے بالمقابل قدرتی گیس، پٹرول ، کوئلہ وغیرہ توانائی کے ناقابلِ تجدید وسائل ہیں۔
- represent – نمائندگی کرنا /ترجمانی کرنا / پیشکش دکھانا / ظاہر کرنا : قوم کی نمائندگی ان لوگوں کو کرنی چاہیے جو دیانت دار اور حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہوں۔
مِری روح کی حقیقت مرے آنسوؤں سے پوچھو مرا مجلسی تبسّم مرا ترجماں نہیں ہے (مصطفیٰ زیدی)
- reproduce – از سرِ نو تخلیق کرنا/ دوبارہ پیدا کرنا / پیدا کرنا : ہمیں حقیقی اور محبِ وطن ماہرینِ تعلیم کے ذریعے اپنا نظامِ تعلیم از سرِ نو تخلیق کرنا پڑے گا۔
- reproduction – تولید / باز تخلیق : نسل جاری رکھنے کا عمل۔
- reptile – ہوّام / خزندے / رینکنیے : رینگنے والے جانور جیسے سانپ ، چھپکلی، بچھو ، مگرمچھ وغیرہ۔
- required – مطلوبہ / مطلوب : کافی تلاش کے بعد مجھے میری مطلوبہ کتاب نہیں مل سکی۔
شہادت ہے مطلوب و مقصودِ مومن نہ مالِ غنیمت نہ کشور کشائی (اقبالؒ)
- resist – مزاحمت کرنا / روکنا /حائل ہونا : موٹی تار کی نسبت باریک تار برقی رو کے آگے زیادہ مزاحمت پیش کرتی ہے۔
ہیں نئے پودوں کی جو نشو و نما میں حائل جھاڑیاں چھانٹنی ہوں گی وہ چمن سے پہلے (مرتضیٰ برلاس)
- resistant to – روکنا / انسداد کرنا : کسی شے کے اثر کو روکنے یا سست کرنے کا عمل۔
ظالموں کو دعائیں دے دے کر ظلم کا انسداد کرتے ہیں (عدمؔ)
- resource – وسیلہ / ذریعہ : ہمارا ملک توانائی کے قدرتی وسائل سے مالا مال ہے صرف ضرورت ہے ان وسائل کو دماغوں کی۔
- respiration – عملِ تنفّس / سانس لینے کا عمل : ہوا کو پھیپھڑوں میں لے جانے اور باہر نکالنے کا عمل۔
جی پائیں گے کب تک ہم مصنوعی تنفّس سے اپنی ہوں اگر سانسیں ہوتی ہے بقا ممکن (مرتضیٰ برلاس)
- respiratory system – نظامِ تنفّس : جانداروں میں سانس لینے کا نظام۔
- respond – جواب دینا / ردِّ عمل ظاہر کرنا : بہت فون کیے مگر جواب ندارد۔
اُس نے لکھا ہے مرے خط کا جواب تم نظر آتے ہو دنیا ساز سے (یادگارِ داغ)
- response – ردِّ عمل / جواب / نتیجہ : تمام جاندار اپنے مزاج اور ماحول کے مطابق ردِّ عمل ظاہر کرتے ہیں۔
- responsible – ذمّہ دار / جواب دہ : بیٹری کی وولٹیج یا مخفی قوّت سرکٹ میں سے برقی رو کے بہاؤ کی ذمہ دار ہوتی ہے۔
ہاں سچ ہے ذمہ دار ِ عمل ہے مرا وجود لیکن وجود جبر ہے یا اختیار ہے (نقوشِ مانی)
- restore – بحال کرنا / پہلی حالت میں واپس لانا : تندرستی کی بحالی کے لیے مریض کو چاہیے کہ کُل وقتی آرام کرے۔
جس کی موقوفی ہوئی ہوتا نہیں پھر وہ بحال عشق کی سرکار میں قانون جاری ہے یہی (یادگارِ داغ)
- result – نتیجہ : کامیابی کیا ہے؟ فقط درست سمت میں کی گئی محنت کا نتیجہ۔
نتیجہ خیز ہے ہر روئدادِ مظلومی بقدرِ صبر ملی سب کو دادِ مظلومی (نقوشِ مانی)
- reuse – مکرّر استعمال / دوبارہ استعمال : ایٹمی بھٹی (atomic reactor) میں استعمال ہونے والے جوہری ایندھن کا مکرّر استعمال ہلکا جوہری اسلحہ بنانے کے لیے ہوتا ہے۔
نہ لکاج ایک بھی بھولے سے جواب اے قاصد میں نے ہرچند لکھے اس کو مکرّر کاغذ (بیدارؔ)
- reverse – الٹنا / پلٹنا / سمت مخالف کرنا :():کیمیا میں کچھ تعامل یک طرفہ ہوتے ہیں جن میں متعاملات حاصلات میں بدلتے ہیں اور کچھ دو طرفہ بھی ہوتے ہیں جن میں حاصلات اور متعاملات کا باہم تبادلہ ہوتا رہتا ہے ۔
جھپٹنا پلٹنا پلٹ کر جھپٹنا لہو گرم رکھنے کا ہے اک بہانہ (علامہ اقبالؒ)
- revolution – انقلاب/ گردش : اگر ہماری لائبریریاں ہمارے اپنے لوگوں کی اور اپنی زبان میں لکھی ہوئی کتابوں سے بھر جائیں تو ہمارے ہاں سائنس و ٹیکنالوجی میں عظیم الشّان انقلاب برپا ہو سکتا ہے۔
کیوں گردشِ مدام سے گھبرا نہ جائے دل انسان ہوں پیالہ و ساغر نہیں ہوں میں (غالبؔ)
- revolve – گردش کرنا / چکر لگانا : ایٹم کے مرکزے کے گرد الیکٹران مخصوص مداروں میں گردش کرتے ہیں۔
وہی زمانے کی گردش پہ غالب آتا ہے جو ہر نَفَس سے کرے عمرِ جاوداں پیدا (علامہ اقبالؒ)
- rock – چٹان / زمین کا پتھریلا طبق : بلوچستان میں زیادہ تر پہاڑ سنگلاخ چٹانوں پر مشتمل ہیں۔
اگرچہ میں اک چٹان سا آدمی رہا ہوں مگر ترے بعد حوصلہ ہے کہ جی رہا ہوں (محسن نقوی)
- rock cycle – چٹانی دور : چٹان بننے کے مختلف مراحل ۔
- role – کردار : انسان کی صحبت اور ماحول اس کی کردار سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
نوجوانانِ وطن سے ہے شکایت بے جا کچھ سینما میں تو کردار نظر آتے ہیں (سنگِ وحشت)
