پاکستان میں 2016ء
حکومتی عہدے دار
ترمیم- ممنون حسین— صدر پاکستان 9 ستمبر 2013ء تا حال
- میاں محمد نواز شریف — وزیر اعظم پاکستان 5 جون 2013ء تا 28 جولائی 2017ء
سربراہان افواج پاکستان
ترمیم- جنرل راحیل شریف– سربراہ پاک فوج 29 نومبر 2013ء تا 29 نومبر 2016ء
- جنرل قمر جاوید باجوہ– سربراہ پاک فوج 29 نومبر 2016ء تا حال
منصف اعظم پاکستان
ترمیم- جسٹس انور ظہیر جمالی– 10 ستمبر 2015ء تا 30 دسمبر 2016ء
- جسٹس میاں ثاقب نثار– 31 دسمبر 2016ء
واقعات
ترمیمجنوری
ترمیم- یکم جنوری: سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے 9 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔
- 3 جنوری: کرک میں باراتیوں کی گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی، خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق ہوئے۔
- 4 جنوری: لاہور میں 10 کلو گرام وزنی بم برآمد ہوا جس کو ناکارہ بناکر دہشت گردی کی ایک بڑی متوقع کارروائی ناکام بنا دی گئی۔
- 5 جنوری: کراچی سپر ہائی وے پر دو کاروں کا خوفناک تصادم جس میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ سول اسپتال کراچی میں 2 نومولود جاں بحق، 4 روز میں جاں بحق ہونے والے نوزائدہ بچوں کی تعداد 7 ہو گئی۔
- 8 جنوری: شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی شدید بمباری، 25 دہشت گرد ہلاک اور اُن کے 6 ٹھکانے تباہ کردیے گئے۔
- 8 جنوری: بلوچستان میں نئی اتحادی کابینہ نے حلف اُٹھایا۔
- 10 جنوری: سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کی وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف، سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف سے ملاقات، سعودی عرب کی سلامتی کے تحفظ اور سیاسی و عسکری قیادت کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
- 13 جنوری: پٹھان کوٹ حملہ کے بعد کالعدم جیش محمد کے دفاتر مہربند کردیے گئے، مولانا مسعود اظہر اپنے بھائیوں اور ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیے گئے۔
- 13 جنوری: سانحہ صفورا گوٹھ، 2015ء، کراچی میں ملوث مشتبہ افراد کو پاک فوج کے حوالے کر دیا گیا۔
- 13 جنوری: کوئٹہ میں حفاظتی ٹیکوں کے مرکز پر خودکش حملہ جس میں پولیس اور فرنٹئیر کور کے 13 اہلکاروں سمیت 15 افراد شہید ہوئے جبکہ 26 افراد زخمی ہوئے۔
- 14 جنوری: دہلی میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے عملہ پر بجرنگ دَل کا حملہ، عملے پر تشدد کیا گیا۔
- 14 جنوری: لاہور میں تین منزل عمارت میں آگ بھڑک اُٹھی جس سے 6 افراد جاں بحق ہوئے۔
- 16 جنوری: بلوچستان صوبائی اسمبلی نے خواتین کے ہراساں کیے جانے کے خلاف بل منظور کر لیا۔
- 17 جنوری: اسلام آباد نے بھارت کے حریت رہنماؤں کو سفری دستاویزات دینے سے انکار کر دیا۔
- 17 جنوری: اسلام آباد میں انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس ملتوی کردی گئی۔
- 18 جنوری: پاکستان میں 3 سال 4 ماہ کی پابندی کے بعد یوٹیوب کھول دی گئی۔ پاکستان میں یوٹیوب پر ماہِ ستمبر 2012ء میں گستاخانہ مواد کے خلاف پابندی عائد کردی گئی تھی۔
- 18 جنوری: اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق سربراہ پاک فوج و صدر پاکستان جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف، سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیرپاؤ اور سابق صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان شعیب نوشیروانی کو بری کر دیا گیا۔
- 18 جنوری: بلوچستان میں فرنٹئیرکور کی ایک گاڑی پر بم حملہ، 5 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے۔
- 19 جنوری: جمرود میں خودکش حملہ، 10 افراد جاں بحق ہوئے۔
- 20 جنوری: چارسدہ کی جامعہ باچاخان پر دہشت گردوں کا حملہ، پروفیسر اور طلبہ سمیت 22 سے زائد افراد شہید ہوئے۔ (تفصیلی مضمون دیکھیں: 2016ء جامعہ باچا خان حملہ)
- 21 جنوری: قومی اسمبلی نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کی نجکاری کا بل منظور کر لیا۔
- 22 جنوری: ڈیرہ بگٹی میں صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان کے قافلے پر بارودی سرنگ سے حملہ کیا گیا جس میں صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی محفوظ رہے۔
- 22 جنوری: بلوچستان میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان میں جھڑپ، 6 افراد قتل ہوئے۔
- 23 جنوری: چھانگا مانگا کی ایک نہر میں مسافر وین گرگئی، 14 افراد جاں بحق ہوئے۔
- 24 جنوری: شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی شدید بمباری، 17 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
- 26 جنوری: بلوچستان میں سکیورٹی فروسز اور عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپ، 6 افراد ہلاک ہوئے۔
- 26 جنوری: سندھ میں تھرپارکر میں غذائی قلت اور قحط سالی کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا اور ماہِ جنوری 2016ء میں تھرپارکر میں متوفیان کی تعداد 114 ہو گئی۔
- 27 جنوری: دہشت گردی کے خدشات اور پاک فوج کے زیراِنتظام تمام تعلیمی ادارے بند کردیے گئے اور اِن کی حفاظت مکملاً یقینی بنائی گئی۔
- 28 جنوری: جہلم میں ریلوے کا ایک پل تباہ کرنے کی ناکام سازش کی گئی جس میں خودکش حملہ آور نے خود کو بم سے اُڑا لیا۔
- 30 جنوری: لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ گرفتار کر لیا گیا۔
- 30 جنوری: مستونگ میں فورسز کا ٹارگٹ آپریشن، بی ایل ایف اور بی ایل اے کے کمانڈروں سمیت 5 افراد ہلاک کردیے گئے۔
- 30 جنوری: کچلاک اور لسبیلہ، بلوچستان سے 5 لاشیں برآمد ہوئیں۔
فروری
ترمیم- 2 فروری: عہد ساز ادیب انتظار حسین 92 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔ [1]
- 2 فروری: تھرپارکر میں غذائی قلت و وقحط سالی سے 7 بچے جاں بحق ہوئے۔
- 2 فروری: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے ملازمین اور پولیس کے درمیان میں جھڑپ، 2 ملازمین جاں بحق ہوئے۔
