باب:یوکرین
باب یوکرین
یوکرین (انگریزی:Ukraine) براعظم یورپ میں واقع ہے۔ اس کے دارالحکومت کا نام کیف ہے۔ یوکرین کی کرنسی کا نام ہریونا ہے۔اقوام متحدہ کے شعبہ شماریات کے مطابق 2012 میں یوکرین کی آبادی 45,529,944 تھی۔ یہ روسیہ کے بعد رقبہ کے لحاظ سے یورپ کا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے جن کی سرحدیں مشرق اور شمال مشرق سے ملتی ہیں۔ یوکرین کی سرحدیں شمال میں بیلاروس کے ساتھ بھی ملتی ہیں۔ جبکہ مغرب میں پولینڈ، سلوواکیہ اور ہنگری، جنوب میں رومانیہ اور مالدووا اس کے ہمسایہ ممالک اور بحیرہ ازوف اور بحیرہ اسود کے ساتھ ایک ساحلی پٹی بھی ہے۔ یہ 603,628 مربع کلومیٹر (233,062 مربع میل) کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے، 41.2 ملین کی آبادی کے ساتھ یہ یورپ کا آٹھواں سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے۔ ملک کا دار الحکومت اور سب سے بڑا شہر کیئف ہے۔ متعلقہ ابواب |