- root – جڑ / اصل : اگر الفاظ کی جڑوں اور ان کے استعمال کا علم حاصل ہو جائے تو علوم و فنون سیکھنے کے تمام مراحل آسان ہو جاتے ہیں۔
میں برگ برگ اس کو نمو بخشتی رہی وہ شاخ شاخ میری جڑیں کاٹتا رہا (پروین شاکر)
- rotate – گھومنا / گھمانا / چکر کاٹنا : زمین سوج کے گرد مخصوص مدار میں گھومتی ہے اور ایک سال میں ایک چکر پورا کرتی ہے۔
پڑھ دوگانہ اور حجرِ اسود کو چوم پھر صفا مروہ کے اندر جا کے گھوم (کنز آلاخرۃ)
- run off – بہنا : نہر ٹوٹ گئی اور بہتا ہوا پانی کئی گھروں کو بہا لے گیا۔
ناسور نہیں ہیں تو یہ کیوں بہتے ہیں دن رات جرّاح یہ ہیں زخم تو کیوں بھر نہیں جاتے (دیوانِ سُخن)
- rust – زنگ / جنگال(پنجابی میں ) / جَر(پنجابی میں) : لوہے کی چیزیں نم دار جگہوں پر پڑی رہیں تو انھیں زنگ لگ جاتا ہے۔
لوہا نہیں ہے ذہن کی تلوار کا خراب یاں بے مہارتی کے سبب سے چڑھا ہے زنگ (بے نظیر)
S
ترمیم- saliva – تھوک / رال :بھُنا ہوا مرغِ مسلّم دیکھ کر منہ سے رال ٹپکنے لگی۔تھوک سے وڑیاں پکانا بھی محاورہ ہے۔
- salivate – تھوک یا لعابِ دہن پیدا کرنا : کھانا کھاتے ہوئے منہ کے خامروں سے لعابِ دہن پیدا ہوتا ہے جو ہاضمے میں مدد دیتا ہے۔
- scale – آلۂ پیمائش / پیمانہ / ترازو / میزان/ تکڑی (پنجابی میں) : حجم ، مقدارِ مادہ اور وزن معلوم کرنے کے الگ الگ پیمانے ہیں۔
مری سادہ دلی میزان کا پلڑا جھکا دے گی قیامت کو فرشتے جب مرے اعمال تولیں گے (مرتضیٰ برلاس)
جہاں میں تھے مشہور شیرِ خدا کثیر العبادت ، قلیل الغذا(مثنوی ناسخ)
- Scientific inquiry – سائنسی استفسار/ سائنسی کُرید : دماغ میں سائنسی استفسار کا مادہ ہر شخص کو تقریباً برابر ملتا ہے مگر جدوجہد، عزم اور رہنمائی کسی شخص کو سائنس دان بنا دیتی ہے۔
غرض کہ دیکھ کے اس جا کے مرتبہ کے تئیں لگا زمین سے کرنے فلک یہ استفسار (سوداؔ)
- scientific investigation – سائنسی تحقیق / سائنسی کھوج / سائنسی تفتیش : سائنسی تحقیق اور کھوج میں مگن رہنے والے ایک دن فطرت کے کسی نہ کسی پوشیدہ راز کو ضرور پا لیتے ہیں۔
- Scientific law – سائنسی قانون : مشاہدے ، تجربے اور اس کے عملی اطلاق سے کوئی سائنسی حقیقت سائنسی قانون کا درجہ حاصل کر لیتی ہے۔
- Scientific name – سائنسی نام : خوردنی نمک کا سائنسی نام سوڈیم کلورائیڈ ہے۔
- Scientific thinking – سائنسی سوچ / سائنسی فکر : سائنسی سوچ رکھنے والا آدمی چیزوں کا گہرائی کے ساتھ مطالعہ کرنے کا عادی ہوتا ہے۔
- scrape – چھیلنا / کھُرچنا / ہموار بنانا : لڑکے زمین کی اوپر والی تہ چھیل کر کرکٹ کے میدان کو ہموار بنا رہے ہیں۔
- screw – پیچ کسنا / پیچ / ٹِبری : پیچ مشینوں کا اہم جُز ہوتا ہے۔
- sea floor spreading – سمندری تہ کا پھیلنا : جب دو پلیٹیں الگ الگ ہو جاتی ہیں تو چٹان ٹوٹ کر پلیٹوں کے درمیان خلا یا دراڑ بن جاتی ہے۔اس عمل کے دوران زلزلے جیسا جھٹکا لگتا ہے۔اس درمیانی خلا میں لاوا بھر جاتا ہے اور سمندر کے نیچے ایک بڑی اور ہموار تہ کی صورت میں جم جاتا ہے۔
- sea level – سطح سمندر : سَمَندَر کی سَطَح کے مُطابِق آس پاس کی اُفقی ہَموار سَطَح ۔
- season – موسم : اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہمہ قسم کے موسموں کی خوبصورتی سے نوازا ہے۔
یہاں موسم خزاں کا تھا کہ تم تشریف لے آئے ہمارے گھر میں بھی آیا قدم بادِ بہاری کا (عاصیؔ کرنالی)
- secondary – ثانوی / دوم درجے کا : اسلم اور اکرم ایک اعلیٰ ثانوی اسکول میں زیرِ تعلیم ہیں۔
- sediment – رسوب / تلچھٹ/ گاد / دُرد : مٹیالے اور گدلے پانی کو پھٹکڑی لگائیں تو مٹی رسوب یا گاد کی شکل میں تہ نشیں ہو جاتی ہے اور اوپر سے صاف پانی حاصل ہو جاتا ہے۔
- sedimentary – رسوبی چٹان : زمین کی سطح پر رسوبی مادہ جمنے سے بننے والی چٹان۔
- sedimentation – عملِ تہ نشینی / رسوبی عمل : رسوبی عمل کے دوران پانی سے رسوب علاحدہ ہو کر تہ نشیں ہو جاتا ہے اور چٹان کی صورت اختیار کر لیتا ہے۔
- seed – بیج / تُخم : گرمیوں میں لوگ تخمِ بالنگو ٹھنڈے دودھ میں ڈال کر پیتے ہیں۔
- seedling – تخمی پودا : ایسا پودا جو شاخ کی بجائے بیج سے پیدا ہوا ہو۔
- seep – [[رِسنا / ٹپکنا / چونا (پنجابی میں) : پائپ سے پانی نے رِس رِس کر مٹی کو کیچڑ بنا دیا ۔
اس موسم برسات میں ویکھو ساڈے ساتھ کیہ ہویا مینہ برسا تھا ادھا گھنٹہ کوٹھا دو دن چویا (خالد مسعود)
- select – انتخاب کرنا / چُننا : طلبہ و طالبات کو میٹرک میں اپنی ذہنی رغبت کو مدِ نظر رکھ کر مضامین کا انتخاب کرنا چاہیے۔