- 3 فروری: انتظار حسین کی نمازِ جنازہ شادمان لاہور میں بعد نمازِ ظہر اداء کی گئی۔
- 3 فروری: لاہور میں ایک مکان میں آتشزدگی سے 4 بچے جاں بحق ہوئے۔
- 6 فروری: کوئٹہ میں فرنٹئیرکور کی گاڑی پر خودکش حملہ، 3 اہلکاروں سمیت 9 افراد شہید ہوئے۔
- 7 فروری: ٹھٹھہ میں کیٹی بندر جزیرہ میں گاؤں کی 12 جھونپڑیوں میں آتشزدگی، 12 افراد آتشزدگی میں جاں بحق ہوئے۔
- 9 فروری: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے ملازمین کی ہڑتال، 5 ارب روپے کا خسارہ ہوا اور 950 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
- 10 فروری: ادیبہ فاطمہ ثریا بجیا 85 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئیں۔[2] [3]
- 10 فروری: ننکانہ صاحب میں کار اور ٹینکر کا تصادم، آگ لگنے سے 7 بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق ہوئے۔
- 10 فروری: پاکستان، قطر کے دوحہ میں ایل این جی کے معاہدہ پر دستخط، مائع قدرتی گیس کی خرید و فروخت کے معاہدے پر وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور قطر گیس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین نے دستخط کیے۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ الثانی کی موجودگی میں دونوں ملکوں نے مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے۔[4]
- 12 فروری: کراچی میں 2 گھنٹے کی قلیل مدت کے دوران میں تھانے، کالج اور اسکول پر دستی بم حملے کیے گئے، بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوئے۔
- 13 فروری: سرینگر میں بھارتی فورسز کا آبادی پر حملہ جس میں 5 مجاہدین شہید اور 2 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے۔
- 14 فروری: ٹنڈو آدم میں کراچی سے ملتان جانے والی ٹرین نے ایک وین کو کچل ڈالا جس میں 12 افراد جاں بحق ہوئے۔
- 15 فروری: جامعہ باچاخان کو 26 روز بعد کھول دیا گیا۔ جامعہ باچاخان 20 جنوری 2016ء کو دہشت گردوں کے حملہ کے بعد بند کر دیا گیا تھا۔
- 18 فروری: مہمند ایجنسی میں خاصہ دار فورس کی چوکیوں پر دہشت گردوں کا حملہ جس میں خاصہ دار فورس کے 9 اہلکار شہید ہوئے۔
- 19 فروری: پٹھان کوٹ ائیربیس حملے کا مقدمہ گوجرانوالہ میں درج کر لیا گیا۔
- 22 فروری: کراچی میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں القاعدہ برصغیر اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 12 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔
- 22 فروری: دہشت گرد تنظیم چھوٹو گینگ کا انتہائی مطلوب ملزم آصف چھوٹو جنوبی پنجاب سے گرفتار کر لیا گیا۔
- 23 فروری: شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی شدید بمباری جس میں 15 دہشت گرد ہلاک اور اُن کے 8 ٹھکانے تباہ کردیے گئے۔
- 24 فروری: پنجاب صوبائی اسمبلی میں خواتین کا بل منظور کر لیا گیا جس کے مطابق خواتین پر تشدد کرنے والے مردوں کو گھر سے باہر نکال دیا جائے گا۔
- 25 فروری: مشہور اداکار حبیب الرحمٰن 85 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔
- 27 فروری: شوال میں جھڑپ ہوئی جس میں 19 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے اور پاک فوج کے ایک کیپٹن سمیت 4 اہلکار شہید ہوئے۔
- 28 فروری: شرمین عبید چنائے نے دوسرا اکیڈمی ایوارڈز جیت لیا۔
- 29 فروری: ملک ممتاز حسین قادری کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل (مرکزی جیل راولپنڈی) میں پھانسی دے دی گئی۔
- 29 فروری: مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا۔
- 29 فروری: مردم شماری ایک بار پھر مؤخر کردی گئی۔
مارچ
ترمیم- 3 مارچ: سید مصطفٰی کمال نے ایک نئی سیاسی جماعت پاک سرزمین پارٹی بنانے کا اعلان کیا۔
- 3 مارچ: سرینگر میں بھارتی فوج سے خونریز جھڑپوں میں 3 کشمیری مجاہدین شہید ہو گئے۔
- 4 مارچ: سندھ میں طوفانی بارشیں، ندی نالوں میں طغیانی۔ موسم شدید سرد ہو گیا۔
- 7 مارچ: شبقدر میں سیشن عدالت کے باہر احاطہ میں خودکش حملہ سے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 17 افراد شہید ہو گئے جبکہ متعدد گاڑیاں تباہ ہوئیں۔
- 8 مارچ: سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کو ساڑھے چار سال بعد بازیاب کروا لیا گیا۔
- 9 مارچ: سبی میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی کارروائی سے 6 دہشت گرد ہلاک اور 2 اہلکار شہید ہو گئے۔
- 11 مارچ: ملک بھر میں طوفانی بارشیں، متعدد مکانات کی چھتیں گرنے اور ٹریفک کے حادثات میں 18 افراد جاں بحق ہو گئے۔
- 13 مارچ: طوفانی بارشوں کے باعث مزید 23 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ فصلیں تباہ ہوگئیں اور مواصلاتی نظام معطل ہو گیا۔
- 15 مارچ: مذہبی جماعتوں کے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حقوقِ نسواں قانون کو 27 مارچ تک ختم کر دیا جائے۔
- 16 مارچ: پشاور میں سرکاری ملازمین کی ایک بس میں بم دھماکا ہوا جس میں 16 افراد شہید اور 54 زخمی ہو گئے۔
- 17 مارچ: حکومت پاکستان کی جازت سے سابق صدر پاکستان جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف پاکستان سے دوبئی روانہ ہو گئے۔
- 19 مارچ: آزاد کشمیر، فاٹا اور خیبر پختونخوا میں طوفانی بارشوں سے تباہی، 34 افراد جاں بحق ہو گئے۔
- 19 مارچ: ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی اور قومی ویمنز ٹیم کے ہاتھوں بھارت کو شکست ہوئی۔
- 21 مارچ: بلوچستان میں فرنٹئیرکور کا آپریشن، کالعدم تنظیم کے 2 کمانڈروں سمیت 14 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔
- 23 مارچ: یوم پاکستان پر مسلح پاک فوج کی پریڈ ہوئی جس میں شاندار عسکری قوت کا مظاہرہ کیا گیا۔
- 23 مارچ: سید مصطفٰی کمال نے نئی سیاسی جماعت پاک سرزمین پارٹی کے قیام کا اعلان کیا۔