رہ گیا ہے پاس کیا اب اس کی یادوں کے سوا سوچ کے اوراق سے اب اس کی اک اک بات چُن
- selective breeding – انتخابی نسل کَشی : مخصوص خصوصیات کے حامل پودوں اور جانوروں کی نسل تیار کرنے کا عمل۔
- sense – حِس / آگاہی / شعور / عقل : نشے کی حالت میں انسان کی دماغی حِس کم ہو جاتی ہے۔
زاہد کسے وصالِ صنم کی ہوس نہیں پتھر کا بُت ہے تو کہ تجھے حِس و مَس نہیں (ریاض البحر)
- sense organ – حِسّی عضو : حواسِ خمسہ انسان کے حِسّی اعضاء ہیں۔
- series circuit – سلسلہ وار سرکٹ : ایسا برقی سرکٹ جس میں پرزے سلسلہ وار طریقے سے لگے ہوتے ہیں۔
- settle – جمنا / ٹھہرنا / اتفاق کرنا / سمجھوتہ کرنا : جنگل میں درندے بڑی بڑی غاروں میں ٹھہرتے ہیں۔
قبر میں رکھ کر نہ ٹھہرا کوئی دوست میں نئے گھر میں اکیلا رہ گیا
غلاظت خیالات کی دھُل گئی تصوّر میں آیا جو نامِ محمدؐ (اشتیاق احمد)
- sex cell – جنسی خلیہ / گُمٹہ : مذکر اور مؤنث اجسام سے جرثومہ اور انڈہ جنسی خلیہ کہلاتے ہیں۔
- sex – جنس / صنف : مذکر یا مؤنث۔شناختی کارڈ میں ایک خانہ جنس کا بھی بنا ہوا ہے۔
وہ جنسِ نا مقبول ہوں بازارِ دہر میں رخ اس طرف کبھی نہ خریدار نے کیا (دیوانِ رندؔ)
- shape – شکل / شکل و صورت / ڈیل ڈول : ہر شخص شکل و صورت اور عادات و اطوار کے لحاظ سے دوسرے شخص سے مختلف ضرور ہے۔
قبر کی صورت نہ تھا میرا بدن ہرگز مگر دفن ہو کر رہ گیا ہوں یوسفؔ اپنے آپ میں
- shell – خول : گھونگے اپنے سخت اور مضبوط خولوں میں رہتے ہیں۔
قفس کے خول میں آرام کی تلاش نہ کر وگرنہ اور بھی بڑھ جائے گی پریشانی
- shield volcano – ڈھال آتش فشاں : ڈھالو کناروں والی چوڑی گنبد نما آتش فشاں چوٹی۔
- shiver – تھرتھرانا / کانپنا : سردی سے بچے تھر تھرا رہے ہیں۔
فضائے شب ہے کہ حسرت کدے کا سنّاٹا نوائے تارِ نفَس سے بھی کانپ اُٹھتا ہوں
چھپانے سے کہیں چھپتی ہے دل کی آرزو واصفؔ اگر دل نے چھپا رکھی تو آنکھوں نے نمایاں کی
- similarity – مماثلت / مشابہت / یکسانی : ماحول میں یکسانی طبیعت میں اکتاہٹ سی پیدا کر دیتی ہے۔
مجھے دوسروں سے مماثلت نہیں چاہیے مجھے اپنے طور پہ خلق کر ، میرے کوزہ گر (بیدلؔ حیدری)
- simple machine – سادہ مشین : متعدد بنیادی میکانی آلات میں سے کوئی ایک مثلاً ڈھلوان سطح، پیچ ، فانہ وغیرہ۔
- siren – بِگل /مسلسل اونچی آواز نکالنے والا آلہ : پرانے وقتوں میں بگل بجا کر خطرے سے آگاہ کیا جاتا تھا۔
- situation – موقع / صورتِ حال : صورتِ حال پیچیدہ ہونے سے پہلے مسائل کا حل تلاش کر لینا چاہیے۔
اوروں کو اس نے اذن دیا بارِ عام کا ہم ڈھونڈھتے ہیں دور سے موقع سلام کا (گلستانِ سُخن)
- skeletal muscle – عضلاتی پِنجر/عضلاتی ڈھانچہ : گوشت پوست کا دھانچہ:عضلاتی ڈھانچہ دو ہڈیوں کے مابین جُڑا ہوتا ہے۔ان عضلات کے سکڑنے اور پھیلنے سے ہڈیاں حرکت کرتی ہیں۔پورے انسانی جسم میں یہ عضلاتی ڈھانچے 640 کی تعداد میں ہوتے ہیں۔
- skeletal system – نظام استخوان/استخوانی نظام/ڈھانچے کا نظام : وہ نظام جو جانوروں اور انسانوں کی ہڈیوں اور ساتھ جڑے ہوئے گوشت سے وجود میں آتا ہے ۔
- slope – ڈھلوان / سطح مائل : ایسی سطح تو ایک طرف سے اونچی اور دوسری طرف سے نیچی ہو۔
تنویرؔ دکھاتا ہے شب و روز قیامت اشکوں کی ندی روک کے ڈھلوان سا چہرہ (تنویر شاہد محمد زئی)
- small intestine – چھوٹی آنت : یہ معدے کے نِچلے سِرے سے شروع ہوتی ہے اور تقریباً آٹھ فُٹ لمبی ہوتی ہے اور بڑی آنت سے جا کر مِل جاتی ہے ۔
- smog – دُخانی دھُند / دھوئیں کی گھٹا : کسان گندم کے ناڑ کو جلاتا ہے تو گہری دُخانی دھُند چھا جاتی ہے۔
- smooth muscle – ہموار عُضلہ : کوئی ہموار اور چکنا عُضلہ جو قوتِ ارادی کے تابع نہیں ہوتا۔
- soil – مٹی : اپنی مٹی پہ ہی چلنے کا سلیقہ سیکھو سنگِ مر مر پہ چلو گے تو پھسل جاؤ گے (مظفرؔ وارثی)
- soil texture – مٹی کے اجزا کی کیفیت : ماہرینِ زراعت کسانوں کی زمین میں مٹی کے اجزاء کی کیفیت کا تجزیہ کرتے ہیں اور فصلوں کی بابت مفت مشورے دیتے ہیں۔
- solar cell – شمسی سیل : شمسی سیل سورج کی روشنی سے کام کرتے ہیں اور برقی توانائی مہیا کرتے ہیں۔
- solar eclipse – سورج گرہن : جب چاند زمین اور سورج کے درمیان آ جاتا ہے تو سورج کی روشنی زمین پر نہ پہنچنے کی وجہ سے مکمل یا جزوی اندھیرا چھا جاتا ہے۔اسے سورج گرہن کہتے ہیں۔
- solar energy – شمسی توانائی : سورج کی روشنی اور حرارت سے حاصل کردہ توانائی .