- 24 مارچ: بھارت کی خفیہ ایجنسی را کا حاضر ملازمت نیول کمانڈر جاسوس کل بھوشن یادیو بلوچستان سے گرفتار کر لیا گیا جس نے علیحدگی پسند اور فرقہ ورانہ تنظیموں سے روابط کا اعتراف کر لیا اور اُس سے مختلف علاقوں کے نقشے بھی برآمد کیے گئے نیز یہ کہ وہ بلوچستان میں بے امنی پھیلانے میں سرگرمِ عمل تھا۔ علاوہ ازیں وہ بلوچستان میں فرقہ ورازنہ فسادات کو بڑھا رہا تھا۔ کل بھوشن یادیو کا مقام گرفتاری ظاہر نہیں کیا گیا۔ گرفتاری کے بعد اُسے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔کل بھوشن یادیو گزشہ 14 سال سے پاکستان میں مقیم تھا اور مراٹھی زبان بولنے سے پاکستان کے خفیہ اداروں کے ہاتھوں گرفتار ہوا۔
- 25 مارچ: دہلی سے وزارت خارجہ کے دفتر سے کل بھوشن یادیو کے سابق فوجی ہونے کی تصدیق کردی گئی مگر اُس کا را سے تعلق مسترد کیا گیا۔
- 26 مارچ: بلوچستان سے گرفتار کیا جانے والا بھارتی خفیہ ایجنسی کا جاسوس اور حاضر ملازمت نیوی کمانڈر کل بھوشن یادیو نے کراچی اور گوادر کی بندرگاہوں پر دہشت گردی کے حملے کا اعتراف کر لیا۔[5]
- 27 مارچ: مسیحی تہوار ایسٹر کے موقع پر لاہور کے گلشن اقبال پارک میں شام 6 بج کر 30 منٹ پر بم دھماکا ہوا جس کے نتیجہ میں 75 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 29 بچے تھے اور 340 افراد زخمی ہوئے۔ حملے کا نشانہ مسیحی افراد تھے۔ (تفصیلی مضمون دیکھیں: 2016ء لاہور خودکش دھماکا)
- 28 مارچ: ملک بھر میں سوگ کی فضاء، قومی پرچم سرنگوں کر دیا گیا۔ تعلیمی ادارے بند رہے جبکہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے دورہ ریاستہائے متحدہ امریکا ملتوی کر دیا۔
- 31 مارچ: پاکستان نے ایران سے را کے جاسوس کل بھوشن یادیو سے متعلق اور اُس کے ساتھیوں سے متعلق معلومات کا مطالبہ کیا جبکہ بھارت نے قونصلر تک رسائی دینے سے انکار کر دیا۔
اپریل
ترمیم- 2 اپریل: جنوبی پنجاب میں کارروائیاں تیز کردی گئیں۔ بھارتی جاسوسوں سمیت 250 افراد گرفتار کیے گئے۔
- 2 اپریل: کے پی کے ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ سرحدی انتظام سخت کرنے اور غیر قانونی ٹاور بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
- 3 اپریل: خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میں طوفانی بارشوں سے 72 افراد جاں بحق ہو گئے۔
- 3 اپریل: پانامہ دستاویزات میں متعدد پاکستانی سیاست دانوں، تاجروں، صنعت کاروں کی بیرون ملک غیر قانونی کمپنیوں کا انکشاف ہوا۔
- 4 اپریل: پانامہ دستاویزات کے انکشافات، قومی احتساب ادارہ (نیب) نے بیرون ملک آف شور کمپنیوں کے مالکان کے خلاف کارروائی پر غور کیا۔
- 5 اپریل: حزبِ اختلاف نے پانامہ دستاویزات کے معاملہ پر عدالتی کمیشن مسترد کر دیا اور شفاف احتساب کا مطالبہ کیا۔
- 5 اپریل: ضلع کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ سے 30 افراد جاں بحق ہو گئے۔
- 6 اپریل: چمن، بلوچستان سے افغانی خفیہ ایجنسی (انٹیلی جنس) کا افسر گرفتار کیا گیا۔
- 7 اپریل: بھارتی جاسوس کی نشان دہی سے مزید ایک اور بھارتی جاسوس گرفتار کر لیا گیا۔
- 7 اپریل: پاکستان بھارت مذاکرات معطل ہوئے۔
- 7 اپریل: مقبوضہ وادی جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیری مجاہدین شہید ہوئے۔
- 9 اپریل: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 34 اہلکار شہید ہو گئے۔
- 10 اپریل: پاکستان، بھارت اور افغانستان میں شدید زلزلہ محسوس کیا گیا۔ زلزلے کے شدید جھٹکے پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق سہ پہر 3 بج کر 28 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.6 تھی جبکہ امریکی ارضیاتی ادارے کے مطابق 7.1 تھی۔ زلزلے کا مرکز سلسلہ کوہ ہندوکش میں واقع شہر اشکاشام تھا۔ زیرزمین زلزلے کی گہرائی 236 کلومیٹر تھی۔ پاکستان کے شمالی علاقوں اور خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں اِس زلزلے کی انتہائی شدت محسوس کی گئی۔ ضلع بٹگرام میں ایک اسکول میں بھگدڑ کے باعث 57 طلبہ زخمی ہوئے۔ سوات اور بونیر میں 2 افراد اور چارسدہ میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ مجموعی طور پر 10 افراد جاں بحق ہوئے۔
- 11 اپریل: پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن بل منظور کر لیا گیا۔
- 12 اپریل: مقبوضہ وادی جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 طالب علم شہید ہوئے۔
- 12 اپریل: دانشور اور ادیب آغا سلیم انتقال کر گئے۔
- 13 اپریل: راجن پور میں چھوٹو گینگ کی پولیس کی 2 کشتیوں پر فائرنگ سے 10 پولیس اہلکار شہید ہو گئے اور 25 کو یرغمال بنا لیا گیا۔
- 13 اپریل: سائبر کرائم کا بل منظور کر لیا گیا اور انٹرنیٹ کے غیر قانونی استعمال پر 14 سال سزا قرار دی گئی۔
- 18 اپریل: بھارتی بحریہ کے نیول چیف نے کل بھوشن یادیو کو بھارتی بحریہ کا نیول افسر تسلیم کر لیا۔
- 20 اپریل: کراچی میں پولیو ٹیموں کے محافظ پولیس اہلکاروں پر دہشت گردی کا حملہ کیا گیا جس میں 7 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
- 20 اپریل: بھارت نے نیوکلیئر صلاحیت کے حامل بیلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا جس پر پاکستان نے تشویش کا اظہار کیا۔ دفتر خارجہ اسلام آباد کے ترجمان نفیس زکریا نے بیان دیا کیا تجربے سے قبل معاہدہ کے تحت بھارت کا پاکستان کو آگاہ کرنا ضروری تھا، اگر آگاہ نہ کیا گیا تو ملک پر حملہ تصور کیا جا سکتا ہے۔[6]
- 21 اپریل: علامہ محمد اقبال کے 78 ویں یوم وفات پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی عمل میں آئی۔
- 21 اپریل: پانامہ دستاویزات کے معاملے پر حکومت پاکستان نے تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل کے لیے سپریم کورٹ پاکستان کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا۔
- 22 اپریل: حزبِ اختلاف کی جماعتوں نے پانامہ دستاویزات کی شفاف تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کا مطالبہ مسترد کر دیا اور مزید کہا کہ شفاف تحیققات کے بغیر کمیشن کسی کام کا نہیں ہو سکتا۔
- 23 اپریل: منصف اعظم پاکستان انور ظہیر جمالی ترکی روانہ ہو گئے اور پانامہ دستاویزات پر شفاف تحقیقات کے لیے قائم کیے جانے والا کمیشن ملتوی ہو گیا۔