- solar system – نظام شمسی/شمسی نظام : سورج اور اس کے گرد گھومنے والے سیاروں کا نظام۔
- solid – ٹھوس : ایس سخت اور معیّن حجم رکھنے والی چیز جس کے ایٹم یا سالمے مائعات کی نسبت قریب قریب ہوتے ہیں۔
- solidification – جماؤ / [[انجماد|انجمادَ] : پانی کا جماؤ صفر درجے سینٹی گریڈ پر واقع ہوتا ہے۔
- solubility – حل پذیری : کسی چیز کی کسی دوسری چیز میں حل ہو جانے کی خاصیت۔
- solute – منحل : حل ہونے والی چیز مثلاً چینی پانی میں حل ہوتی ہے تو چینی منحل ہے۔
- solution – محلول : منحل اور محلّل کے ملنے سے بننے والی چیز۔مثلاً چینی اور پانی سے مل کر شربت بنتا ہے تو شربت محلول ہے۔
- sound – آواز / صوت : فضا میں موجود ہوا کے زرّات میں پیدا ہونے والے خلل کو آواز کہتے ہیں۔
جب بھی کوئی اس پار بلاتا ہے مجھے آواز کا چہرہ نظر آتا ہے مجھے (پرویز ساحرؔ)
- sound recorder – آواز ریکارڈ کرنے والا آلہ : بہت سے موبائل فونوں میں آواز ریکارڈ کرنے والا آلہ لگا ہوتا ہے۔
- source – منبع / مخرج / ذریعہ / وسیلہ : سورج روشنی اور حرارت کا سب سے بڑا منبع ہے۔
کبھی حیات کی ضامن کبھی وسیلۂ مرگ نگاہِ دوست تیرا کوئی اعتبار نہیں
نہ جانے کیسا منظر تھا خلا کا زمین و آسماں ہونے سے پہلے (احمد امتیازؔ)
- specialize – ماہر بنانا / مخصوص کرنا : اس نے امراضِ چشم میں مہارت کا کورس کیا۔
- species – جنس / قسم / نوع : اس دھرتی پر ہزاروں انواع و اقسام کے پرندے ہیں۔
اک مقدّس فرض کی تکمیل ہوتی ہے یہاں قسمتِ نوعِ بشر تبدیل ہوتی ہے یہاں (اقبالؔ)
- specific – مخصوص / تخصیص کیا گیا : کچھ اجسام مخصوص قسم کی شعاعیں کو گذرنے دیتے ہیں باقی کو جذب کر لیتے ہیں۔
کوئی تخصیص نہیں اپنے پرائے کی ظفرؔ سارے انسانوں کے ہم ناز اُٹھاتے رہیں گے(ظفر عجمی)
- speed – رفتار : اکائی وقت میں طے کردہ فاصلہ۔
آسماں مجبور ہے، شمس و قمر مجبور ہیں انجمِ سیماب پا، رفتار پر مجبور ہیں (اقبالؒ)
- sperm – نطفہ/بیج / تُخم : کچھ پودوں کے بیج پھل کے اندر اور کچھ کے باہر ہوتے ہیں۔
واہ ری بنجر زمیں پھوٹا نہ تخمِ آرزو لاکھ بار اس خاک پر ابرِ بہاری ہو گیا (دیوانِ ہوسؔ)
- spill – گرنا / ابل پڑنا / چھلکنا : خیال رکھنا کہیں دودھ ابل کر نیچے نہ گر جائے۔
غمِ دل سے ان آنکھوں کو چھلک جانا بھی آتا ہے تڑپنا بھی ہمیں آتا ہے تڑپانا بھی آتا ہے
- spinal cord – حرام مغز / نخاع : مرکزی اعصابی نظام کا کسی قدر مخروطی ڈھانچہ جو ریڑھ کی ہڈی کے اندر واقع ہے اور جسم کے ہر حصّے کو دماغ سے ملاتا ہے۔
- spiral – مرغولہ نما / بَل دار / چکر دار : مہنگائی کے خلاف ٹائر جلانے سے پوری فضا دھوئیں کے مرغولوں میں چھپ گئی۔
قسمت ہماری گیسوئے جاناں سے کم نہیں جتنا سنوارتے رہے اُتنے ہی بَل پڑے
- sponge – اِسفنج / مسامی (مسام دار) : اِسفنج ایسے جانور ہیں جو سمندر میں کالونیاں بنا کر رہتے ہیں اور ان کے جسم مسام دار ہوتے ہیں۔مصنوعی اسفنج بطورِ جھاڑن بھی استعمال ہوتا ہے۔
- spore – تُخمک / بَذرہ / بُوردانہ / خشخشی دانہ : بعض پودوں کے پھلوں میں چھوٹے چھوٹے بذرے پیدا ہوتے ہیں جو بطورِ بیج استعمال ہوتے ہیں مثلاً کھمبی وغیرہ۔
- spring – چشمہ / موسمِ بہار : ہمارے شمالی پہاڑوں سے بہت سے چشمے پھوٹتے ہیں۔
اُتر جاؤں گی میں سرسبز گہری وادیوں میں میں چشمہ ہوں کہ دریاؤں میں ڈھلنا چاہتی ہوں(طاہرہ صفی) یہ نغمہ فصلِ گل و لالہ کا نہیں پابند بہار ہو کہ خزاں ، لا الٰہ الااللہ (علامہ اقبالؒ)
- spring scale – کمانی دار ترازو : کمانی دار ترازو کسی چیز کا وزن معلوم کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
- sprout – پھوٹنا / نمو پانا / پودے کی تازہ کونپل / بھونڈ نکلنا (کپاس کے بھونڈ) : زمین سے پھوٹتے پودوں پر بارش کی بوندیں پڑیں تو کرنڈ ہو جاتی ہے۔
وقت پر دانے بوئے جاتے ہیں کب وہ اک دن میں پھوٹ آتے ہیں (سورج نرائن)
- squint – بھینگی آنکھ سے دیکھنا / کیری آنکھ سے دیکھنا / ادھ کھلی آنکھ سے دیکھنا : دیکھو ! چھوٹی سی بچی کیری آنکھ سے دیکھ کر کسی کی نقل اُتار رہی ہے۔
- stable – مضبوط / مستحکم / قائم پزیر : کاروبار چلنے سے اس کی مالی حالت کافی مستحکم ہو گئی ہے۔
کچے گھڑے نے جیت لی ندّی چڑھی ہوئی مضبوط کشتیوں کو سہارا نہیں ملا
- stages – مراحل /ادوار : انڈے کے بعد حشرے کی زندگی کے تین مراحل ہیں 1۔پہل روپ 2۔ منجھ روپ 3۔ بالغ روپ۔
مدارس وہ تعلیمِ دیں کے کہاں ہیں مراحل وہ علم و یقیں کے کہاں ہیں (حالیؔ)
- stamen – زردان : پھول کا نر حصہ جس میں زردانے ہوتے ہیں۔
کلغیاں ، زردان ، زردانے، سبھی کچھ جل گیا پھول میری آس کا سارے کا سارا جل گیا (اشتیاق احمد)
- star – ستارہ / جرمِ فلکی : آسمان پر انگنت ستارے ٹمٹماتے ہیں۔
ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں (علامہ اقبالؒ)
- starch – نشاستہ : نشاستہ دار غذائیں انسانی جسم کو فربہ کرتی ہیں۔
- state – حالت / کیفیّت : ایٹم عام حالت میں تعدیلی ہوتا ہے۔
خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا (مولانا ظفر علی خاں)
- static charge – ساکن چارج / برقِ سکونی : ایسا چارج جو برقی رو کے بہاؤ میں حصہ نہ لے رہا ہو۔
نگاہ برق نہیں چہرہ آفتاب نہیں وہ آدمی ہے مگر دیکھنے کی تاب نہیں
- static electricity – ساکن برق/ساکن برقی رو / برقِ سکونی : پلیٹوں پر ساکن چارجوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی برقی رو۔
- stem – تنا / ساق : پودے کا زمین سے باہر والا حصہ جس میں پتے شامل نہ ہو۔
تنا درخت کا جیسے اکھاڑ پھینکا ہے یہ اپنی زیست بھی ان آندھیوں کے رحم پہ ہے (اشتیاق احمد)
- stigma – کلغی : پھول کے مادہ حصے کا سب سے اوپر والا حصہ جہاں پر زر دان سے نکل کر زر دانے گرتے ہیں۔
کلغیاں ، زردان ، زردانے، سبھی کچھ جل گیا پھول میری آس کا سارے کا سارا جل گیا (اشتیاق احمد)
پھر محرّک ستم شعاری ہے پھر انھیں جستجو ہماری ہے (شیفتہؔ)
ہضم کامل اس قدر معدہ نے پہنچایا بہم جیّد الکیمیوس ہے جو حلق سے اُتری غذا (ذوقؔ)
- stop watch – چل رکنی گھڑی : ایسی گھڑی جو اپنی مرضی سے چلا کر اور مرضی سے روک کر وقت کا وقفہ نوٹ کیا جاتا ہے۔
- strain – تناؤ / کھنچاؤ : دماغ کی نسوں میں جب تناؤ پیدا ہوتا ہے تو آدمی پریشان ہو جاتا ہے۔
یہ تناؤ قدرت نے دو دلوں میں کیوں رکھا مجھ کو کج کلاہی دی اس کو کج ادائی دی (بشیر بدرؔ)
- strategy – حکمتِ عملی : کامیاب لوگ کسی حکمتِ عملی کے تحت زندگی گذارتے ہیں۔
بچ گیا کل کسی حکمت سے نشیمن اپنا آج کی تُند ہوا دیکھیے کیا کرتی ہے (اعجازِ نوح)
- strato – تہ بہ تہ / طبق در طبق : تہ بہ تہ یا طبق در طبق بادلوں کے بارے میں ۔
- stratus cloud – اُفقی بادل : یہ بارش یا اولہ باری کا باعث بننے والے بادل ہوتے ہیں۔ ہلکے سلیٹی رنگ میں یہ کم بلندی پر واقع ہوتے ہیں۔یہ بادل اُفقی تہوں پر مشتمل ہوتے ہیں۔
- streak – دھاری / لہر : زیبرے کے جسم پر سیاہ رنگ کی لمبی لمبی دھاریاں ہوتی ہیں۔
بیت چکے گی رات تو آخر اُبھرے گی دور اُفق پر ایک سیندور سی دھاری سی
- structural adaptation – ساختی مطابقت پذیری : جانوروں کے طبعی خدوخال جن سے وہ ماحول سے مطابقت پیدا کرتے ہیں۔مثلاً سفید ریچھ کے بال سفید ہوتے ہیں تاکہ برف میں اس کی تلبیس camouflage))ممکن ہو سکے۔
- structure – ساخت / بَنتر / بناوٹ : ایٹم کی ساخت کے مطالعہ نے ایٹم کے اندر توانائی کا بحرِ بے کراں دریافت کر لیا۔
اُس کی یہ سب ساخت ہے ہوشیار جسے کہتے ہیں پاک پروردگار (عجائبُ القصص)
سحق ، تکلیس ، تصفیہ، تصعید غسل ، تقطیر ، تسقیہ ، تحمید (ساقی نامہ شقشقیہ)
- subsoil – ذیلی مٹی/ زیریں مٹی : راجا ہل چلا کر زیریں مٹی کو اوپر لایا جاتا ہے تاکہ پیداوار بڑھ سکے۔
- substance – چیز / شے / اصل مادہ : روزمرّہ کی اشیائے ضرورت کی چیزوں کے بھاؤ آسمان سے باتیں کر رہے ہیں۔
نہیں ہے چیز نکمی کوئی زمانے میں کوئی برا نہیں قدرت کے کارخانے میں (اقبالؔ)
خدا کی دین کا کیا پوچھنا ہے شکر خورے کو مل رہتی ہے شکر (تحفۂ احسن)
- sulfuric acid – گندھک کا تیزاب / سلفیورک ایسڈ : گندھک کا تیزاب مسلمان سائنس دان جابر بن حیان کی ایجاد ہے۔
- summarize – خلاصہ کرنا / تلخیص کرنا / لُبِّ لباب بیان کرنا : اس پورے سبق کا خلاصہ اپنے لفظوں میں بیان کرو۔
ظفرؔ کی دوسری سنیئے غزل اس کا ہے کیا عالم خلاصہ کر کے مطلب اس نے ہی تقریر کم کر دی (کلیاتِ ظفر)
شہرِ وفا میں دھوپ کا ساتھی کوئی نہیں سورج سروں پہ آیا تو سائے بھی گھٹ گئے (پروین شاکر)
- supernova – عظیم نوتارا : کبھی کبھار نظر آنے والا ایک انفجاری ستارہ (جس میں دھماکے ہوتے ہیں)۔ انتہائی روشن تارا جو شعاعوں کی طاقت ور دھار خارج کرتا ہے۔
- support – سہارا / مدد : دوسروں کی امداد کے سہارے جینے والی قومیں ہمیشہ غلام رہتی ہیں۔
جڑیں جس کی اندر سے ہوں کھوکھلی سہارا نہ لے ایسی دیوار کا (سنگِ وحشت)
- surface – سطح : پانی کی سطح پر بھی تناؤ کی قوت ہوتی ہے جس کی وجہ سے ایک چھوٹا سا کیڑا بعض اوقات سطحِ آب پر تیرتا نظر آتا ہے۔
انسان کی نظر ہی سطحِ بین ہے ورنہ ہر شے میں ہیں اسرارِ نہانی کیا کیا (نغمۂ فردوس)
- survey – سروے / جائزہ : پختہ سڑک بنانے سے پہلے راستے کا سروے کیا جاتا ہے۔
- survival – زندہ بچنا / زندگی کی جنگ لڑنا : مشکل حالات میں وہ اتنے زیادہ خاندانی بوجھ کے ساتھ زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے۔
- swamp – دلدلی علاقہ : دلدلی علاقوں میں فوجی دستوں کی نقل و حمل کافی مشکل ہوتی ہے۔
- sweat – پسینہ/ عرق / مُڑکا (پنجابی میں) : پسینہ آنا صحت کی علامت ہے کیونکہ اس کے ذریعے جسم کے فاسد مادے خارج ہوتے ہیں۔
نہ ہم سمجھے نہ تم آئے کہیں سے پسینہ پونچھیے اپنی جبیں سے
- switch – سوئچ / بٹن : برقی سرکٹ میں لگایا جانے والا بٹن جو سرکٹ میں برقی رو کے بہاؤ کو روکتا اور جاری کرتا ہے۔
ان کا سوئچ تو غیر کے ہاتھوں میں جا چکا کشکول توڑنے کے جو پیماں تھے باندھتے (اشتیاق احمد)