- 26 اپریل: پانامہ دستاویزات کے ادارہ نے اعلان کیا کہ وہ 400 سے زائد پاکستانی سیاست دانوں اور صنعتکاروں کی دوسری فہرست 9 مئی کو جاری کرے گا۔
- 26 اپریل: پاکستان اور بھارت کے وزرائے داخلہ کے سیکرٹریوں کی دہلی میں ملاقات ہوئی۔
- 30 اپریل: پانامہ دستاویزات کے معاملے پر حکومت پاکستان نے اسٹیٹ بینک پاکستان، ایف بی آرا اور ایس ای سی پی کے اداروں کو تحقیقات کی اجازت دے دی۔
مئی
ترمیم- 3 مئی: حزبِ اختلاف نے پانامہ دستاویزات پر 15 نکاتی ٹی او آرز جاری کیے۔
- 3 مئی: سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے 11 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔
- 3 مئی: کراچی میں ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کے شریک و معاونِ خصوصی کا دورانِ حراست انتقال ہو گیا۔ ایم کیو ایم کے رہنماؤں کا احتجاج کرنے کا اعلان۔
- 3 مئی: سیکرٹری خزانہ بلوچستان کے دفتر اور گھر پر قومی احتساب ادارہ کا چھاپہ، 67 کروڑ روپے مع امریکی ڈالر اور سونا برآمد کر لیا گیا۔
- 8 مئی: پانامہ دستاویزات کی دوسری فہرست جاری کی گئی۔
- 10 مئی: افغانستان سے متصل طورخم سرحد بند کردی گئی۔
- 11 مئی: سابق وزیراعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کو 3 سال بعد افغانستان سے بازیاب کروا لیا گیا۔
- 12 مئی: سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے سانحہ صفورا گوٹھ، 2015ء کے 5 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔
- 14 مئی: سکیورٹی اداروں کو دھمکیاں دینے کے الزام میں الطاف حسین اور اُس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
- 19 مئی: آئین پاکستان میں بائیسویں ترمیم منظور کرلی گئی۔
- 21 مئی: کراچی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
- 21 مئی: سرینگر میں بھارتی فورسز کی دہشت گردی سے کپواڑہ میں 5 کشمیری نوجوان شہید ہو گئے۔
- 22 مئی: بلوچستان میں ملا منصور امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہو گیا۔
- 25 مئی: پاکستانی شہریوں کے شناختی کارڈ کی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ کیا گیا اور غیر ملکیوں کے زیرِ استعمال دستاویزات منسوخ کردیے گئے۔
- 28 مئی: ٹیکس قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا جس کے مطابق بیرونِ ملک اثاثے رکھنے والے پاکستانی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے متعلق وضاحت دینا لازمی ہوگی۔
- 30 مئی: لندن سے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعہ بجٹ کارروائی سماعت کی اور بجٹ 2016ء/2017ء منظور کیا گیا۔
- 30 مئی: وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف دل کے آپریشن کے لیے اسپتال منتقل ہوئے۔
- 30 مئی: کراچی میں چینی شہری کی گاڑی کے قریب دھماکا جس 3 افراد زخمی ہو گئے۔[7]
- 31 مئی: وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے دل کا آپریشن کیا گیا جو کامیاب رہا۔ عالمی سربراہان و رہنماؤں نے تہنیتی پیغامات بھجوائے۔
جون
ترمیم- یکم جون: راولپنڈی، اسلام آباد میں شدید آندھی و طوفان، 8 افراد اِس کی زد میں آکر جاں بحق ہوئے۔
- 2 جون: ایوان بالا پاکستان (سینٹ) ارکان نے امریکی ڈرون حملوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے امریکی سفیر کو ملک بدر کرنے اور ڈرون طیارہ مار گرانے کا مطالبہ کیا۔
- 3 جون: حج کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کو جرم ثابت ہونے پر 16 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی اُمور حامد سعید کاظمی اور جوائنٹ سیکرٹری آفتاب راجا کو 16، 16 سال جبکہ ڈائریکٹر جنرل حج راؤ شکیل کو 40 سال قید کی سزا سنائی گئی اور کروڑوں روپے جرمانہ کیا گیا۔ اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل ملک نذیر احمد نے حج کرپشن کیس کا مختصر فیصلہ سنایا۔ کرپشن کیس میں سابق جوائنٹ سیکریٹری مذہبی امور آفتاب الاسلام کو بھی 16 سال قید کی سزا سنائی گئی، جبکہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) حج راؤ شکیل کو 40 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ حامد سعید کاظمی کو 16سال قید اور 15کروڑ روپے سے زائد جرمانے کی سزا سنائی گئی۔حامد سعید کاظمی اور آفتاب الاسلام کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا اور راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا جبکہ راؤ شکیل پہلے ہی نیب کی حراست میں تھا۔
- 2 جون: سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے بیان دیا کیا پاک چین اقتصادی راہداری مخالف تمام سرگرمیوں سے واقف ہیں۔
- 5 جون: سندھ اور پنجاب، پاکستان کے متعدد شہروں میں گرمی کی شدت میں اضافہ، 4 افراد جاں بحق ہوئے۔
- 7 جون: ماہِ رمضان 1437ھ کا آغاز ہوا۔[8]
- 8 جون: کوئٹہ یونیورسٹی لا کالج کے پرنسپل بیرسٹر امان اللہ اچکزئی کو قتل کر دیا گیا۔[9] وکلا کی بڑی تعداد نے بیرسٹر امان اللہ اچکزئی کے قتل پر عدالتی نظام کا مقاطعہ (بائیکاٹ) کر دیا۔
- 10 جون: کراچی کی ایک مسجد کا آہنی سایہ دار چھجا گرنے سے 6 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
- 12 جون: باب تورخم پر پاک افغان فورسز کی جھڑپ، ایک پاکستانی اہلکار زخمی ہوا۔
- 13 جون: تورخم پار سے پھر فائرنگ، زخمیوں کی تعداد 17 ہو گئی۔
- 14 جون: ضلع کوہستان سے راولپنڈی جانے والی گاڑی دریا میں گرگئی، 8 افراد جاں بحق ہوئے۔
- 17 جون: حکومت پاکستان آف شور کمپنیوں سے دستبردار ہو گئی۔
- 19 جون: کرم ایجنسی میں حکیم اللہ مسعود نے چند طالبان کمانڈروں سمیت خود کو پاکستانی فورسز کے حوالے کر دیا۔
- 20 جون: سابق چیف جسٹس اور جسٹسسندھ ہائیکورٹ سید سجاد علی شاہ کے بیٹے اویس علی شاہ کراچی سے لاپتہ پوگئے جبکہ گاڑی کلفٹن، کراچی سے مل گئی۔
- 21 جون: دہشت گردی کے لیے رقم فراہم کرنے والا بھارتی جاسوسوں کا گروہ پکڑا گیا۔
- 22 جون: عالمی شہرت یافتہ قوال امجد فرید صابری کو لیاقت آباد، کراچی میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔
- 24 جون: کوئٹہ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، 5 افراد جاں بحق ہوئے۔ وادی جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی وحشیانہ کارروائیوں سے 7 نوجوان شہید ہوئے۔ پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی نااہلی کے لیے ریفرنس دائرکیا۔
- 27 جون: انسدادِ دہشت گردی قوانین میں 2 سال کی توسیع کی تیاری جس کا حتمی فیصلہ ایوان زیریں پاکستان (پارلیمنٹ) کے اختیار میں دے دیا گیا۔
- 28 جون: کراچی میں شدید بارشوں کے باعث 200 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے جبکہ شہر میں ایک مکان کی دیوار گرنے اور کرنٹ لگنے کے حادثات میں 5 افراد ہلاک ہوئے۔
- 30 جون: انکم ٹیکس آرڈیننس مجریہ 2001ء کے سیکشن (جز) 68 میں غیر منقولہ جائداد کی ویلیوایشن کا نیا میکانزم لاگو کر دیا گیا۔
جولائی
ترمیم- یکم جولائی: کراچی میں شاہد حامد کیس میں الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔
- 2 جولائی: پاکستان کا اقوام متحدہ میں مطالبہ کہ ڈرون حملے فوری بند کیے جائیں۔
- 3 جولائی: چترال میں سیلابی ریلے سے تباہی ہوئی جس میں 43 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ چترال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
- 5 جولائی: کوئٹہ اور اُس کے نواحی علاقوں میں شدید زلزلہ محسوس کیا گیا، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز صوبائی دار الحکومت کوئٹہ سے 72 کلومیٹر جنوب میں تھا جبکہ زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔
- 5 جولائی: پاکستان اور مقبوضہ وادی جموں و کشمیر میں ماہِ شوال المکرم 1437ھ کا چاند نظر آیا جبکہ بھارت میں جامع مسجد دہلی کے امام و خطیب کے مطابق بھارت میں کہیں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔[10]
- 6 جولائی: عید الفطر 1437ھ
- 7 جولائی: بھارت اور بنگلہ دیش میں عید الفطر 1437ھ منائی گئی۔
- 8 جولائی: عالمی شہرت یافتہ سماجی رہنما عبدالستار ایدھی 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
- 8 جولائی: تنظیم حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان مظفر وانی کو ضلع کوگر ناگ، جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے شہید کر دیا۔
- 9 جولائی: عبدالستار ایدھی کی نماز جنازہ کراچی میں اداء کی گئی اور انھیں مکمل قومی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا۔پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
- 9 جولائی: برہان مظفر وانی کی نمازِ جنازہ لاکھوں افراد نے اداء کی۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے بھارتی فوج کی فائرنگ سے 9 کشمیری مسلمان شہید ہوئے۔
- 10 جولائی: بھارتی فوج کی کشمیریوں سے جھڑپ کے نتیجہ میں 20 کشمیری مسلمان شہید ہو گئے جبکہ شہر شہر بھارت مخالف مظاہرے طول پکڑگئے۔
- 13 جولائی: چمن، بلوچستان میں اسلحہ بارود سے بھری گاڑی پکڑ لی گئی اور 5 افغان دہشت گرد گرفتار کیے گئے۔
- 13 جولائی: اوکاڑہ میں پولیس مقابلہ میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گرد قتل کردیے گئے۔
- 14 جولائی: جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی پرتشدد کارروائیاں زرو پکڑتی گئیں اور شہداء کی تعداد 40 تک جاپہنچی جبکہ 100 بچوں کی بینائی متاثر ہوئی۔
- 14 جولائی: سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے 12 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔
- 16 جولائی: قندیل بلوچ غیرت کے نام پر اپنے بھائی کے ہاتھوں ملتان میں قتل ہو گئی۔
- 17 جولائی: لارڈز میں تقریباً 20 سال بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شاندار فتح۔ یاسر شاہ نے 10 وکٹیں حاصل کیں۔
- 17 جولائی: پاکستانی باکسر وسیم نے سلور فلائی ویٹ ٹائٹل جیت لیا۔
- 19 جولائی: پاک فوج نے جسٹس سندھ سید سجاد علی شاہ کے بیٹے اویس علی شاہ کو ڈیرہ اسماعیل خان سے رہا کروا لیا۔ اویس علی شاہ کو نامعلوم افراد نے کلفٹن، کراچی سے اغواء کر لیا تھا۔
- 19 جولائی: ایم کیو ایم کے رہنماؤں وسیم اختر، انیس قائم خانی، رؤف صدیقی اور قادر پٹیل کی ضمانتیں منسوخ کردی گئیں اور جیل بھیج دیا گیا۔
- 20 جولائی: کراچی میں رینجرز نے آپریشن بند کر دیا اور رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع نہ ہو سکی۔
- 23 جولائی: غیرت کے نام پر قتل فساد فی الارض قرار دیا گیا اور سزا 25 سال مقرر کی گئی۔
- 24 جولائی: لاہور میں اورنج لائن (لاہور میٹرو) منصوبے پر کام کرنے والے ڈمپر کی ٹکر سے 4 افراد جاں بحق ہوئے۔
- 26 جولائی: کراچی میں پاک فوج کی گاڑی پر حملہ کیا گیا جس میں 2 فوجی شہید ہو گئے۔
- 26 جولائی: سید مراد علی شاہ کو وزیر اعلیٰ سندھ نامزد کر دیا گیا اور سید قائم علی شاہ مستعفی ہو گئے۔
- 27 جولائی: لاہور میں پاکستان رینجرز اور بھارتی بارڈر فورس کا اجلاس ہوا اور آئندہ سیزفائر کی خلاف ورزی نہ کرنے پر اتفاق ہوا۔
- 27 جولائی: جموں و کشمیر میں سرینگر میں دوبارہ کرفیو نافذ کر دیا گیا اور احتجاجی مظاہرے جاری رہے۔
- 29 جولائی: سید مراد علی شاہ نے بحیثیتِ سترہویں وزیر اعلیٰ سندھ کراچی میں حلف اُٹھایا۔
- 29 جولائی: سائبر کرائم بل ایوان بالا پاکستان میں منظور کر لیا گیا اور 50 سے زائد ترامیم شامل کی گئیں۔
- 30 جولائی: خیبر ایجنسی میں باراتیوں کی بس برساتی نالے میں بہہ گئی اور 26 افراد جاں بحق ہوئے۔
- 30 جولائی: فاٹا میں سیلابی ریلے سے 27 افراد جاں بحق ہو گئے۔
- 31 جولائی: جائداد پر ٹیکس کا نیا قانون نافذ کیا گیا۔
اگست
ترمیم- 5 اگست: اداکارہ شمیم آرا 78 سال کی عمر میں لندن میں انتقال کرگئیں۔
- 8 اگست: اگست 2016ء کوئٹہ بم دھماکا۔ کوئٹہ کے سول اسپتال میں خودکش دھماکا ہوا جس میں 70 افراد شہید ہو گئے اور 112 سے زاِئد زخمی ہوئے۔ 8 اگست کی صبح جب کوئٹہ بار کے صدر ایڈوکیٹ انور بلال کاسی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا تو اُن کی میت سول اسپتال کوئٹہ میں لائی گئی تو اِس موقع پر وکلا اور میڈیا نمائندوں کی بڑی تعداد موجود تھی کہ اسپتال کے شعبہ حادثات کے بیرونی دروازے پر زوردار خودکش دھماکا ہوا جس میں 70 سے زائد افراد شہید ہو گئے۔[11] وزیراعلیٰ بلوچستان کے مطابق دہشت گردی کی یہ کارروائی بھارت کی خفیہ ایجنسی را نے کروائی۔[12] [13] [14] [15] [16] [17] [18] [19] [20]