- system – نظام : لارڈ میکالے کا نظامِ تعلیم ہماری بقا کے لیے خطرہ ہے۔
سلام اُس پر کہ جو ہیں صاحبِ امّ الکتاب نظامِ کُن کا جن کے نام سے ہے انتساب (زمزمۂ درود)
T
ترمیم- table salt – پِسا ہوا نمک : کھانے کی میز پر رکھا جانے والا نمک۔
- tadpole – غوکچہ/ نوزائیدہ مینڈک : بارش ہونے سے ہر طرف غوکچوں کی ٹرٹرا ہٹ سنائی دے رہی ہے۔
- tape measure – پیمائشی فیتہ : ہر درزی کے پاس پیمائشی فیتہ ضرور ہوتا ہے۔
- technology – ٹیکنالوجی / فنّیات : سائنس اور انجیئرنگ میں مشینی کام او ر اس کے طریق کار کا استعمال تاکہ نبی نوع انسان کی حالت زار میں بہتری یا ترقی لائی جا سکے یا کم از کم کسی معاملے میں انسانی استعداد کار میں اضافہ کیا جا سکے ۔
- telescope – دوربین : دور دراز کی چیزوں کو دیکھنے والا آلہ۔
کہا کہیے نظیر اپنی تمنّا بڑے ہی آپ صاحب دور بیں ہیں (نظیرؔ اکبرآبادی)
- temperate – معتدل / دھیما : کمرے کے درجہ حرارت کو معتدل رکھنا چاہیے تاکہ صحت کے لیے موزوں رہے۔
زبس باغ کی معتدِل ہے ہوا ادب سے رکھے ہے قدم کو صبا (کلیاتِ سِراج)
- temperature – درجہ حرارت : ملتان کا درجہ حرارت گرمیوں میں بعض اوقات 47 درجے سینٹی گریڈ سے بھی بڑھ جاتا ہے۔
درجہ حرارت بڑھ گیا اتنی سی بات پر یہ دوستی تو بہت ہی آگے کی چیز ہے (اشتیاق احمد)
- temporary magnet – عارضی مقناطیس : جب لوہے یا سٹیل کے کیل میں سے برقی رو گزاری جائے تو وہ عارضی مقناطیس بن جاتا ہے۔
- terrestrial planets – زمین نما سیارے : مریخ، مشتری اور زحل وغیرہ زمین نما سیّارے ہیں۔
- test – جانچ / امتحان / پرکھ : تجربہ گاہ میں کسی مادے کی جانچ کرنے کے لیے امتحانی نلی (test tube) استعمال ہوتی ہے۔
کاش کوئی ہم سب کے دُکھ کو جانچ سکے اکِ انگریزی سب کو ان پڑھ رکھتی ہے (اشتیاق احمد)
- theory – نظریہ / مفروضہ/ قیافہ : علوم و فنون میں نئے نئے نظریات آگے بڑھنے کے راستے مہیا کرتے ہیں۔
تیرے نفس کی خوشبو صد رشکِ مشکِ نافہ تیری جبیں درخشاں روشن ترا قیافہ (خروشِ خم)
- thermal energy – حرارتی توانائی : جہاں بھی ایندھن استعمال ہوتا ہے وہاں حرارتی توانائی ہی کام میں لائی جاتی ہے۔
- thermometer – حرارت پیما/ تپش پیما : شیشے کی ایک چھوٹی نلی جس کے پیندے میں عموماً پارہ ہوتا ہے۔
- thunderstorm – طوفانِ باد و باراں / طوفانِ برق و باد : طوفانِ باد و باراں نے بہت سے لوگوں کو بے گھر کر دیا۔
ہمرنگ لاغری سے ہوں گُل کی شمیم کا طوفانِ باد ہے مجھے جھونکا نسیم کا (مومنؔ)
- tide – جوار بھاٹا / مدّ و جزر/ اُتار چڑھاؤ : ساحلِ سمندر پر ڈیم بنا کر سمندری لہروں کی مد و جزر کو بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
کہ نااتّفاقی نے کھویا ہے ہم کو اسی جزر و مد نے ڈبویا ہے ہم کو (حالیؒ)
- tilt – جھکاؤ / جھُکانا / ٹیڑھا کرنا / خَم دینا : شیشے کی نالی کو گرم کر کے خم دیا جا سکتا ہے۔
سبق سے پیشتر قرآں کو جھُک کر چومتے جانا وہ کیف انگیز قرات کے اثر سے جھومتے جانا (حفیظ جالندھری)
- time – وقت / زمانہ / عہد : وقت کی پابندی زندہ قوموں کا شعار ہے۔
وقت خوش خوش کاٹنے کا مشورہ دیتے ہوئے رو پڑا وہ آپ مجھ کو حوصلہ دیتے ہوئے
- tissue – بافت / ریشہ / نسیج : خلیات مل کر بافتیں اور بافتیں مل کر اعضا ء بناتی ہیں۔
بافت کی اس کی کیا کروں تعریف تھا وہ بافندہ بسکہ ذات شریف (مصحفی)
یہ تم دو تین سو افراد بے ہتھیار ناکارے فنونِ جنگ سے عاری فلاکت آشنا سارے(حفیظ جالندھری)
- topsoil – بلائی مٹی : زمین کی بالائی تہ اگر میرا مٹی کی ہو تو وہ فصل کے لیے سب سے بہترین ہوتی ہے۔
- tornado – بگولا / جھَکّڑ / طوفانِ گرد و باد/ واورولا(پنجابی میں) : جنوبی پنجاب میں گرمیوں میں خوب بگولے چلتے ہیں۔
زندگی کیا ہے بگولوں کا سلگتا طوفاں کتنے بے رحم ہو جینے کی دعا دیتے ہو
- toys – کھلونے : بچوں کے تمام کھلونے سائنسی اُصولوں کے مطابق بنے ہوتے ہیں۔
میرے بچوں کے لیے آئیں کھلونے کِس طرح ہے بہت ہی جیب اور بازار تک کا فاصلہ (دامنؔ انصاری)
- trachea – ہوائی نالی : ہوا کی نالی جس کے ذریعے پھیپھڑوں میں سانس کی آمد و رفت ہوتی ہے۔
- trait – خَصلت / خاصیّت / خصال : ڈنک مارنا بچھو کی خصلت ہے۔
مظہر خدا کے حُسن کا ہے ، خوش خصال ہے بی آمنہ کا لال ، فقید المثال ہے (افضال انورؔ)
- transfer – تبادلہ/ نقلِ مکانی : انتہائی سرد موسم میں سائبیریا سے مرغابی برِ صغیر پاک و ہند کی طرف نقلِ مکانی کرتی ہے۔
خیمہ ہستی کا سوئے گور رواں کرتی ہوں میں بھی بیمار ہوں اب نقلِ مکاں کرتی ہوں (دبیرؔ)
- transformer – ٹرانسفارمر : کھمبوں پر لگے ہوئے بڑے بڑے ٹرانسفارمر11000 وولٹ اے سی کو 220 وولٹ اے سی میں بدلتے ہیں۔
- transport – نقل و حمل / ڈھونا : نقل و حمل کے جدید ذرائع نے انسان کو سہل پسند بنا دیا ہے۔
اب جان جسمِ خاک سے تنگ آ گئی بہت کب تک اس ایک ٹوکری مٹی کو ڈھوئیے (میرؔ)