- 8 اگست: سماجی رابطے کی ویب گاہ فیس بک نے اگست 2016ء کوئٹہ بم دھماکا کے بعد سیفٹی چیک کا آلہ متحرکہ جاری کر دیا۔[21]
- 13 اگست: بھارت نے چین کو پاک چین اقتصادی راہداری پر اپنے خدشات سے آگاہ کیا۔[22]
ستمبر
ترمیم- یکم ستمبر: ویش-چمن سرحد دوبارہ کھول دی گئی۔
- یکم ستمبر: الطاف حسین کا نام ایم کیو ایم کے منشور سے خارج کر دیا گیا۔ مائنس الطاف فارمولہ تسلیم کرنے سے ایم کیو ایم کا انکار۔
- یکم ستمبر: لاہور میں طوفانی بارشیں، ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور متعدد حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
- 2 ستمبر: مردان میں ضلع کچہری کے صدر دروازہ پر خودکش حملہ جس میں 4 وکلا سمیت 14 افراد شہید ہو گئے۔
- 2 ستمبر: مرکزی رؤیتِ ہلال کمیٹی کے چئیرمین مفتی منیب الرحمٰن نے ماہِ ذوالحجہ 1437ھ کے چاند کی رؤیت نہ ہونے کا اعلان کیا جس کے مطابق یکم ماہِ ذوالحجہ 1437ھ مطابق منگل 4 ستمبر 2016ء کو قرار پائی اور عید الاضحی بروز بدھ 13 ستمبر 2016ء کو طے پائی۔[23]
- 6 ستمبر: یوم دفاع پاکستان، پاک بھارت سرحد پر بھارتی فوج کی فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔
- 7 ستمبر: کراچی سپر ہائی وے پر حادثہ، آئل ٹینکر سمیت 25 گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں اور 2 افراد زندہ جل گئے۔
- 7 ستمبر: مقبوضہ وادی جموں و کشمیر میں کرفیو کے نفاذ کو دو مہینے مکمل ہو گئے۔ بھارتی فوج کی شیلنگ سے ایک اسکول نذر آتش اور ایک آدمی شہید ہوا۔
- 11 ستمبر: عرفات میں خطبہ حج دیا گیا جس میں مسلمانوں کو تلقین کی گئی کہ وہ غیروں کی طرف دیکھنا بند کریں، دہشت گردوں کا کسی قوم یا دین سے کوئی تعلق نہیں، اُمتِ مسلمہ فرقہ واریت سے دور رہے۔
- 12 ستمبر: راجن پورہ جنوبی پنجاب میں پولیس آپریشن میں 35 دہشت گرد مارے گئے۔
- 13 ستمبر: عید الاضحی 1437ھ
- 15 ستمبر: ملتان میں عوام ایکسپریس کا مال گاڑی اور مہر ایکسپریس کا کار سے تصادم ہوا اور 19 افراد جاں بحق ہوئے۔
- 16 ستمبر: مہمند ایجنسی کی ایک مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران میں خودکش حملہ ہوا جس میں 28 افراد شہید اور 50 افراد زخمی ہوئے۔
- 16 ستمبر: سال 2016ء کا آخری چاند گرہن واقع ہوا جس کا آغاز پاکستان میں رات کو 9 بج کر 55 منٹ پر ہوا۔ مکمل گرہن شب 11 بج کر 55 منٹ اور اختتام 17 ستمبر 2016ء کو نصف شب کے بعد 01 بج کر 55 منٹ پر ہوا۔ یہ چاند گرہن یورپ، افریقا، ایشیا، آسٹریلیا اور مغربی بحر الکاہل میں دکھائی دیا۔ اِس قسم کا آئندہ چاند گرہن 2024ء میں دیکھا جاسکے گا۔[24]
- 17 ستمبر: مقبوضہ وادی جموں و کشمیر میں 11 سالہ بچہ بھارتی فوج کی بربریت کا شکار ہو گیا، اِس بچے کے جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
- 19 ستمبر: سندھ میں مدارس کی رجسٹریشن کا فیصلہ کیا گیا۔
- 21 ستمبر: بہاماس میں سینکڑوں آف شور کمپنیوں کا انکشاف ہوا جن میں 150 پاکستانی بھی شامل تھے۔
- 21 ستمبر: وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے ایرانی صدر حسن روحانی نے اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران میں الگ ملاقات کی جس میں ایرانی صدر نے پاک چین اقتصادی راہداری میں شمولیت کا اظہار کیا۔[25]
- 21 ستمبر: سندھ اسمبلی کے الطاف حسین کی ملک دشمن مخالفت میں ایک بل منظور کر لیا۔
- 22 ستمبر: تھر میں غذائی قلت خوفناک حد تک پھیل گئی، 6 بچے جاں بحق ہو گئے۔ مجموعی طور پر جاں بحق بچوں کی تعداد 675 ہو گئی۔
- 23 ستمبر: انتہا پسند ہندوؤں کی پاکستانی فنکاروں کو 48 گھنٹوں میں بھارت چھوڑ دینے کی دھمکی۔
- 25 ستمبر: جنوبی وزیرستان میں طالبان کمانڈر اعظم طارق ہلاک کر دیا گیا۔
- 26 ستمبر: بھارت کا پاکستانی دریاؤں کا پانی روکنے کی دھمکی۔
- 28 ستمبر: اسلام آباد میں منعقد ہونے والی سارک کانفرنس ملتوی کردی گئی۔
- 28 ستمبر: کوئٹہ میں فرنٹئیرکور فورسز سے جھڑپ میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر ظفر بگٹی ہلاک ہو گیا۔
- 29 ستمبر: بھارت کے جھوٹے سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کیا جومسترد کر دیا گیا۔
- 29 ستمبر: مقبوضہ وادی جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی بلا اِشتعال فائرنگ سے 2 کشمیری مسلمان شہید اور 8 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد چوکیاں تباہ ہوگئیں۔
- 30 ستمبر: سرینگر میں نمازِ جمعہ پر پابندی بدستور عائد رہی۔ شہداء کی تعداد 107 ہو گئی۔
- 30 ستمبر: سارک کانفرنس کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا۔
اکتوبر
ترمیم- یکم اکتوبر: اقوام متحدہ نے بیان دیا کہ بھارت کے پاکستان پر سرجیکل اسٹرائیک کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
- 2 اکتوبر: بھارتی بحری فوج نے پاکستانی کشتی پکڑ لی جس میں 4 افراد سوار تھے۔
- 4 اکتوبر: کوئٹہ میں بس پر فائرنگ کی گئی، 4 افراد قتل کردیے گئے۔
- 4 اکتوبر: ہزارہ سے تعلق رکھنے والہ چار خواتین کو کوئٹہ میں قتل کر دیا گیا۔
- 5 اکتوبر: نائن زیرو، کراچی کے قریب بڑی مقدار میں اسلحہ کی کھیپ پکڑی گئی۔
- 5 اکتوبر: پانامہ لیکس کے ضمن میں 303 افراد کو نوسٹس جاری کیا گیا جن میں ایف بی آر کے مطابق 94 افراد نے جواب داخل کروایا اور 14 افراد نے آف شور کمپنیوں کے مالکان ہونے کا اعتراف کر لیا۔
- 7 اکتوبر: بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا، متعدد بم دھماکوں میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 18 زخمی ہوئے۔
- 7 اکتوبر: پتوکی میں ٹرین نے بس کو کچل ڈالا، 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
- 9 اکتوبر: سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر حملہ کا سرغنہ قاری اجمل افغانستان میں مارا گیا۔
- 11 اکتوبر: ڈان نیوز کے صحافی سیرل المیڈا کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر صحافتی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی شدید مذمت۔ ڈان نیوز نے مؤقف اختیار کیا کہ خبر کو پاک فوج اور حکومت پاکستان کے پہلے سے ناخوشگوار تعلقات میں دراڑ ڈالنے کا الزام دینا فضول ہے۔
- 13 اکتوبر: الطاف حسین کے خلاف برطانیہ میں منی لانڈرنگ کیس ختم کر دیا گیا۔
- 14 اکتوبر: کوئٹہ میں سبزل روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے فرنٹئیرکور کے تین اہلکار شہید ہو گئے۔
- 16 اکتوبر: بھارتی ڈی ٹی ایچ سروس چلانے والوں کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن شروع کیا گیا۔
- 17 اکتوبر: رحیم یار خان میں مسافر بسوں میں تصادم کے نتیجہ میں 33 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے۔
- 19 اکتوبر: پیمرا نے بھارتی نشریاتی چینلوں پر پابندی عائد کردی۔
- 20 اکتوبر: سپریم کورٹ پاکستان نے پانامہ لیکس کا معاملہ زیر عدالت اپنی تحویل میں لے لیا۔
- 22 اکتوبر: قطر کے طالبان کا وفد مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچا۔
- 24 اکتوبر: کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ کیمپ میں ایک دہشت گرد داخل ہو گیا اور فائرنگ سے 62 سے زائد اہلکار شہید ہو گئے۔
- 25 اکتوبر: سانحہ کوئٹہ کے شپہید کیپٹن روح اللہ کو تمغا جرات، زخمی نائب صوبے دار کو تمغا بسالت دیا گیا۔
- 28 اکتوبر: سرحد پر بھارتی گولہ باری میں ایک ماں بیٹے سمیت 4 افراد شہید ہو گئے۔
- 28 اکتوبر: مقبوضہ وادی جموں و کشمیر میں تین بچے بھارتی فوج کی شیلنگ سے شہید ہو گئے۔
- 29 اکتوبر: کراچی میں مجلس پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
- 29 اکتوبر: صحافی سیرل المیڈا کی متنازع خبر کے انکشاف پر وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید سے وزارت کا قلمدان واپس لے لیا گیا۔
- 29 اکتوبر: موٹروے پر حادثہ میں ایک کرنل شہید ہوا۔
- 31 اکتوبر: پاک چین اقتصادی راہداری کے لیے تجارتی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا۔
نومبر
ترمیم- یکم نومبر: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے دار الحکومت اسلام آباد بند کرنے کی تجویز واپس لے لی اور پر امن دھرنا کرنے کا اعلان کیا۔
- یکم نومبر: گڈانی میں ناکارہ بحری جہاز میں آتشزدگی سے 13 محنت کش جاں بحق ہو گئے۔
- 5 نومبر: لاہور میں فضائی آلودگی اسموگ سے 1200 سے زائد افراد اسپتالوں میں داخل، جبکہ مختلف حادثات میں 13 افراد جاں بحق ہو گئے۔
- 6 نومبر: مقبوضہ وادی جموں و کشمیر میں کشمیری سراپا احتجاج، مقبوضہ وادی میں یومِ شہداء۔
- 7 نومبر: متنازع خبر کی تحقیقات پر ریٹائرڈ جسٹس عامر رضا کی سربراہی میں 7 رکنی کمیٹی قائم کی گئی۔
- 9 نومبر: حکومت پاکستان نے سعید الزماں صدیقی کو وزیر اعلیٰ سندھ مقرر کر دیا۔
- 9 نومبر: ڈیرہ اسماعیل خان میں کوچ بریک ناکام ہونے پر کھائی میں گرگئی جس میں 11 افراد جاں بحق اور 20 شدید زخمی ہوئے۔
- 12 نومبر: حب میں درگاہ شاہ نورانی پر بم دھماکا، 55 افراد شہید ہو گئے۔
- 11 نومبر: گلوکار اے نئیر 66 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔
- 11 نومبر: چینی بحری جہاز اور تجارتی قافلہ گوادر بندرگاہ پہنچ گیا۔
- 13 نومبر: پاک چین اقتصادی راہداری کی باضابطہ تجارتی سرگرمیوں کا آغاز ہوا۔ پاک چین اقتصادی راہداری کا باقاعدہ افتتاح وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے کیا جبکہ تقریب افتتاح میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سمیت پندرہ ممالک کے سفراء بھی شریک تھے۔
- 13 نومبر: پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن اور رکن ایوان بالا پاکستان جہانگیر بدر 72 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔
- 24 نومبر: روس کو گوادر بندرگاہ استعمال کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
- 29 نومبر: جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کی کمان جنرل قمر جاوید باجوہ کو سونپ دی۔ [26] [27] [28] [29]
دسمبر
ترمیم- یکم دسمبر: سپریم کورٹ پاکستان نے 2 ماہ میں مردم شماری کرانے کا حکم دیتے ہوئے حکومت پاکستان سے کہا کہ وہ تحریری طور پر یقین دہانی کروائے کہ چھٹی مردم شماری 15 مارچ کو شروع ہوگی اور اِس کا اختتام 15 مئی کو ہوگا۔[30]
- 3 دسمبر: قطر کے شاہی خاندان کی لاہور آمد۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے بیٹے حسن نوازنے لاہور ایئرپورٹ پر قطر کے شاہی خاندان کا استقبال کیا۔ قطر کے شاہی خاندان کو رائے ونڈ میں جاتی امرا لے جایا گیا، جہاں ان کے لیے شاندار ظہرانے کا انتظام کیا گیا تھا۔
- 7 دسمبر: پی آئی اے پرواز 661 حادثہ، پاکستان کی قومی ائیرلائنز پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے طیارہ PK 661 چترال سے اسلام آباد کی جانب محو سفر تھا کہ سہ پہر 4 بج کر 15 منٹ پر حویلیاں کے قریب انجن میں خرابی کے سبب گر کر تباہ ہو گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس پرواز میں 48 مسافر (42 مسافر، ایک گراؤنڈ انجینئر اور عملے کے 5 افراد ) موجود تھے۔ اِس طیارہ حادثہ میں جنید جمشید سمیت 47 افراد جاں بحق ہو گئے۔ (تفصیلی مضمون دیکھیں: پی آئی اے پرواز 661 حادثہ)[31][32] [33] [34] [35]
- 15 دسمبر: حکومت پاکستان نے چھٹی مردم شماری مارچ 2017ء سے مئی 2017ء کی وسطی مدت میں کروانے کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔[36]
- 21 دسمبر: نیشنل پارٹی نے افغان مہاجرین کے مکمل انخلا تک مردم شماری مؤخر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
- 23 دسمبر: بلوچستان کی صوبائی حکومت نے گوادر میں زمین کی منتقلی پر آئندہ تین مہینوں کے لیے پابندی عائد کردی۔[37]
- 31 دسمبر: جسٹس میاں ثاقب نثار نے بحیثیتِ منصف اعظم پاکستان حلف اٹھایا۔[38]
دہشت گردی کے واقعات