- transport system – نظام نقل و حمل|نقل و حمل کا نظام : نقل و حمل کے قدیم نظام میں کبوتر کا بھی کردار تھا (واسطہ ای رب دا توں جاویں وے کبوترا)۔
- transverse waves – عرضی موجیں/ آڈیاں موجاں (پنجابی میں) : ایسی موجیں جن میں واسطے کے زرّات ان کی اشاعت کے عموداً حرکت کرتے ہیں۔ مثلاً پانی اور رسی کی موجیں۔
- trench – کھائی / خندق : بس گہری کھائی میں جا گری اور بہت سے مسافر موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
نہیں مقدور کوئی کھائی سے باہر نکلے بسکہ ہے شہر کا ہرخُرد و کلاں پہرے میں (سوداؔ)
- trial – آزمائش / امتحان : ہڈ بیتیاں اور آزمائشیں ہی انسان کو حالات کی بھٹی میں تپا کر کندن بناتی ہیں۔
یہی ہے آزمانا تو ستانا کس کو کہتے ہیں کسی کے ہو لیے جب تم تو میرا امتحاں کیوں ہو (غالبؔ)
- tropical – منطقہ حارا (گرم خطّہ)کے بارے میں : منطقہ حارا زمین کا وہ حصہ ہے جہاں گرمی نسبتاً زیادہ پڑتی ہے۔
- troposphere – کُرّہ مُتغیّرہ / کُرّہ اوّل : زمین سے قریب ترین ہَوائی کُرّہ جو 7 سے 12 میل تَک گہرا ہے ۔
- trough – نشیب / حوض : موج کا وہ حصہ جو سب سے کم بلندی پر ہو۔
طلب ہے راست تو منزل پہ جا کے دم لیں گے ہزار راہ میں حائل سہی فراز و نشیب (سنگِ وحشت)
گھوڑے کی آنکھ پر تھی رسولی یہ گندہ تر رہتی تھی اس کمیت کی وہ حائلِ نظر (میرؔ) * turbine – چرخاب (پانی کی چرخی)/ ہوائی چرخی : پانی دھار کی صورت میں چرخاب پر پڑتا ہے اور چرخاب تیزی سے گھوم کر بجلی پیدا کرتا ہے۔
- type – قسم /طرح : سوات میں متعدّد اقسام کے سیب اُگتے ہیں۔
بنی نوع میں دو طرح کے ہیں انساں تفاوت ہے حالت میں جن کی نمایاں (حالیؔ)
U
ترمیم- unbalanced forces – غیر متوازن قوتیں / ڈانواں ڈول قوتیں : ایسی قوتیں جن کا مجموعی اثر کسی جسم کو متوازن نہ رکھ سکے۔
میں تو اپنے کرب کی شدت سے ڈانوا ڈول تھا ہر قدم پر تیری رحمت نے سنبھالا ہے مجھے
- unequal – غیر مساوی / غیر یکساں : غیر یکساں نظامِ تعلیم نے معاشرے کو مختلف طبقوں میں بانٹ دیا ہے۔
- unicellular – یک خلوی : امیبا ایک یک خلوی جاندار ہے۔
- unique – انوکھا/ بے مثل : پینگوئن انوکھی وضع قطع کا جانور ہے۔
انوکھی وضع ہے سارے زمانے سے نرالے ہیں یہ عاشق کون سی بستی کے یارب رہنے والے ہیں (علامہ اقبالؒ)
- universe – کائنات / آفاق / کون و مکاں / جہان/عالم : کائنات کی ہر چیز خدا کی نشانی ہے۔
جُملہ اشیائے کائنات کے بیچ ہر طرف جلوۂ صمد دیکھو (ابن، انشاء)
- unstable – غیر مستحکم / نا پائیدار : جن عناصر کے ایٹمی وزن 82 سے زیادہ ہوں وہ قدرتی طور پر نا پائیدار ہوتے ہیں۔
تمھاری تہذیب اپنے خنجر سے آپ ہی خود کُشی کرے گی جو شاخِ نازک پہ آشیانہ بنے گا نا پائیدار ہوگا (علامہ اقبالؒ)
V
ترمیم- vacuole – خالیہ : پودے کے خَلیے کے ابتدائی مادے میں کوئی ایسا خلا جِس میں آبی محلول بھرا ہو ۔
- valley – وادی / گھاٹی : دو پہاڑیوں کے درمیان کی نشیبی جگہ۔
وہ دانائے سُبل، ختم الرّسل ، مولائے کل جس نے غبارِ راہ کو بخشا فروغِ وادی ء سینا (علامہ اقبالؒ)
- vapors – بخارات : دھند دراصل پانی کے بخارات ہوتے ہیں جو ہوا میں معلّق ہوتے ہیں۔
وہی ہے بناتا بخارات کو وہی لے کے آتا ہے دن رات کو (اشتیاق احمد)
- variable – متغیّر/ تغیّر پزیر / بدل پزیر : ماحول میں تغیّر جانداروں کی حیات کو زبردست طریقے سے متاثر کرتا ہے۔
- variations – تغیّرات / تبدیلیاں : زمانے کے تغیرات بڑی بڑی قوموں کو نیست و نابود کر گئے۔
دیا ہے ہم نے اپنے نقد دل پر اختیار ان کو تقلّب کا ، تصرّف کا ، تبدّل کا ، تغیّر کا (غنچۂ آرزو)
- variety – تنوّع / گوناگوئی / بوقلمونی : کائنات کا حُسن اس میں پائے جانے والے تنوّع میں ہے۔
حیرت ہے کیا نقاب ہیں گر رنگ رنگ کی نیرنگِ جلوہ سے ہے تنوّع نقاب میں (شیفتہؔ)
- vascular system – نظام نسیج / نسوں کا نظام/ نالیوں کا نظام /نظام عروق/ عروقی نظام : انسان میں نسوں کا نظام بڑا پیچیدہ ہے۔
- vasculartissue – نسیجی بافت ۔ قناتی بافت /نسیلی بافت(نس دار بافت) : وہ مُرکب نسیج جو اصلاً بالترتیب پانی اور خوراک لے جانے والے چوبی ریشے اور چھال سے بنتی ہے ۔
چاہتا ہے تو کہ ہو پھولوں کی سیج ڈھونڈھتا ہے رخت دیباؤ نسیج (مثنوی نان و نمک)
- vegetable – سبزی / ترکاری : کچھ لوگ گھر میں چھوٹا سا باغیچہ بنا کر اپنی ضرورت کی سبزیاں اُ گا لیتے ہیں۔
رشتۂ جسم و جاں رہے کیسے؟ دال سبزی بھی اب تو مشکل ہے (اشتیاق احمد)
- vehicle – گاڑی / ذریعہ / وسیلہ : گاڑیوں کا دھواں بھی آلودگی کی ایک وجہ ہے۔
یہ چلتی ہے گاڑی انھیں کے سہارے جو وہ کل سے بیٹھیں تو بے کل ہوں سارے (حالیؔ)
- vein – ورید / رگ / نَس / دھاری : جِسم کے مُختلِف حِصّوں سے دِل کی طرف خُون لے جانے والی نالیوں میں سے ایک نالی ۔
ٹھہر گئے ہیں قدم راستے بھی ختم ہوئے مسافتیں رگ و پے میں اُتر رہی ہیں مگر (پروین شاکر)
- velocity – سمتار، سمتی رفتار : خاص سَمت میں رفتار۔
- vertebrate – ریڑھیے(ریڑھ دار) / مہریے (مُہرے دار)/ فِقاریہ : ریڑھ کی ہڈی والے جانور۔
- vibrate – مرتعش کرنا / تھرتھرانا / کانپنا / جھولنا : جب کوئی سطح مُرتعِش ہوتی ہے تو آواز پیدا ہوتی ہے۔
گرے جو جھیل میں پتھر تو ارتعاش اُبھرے میری نظر سے اس چہرے کو فق تو ہونا تھا (شاکر کنڈان)
جھوٹ اس میں نہیں کوئی ثاقبؔ پیار سچا ملا دیہاتوں میں (آصف ثاقبؔ)
- virus – وائرس : وہ خورد بینی زہریلا جاندار جو زندگی کی تمام اشکال میں بیماریاں پیدا کرتے ہیں ۔
وائرس لگی ہے جب سے یاں شیشم کے پیڑ کو چھاؤں بھی میرے گاؤں کی بیکار سی لگے (اشتیاق احمد)
- visible – رویت پزیر / مرئی / قابلِ دید : ایسی چیز جو عام آنکھ سے دیکھے جانے کے قابل ہو۔رویتِ ہلال کمیٹی۔
- visible light – مرئی روشنی / قابلِ دید روشنی : روشنی کے سات رنگ جو دیکھے جا سکتے ہیں۔بالائے بنفشی اور زیریں سرخ رنگ نہیں دیکھے جا سکتے۔
- vitamin – حیاتین / وِٹامِن : قُدرتی غذاؤں میں بہت کم مقدار میں پایا جانے والا نامیاتی مادہ جو اِنسان اور دُوسرے جانداروں کے جِسم میں مُناسِب اِستحالے کے لیے ضروری ہے ۔
- volcano – برکان / آتِش فِشاں / جوالا مکھی : لاوا اُگلنے والی چٹان۔
جب ہو آتش فشاں پہاڑ کوئی تب نکلتا ہے اس سے یہ لاوا (سائنس و فلسفہ)
- voltmeter – وولٹ پیما : بیٹری یا کسی برقی آلے کی وولٹیج ماپنے والا آلہ۔
- volume – حجم/ ضخامت / جسامت : لِٹر حجم کی پیمائشی اکائی ہے۔
حجم کو والیوم ، کمیت کو لکھیں ماس اردو زباں کا لفظ انھیں آتا نہیں ہے راس (اشتیاق احمد)
W
ترمیم- warmth – تپش / گرمی / حِدّت / گرمائش / تمازت / تاء (پنجابی میں) : سورج کی تپش کی وجہ سے فصلیں پکتی ہیں۔
اس کے چہرے پہ اب تمازت ہے اس کے نغموں میں اب حرارت ہے (نغمۂ فردوس)
پانی پانی کر گئی مجھ کو قلندر کی یہ بات تو جھُکا جب غیر کے آگے نہ تن تیرا نہ من (علامہ اقبالؒ)
- water cycle – آبی چکر / پانی کا دور : پانی کا سمندروں سے بخارات بن کر اُڑنا اور بادلوں کے ذریعے برسنا اور یہ عمل بار بار دہرایا جانا آبی چکر کہلاتا ہے۔
- water vapour – آبی بخارات : سمندر کا پانی آبی بخارات کی شکل میں اُڑتا ہے اور بادلوں کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔
وہی اُٹھائے بخارات کو سمندر سے وہی اُڑائے ہے ان کو سحاب کی صورت (اشتیاق احمد)
- wavelength – طولِ موج : ایک موج کی لمبائی یا موج کے دو فرازوں یا دو نشیبوں کا درمیانی فاصلہ۔
- wave – موج / لہر : کسی واسطے میں پیدا شدہ خلل کے دوران دو مسلسل فرازوں یا دو مسلسل نشیبوں کا درمیانی فاصلہ۔
فرد قائم ربطِ ملّت سے تنہا کچھ نہیں موج ہے دریا میں اور بیرونِ دریا کچھ نہیں (علامہ اقبالؒ)
- weather – موسم / رُت : پاکستان میں چاروں موسم پائے جاتے ہیں۔
سکوں بھی خواب ہوا نیند بھی ہے کم کم پھر قریب آنے لگا دوریوں کا موسم پھر (پروین شاکر)
- weathering – موسم زَدگی / فرسودگی : چَٹانوں کی سطحوں پر قُدرتی عناصر کا عمل جِس کی وجہ سے اُن کی شکل ، رنگ اور ساخت میں تبدیلی آ جاتی ہے ۔
ہاڑ کی دھوپ نہ بھائی، نہ ساون کی گھٹا کھا گئی جان کو اپنی تو یہ موسم زدگی(اشتیاق احمد)
- wedge – فانہ / کھونٹا / پھال(پنجابی میں) : فانہ ایک سادہ مشین ہے جو فرنیچر سازی اور دیگر فنی مہارتوں میں استعمال ہوتا ہے۔
- weight – وزن / بھاری پن : وزن وہ قوت ہے جس سے زمین کسی چیز کو اپنی طرف کھینچتی ہے۔
ہے ہر اک ہچکی وزن میں دوستو شاعری فرما رہی ہیں ہچکیاں (اقبال شانہؔ)
- wheel & axle – پہیہ/پہیا اور دھُرا : کسی بھی پہیوں والی گاڑی میں پہیا اور دھُرا لازمی ہوتے ہیں۔
- white blood cells – خون کے سفید جسیمے / خون کے سفید خلیات / سفید خلیات/خلیاتِ ابیض : خون کے ایسے خلیات جن میں خون کا سرخ مادہ ہیوموگلوبن نہیں پایا جاتا۔
سفید خون کے خلیے ہمارے ختم ہوئے کہ جسم و جان پہ گذرا عذاب ایسا تھا (اشتیاق احمد)
ہوائے مدینہ ہو بالوں کا شانہ ہو آنکھوں کا سرمہ غبارِ مدینہ (خواجہ عزیز الحسن مجذوبؔ)
- wind vane – ہوائی چکی کا پنکھ : ہوئی چکی ہوا سے چلنے والے پنکھوں سے توانائی حاصل کرتی ہے۔
- wise – دانا / عقلمند / دانش مند/ خِرَد مند : عقلمندی یہ ہے کہ ہم سائنس میں جہادی روح کے ساتھ خود کفالت حاصل کریں۔
خِرد نے کہہ بھی دیا لا الہ تو کیا حاصل دل و نگاہ مسلماں نہیں تو کچھ بھی نہیں (علامہ اقبالؒ)
- work – کام / کار : جب ہم کسی جسم پر قوت لگاتے ہیں اور وہ جسم اس لگائی گئی قوت کی وجہ سے کچھ فاصلہ طے کرتا ہے تو ہم کہتے ہیں کہ کام ہوا ہے۔
محنت کرو عزیزو محنت سے کام ہو گا کہتے ہیں بخت جس کو خود ہی غلام ہو گا
- wrinkle – شکن / سَلوَٹ / جھُری / چیں (چیں بہ جبیں) : وہ نِشان يا جھُری جو کِسی صاف يا ہَموار سَطَح کو تہ کَرے ۔
ظالم کے ہوش سر سے اُڑے کچھ نہ بن پڑی یاں ہاتھ کج ہوا نہ جبیں پر شکن پڑی (میر انیس)
Z
ترمیماک روز سیہ رات ہتھیلی پہ سجا کر صحرا نے قدم خطّۂ گُنجان میں رکھا (افتخار شفیع)
اک زواجے کو غذا کیسے دی ؟ کیسے انسان بنایا رب نے؟(اشتیاق احمد) [1] [2]