ترمیم- 20 جنوری: 2016ء جامعہ باچا خان حملہ۔ 20 جنوری 2016ء کی صبح 9 بج کر 30 منٹ مطابق معیاری وقت پاکستان کے جامعہ باچاخان، چارسدہ پر چار مسلح افراد نے حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں 22 سے زائد افراد جاں بحق اور درجنوں افراد زخمی ہوئے۔ (تفصیلی مضمون دیکھیں: 2016ء جامعہ باچا خان حملہ) [39] [40]
- 16 مارچ: 2016ء پشاور بس دھماکا۔ 16 مارچ کی صبح پشاور میں ایک سرکاری ملازمین کی بس بم دھماکا سے تباہ ہو گئی۔ ایک منصوبے کے تحت بس میں بم نصب تھا جس کے نتیجہ میں 16 افراد جاں بحق اور 54 افراد زخمی ہوئے۔
- 27 مارچ: 2016ء لاہور خودکش دھماکا۔ 27 مارچ کو ایسٹر کے موقع پر لاہور کے گلشن اقبال پارک میں شام 6 بج کر 30 منٹ پر بم دھماکا ہوا جس کے نتیجہ میں 75 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 29 بچے تھے اور 340 افراد زخمی ہوئے۔ حملے کا نشانہ مسیحی افراد تھے۔ (تفصیلی مضمون دیکھیں: 2016ء لاہور خودکش دھماکا)
- 8 اگست: اگست 2016ء کوئٹہ بم دھماکا
- 16 ستمبر: ستمبر 2016ء مسجد دھماکا۔ مہمند ایجنسی کی ایک مسجد میں خودکش بم دھماکا ہوا جس کے نتیجہ میں 36 افراد جاں بحق اور 34 افراد زخمی ہوئے۔ (مضمون دیکھیں:ستمبر 2016ء مسجد دھماکا)
- 12 نومبر: 2016ء خضدار بم دھماکا۔ اِس میں 55 افراد جاں بحق اور 102 زخمی ہوئے۔ یہ دھماکا دربار سید بلاول شاہ نورانی میں ہوا تھا۔ (مضمون دیکھیں: 2016ء خضدار بم دھماکا)
فنون لطیفہ
ترمیم- 5 فروری — یوم یکجہتی کشمیر
- 23 مارچ — یوم پاکستان
- یکم مئی —عالمی یوم مزدرواں
- 14 اگست —یوم آزادی پاکستان
- 9 نومبر—یوم اقبال (تعطیل نہیں ہوئی)
- 25 دسمبر— یوم پیدائش بانی پاکستان محمد علی جناح
- عید الفطر— بدھ 6 جولائی۔ پاکستان میں عید الفطر کی سرکاری تین تعطیلات (بدھ 6 جولائی تا جمعہ 8 جولائی) ہوئیں۔
- عیدالاضحی—منگل 13 ستمبر۔ پاکستان میں عیدالاضحی کی سرکاری تین تعطیلات (منگل 13 ستمبر تا جمعرات 15 ستمبر) ہوئیں۔
- عاشورہ — منگل 11 اکتوبر/ بدھ 12 اکتوبر۔
- عید میلاد النبی— پیر 12 دسمبر۔
اقلیتی تہوار
ترمیموفیات
ترمیمفروری
ترمیم- 2 فروری: انتظار حسین، ادیب، ناول نگار، دانشور۔
- 10 فروری: فاطمہ ثریا بجیا، ادیبہ و ناول نگار۔
- 25 فروری: حبیب الرحمٰن، اداکار۔
- 13 فروری: رابن گھوش، موسیقار.
اپریل
ترمیم- 12 اپریل: آغا سلیم، دانشور اور ادیب۔
جون
ترمیم- 22 جون: امجد فرید صابری (پاکستانی صوفی قوال، نعت خواں اور گلوکار) (پیدائش: 22 دسمبر 1976ء)
جولائی
ترمیم- 8 جولائی: عبدالستار ایدھی، سماجی رہنما (پیدائش: یکم جنوری 1928ء بمقام بانٹوا، بانٹوا مناودار)
- 15 جولائی: قندیل بلوچ
اگست
ترمیم- 5 اگست: شمیم آرا، اداکارہ، فلمی ہدایت کار، فلم پروڈیوسر (پیدائش: 22 مارچ 1938ء بمقام علی گڑھ، برطانوی ہندوستان) (تفصیلی مضمون دیکھیں: شمیم آرا)۔
نومبر
ترمیم- 11 نومبر: اے نئیر، موسیقار (پیدائش: 14 اپریل 1955ء بمقام ساہیوال ضلع، پنجاب، پاکستان)[41]
- 13 نومبر: جہانگیر بدر، رکن پاکستان پیپلز پارٹی (پیدائش: 25 اکتوبر 1944ء بمقام لاہور، برطانوی ہندوستان)
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ https://www.dawnnews.tv/news/1032890/
- ↑ https://www.bbc.com/news/world-asia-35544180
- ↑ https://images.dawn.com/news/1174819/bajias-admirers-pay-tribute-we-can-say-that-we-have-lost-our-mother
- ↑ پاکستان، قطر کے ایل این جی معاہدے پر دستخط - Pakistan – Dawn News
- ↑ ہندوستانی جاسوس کا بندرگاہوں پر حملے کی منصوبہ بندی کا اعتراف - Pakistan – Dawn News
- ↑ ہندوستان کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ: پاکستان کو تشویش - Pakistan – Dawn News
- ↑ کراچی میں چینی شہری کی گاڑی کے قریب دھماکا - Pakistan – Dawn News
- ↑ رواں سال ایک ساتھ رمضان شروع ہونے کا امکان - Pakistan – Dawn News
- ↑ College principal shot dead in Quetta – Pakistan – DAWN.COM
- ↑ پاکستان میں عید الفطر کے چاند کا اعلان - Pakistan – Dawn News
- ↑ کوئٹہ کے سول ہسپتال میں خودکش دھماکا، 70افراد ہلاک - Pakistan – Dawn News
- ↑ 70 dead as blast hits Quetta Civil Hospital after lawyer's killing – Pakistan – DAWN.COM
- ↑ https://arynews.tv/quetta-blast-another-victim-dies-death-toll-rises-to-74/
- ↑ https://dunyanews.tv/en/Pakistan/348993-Death-toll-in-Quetta-civil-hospital-blast-soars-to
- ↑ https://dunyanews.tv/en/Pakistan/348886-Taliban-faction-had-assistance-of-NDS-in-Quetta-bl
- ↑ https://www.dawn.com/news/1276183/70-dead-as-blast-hits-quetta-civil-hospital-after-lawyers-killing
- ↑ https://www.dawn.com/news/1276340/quetta-in-a-daze-after-massacre
- ↑ https://www.dawn.com/news/1276340/quetta-in-a-daze-after-massacre
- ↑ https://dunyanews.tv/en/Pakistan/348993-Death-toll-in-Quetta-civil-hospital-blast-soars-to
- ↑ https://metro.co.uk/2016/08/08/93-mourners-dead-after-bomb-explodes-at-hospital-in-pakistan-6054485/
- ↑ کوئٹہ دھماکے کے بعد سیفٹی چیک - Pakistan – Dawn News
- ↑ ہندوستان نے چین کو سی پیک پر خدشات سے آگاہ کر دیا - World – Dawn News
- ↑ ذی الحج کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان - Pakistan – Dawn News
- ↑ سال کا آخری چاند گرہن - Pakistan – Dawn News
- ↑ ایران ’سی پیک‘ کا حصہ بننے کا خواہش مند - Pakistan – Dawn News
- ↑ https://www.dawn.com/news/1298904/pm-picks-gen-qamar-bajwa-to-head-army
- ↑ https://gulfnews.com/world/asia/pakistan/pakistan-general-qamar-javed-bajwa-takes-charge-at-a-critical-time-1.1937554
- ↑ https://www.thenews.com.pk/latest/167866-Profile-of-Gen-Qamar-Javed-Bajwa
- ↑ https://www.nytimes.com/2016/11/26/world/asia/pakistan-names-new-military-leader.html
- ↑ مردم شماری مارچ 2017 میں کروانے کا حکم - Pakistan – Dawn News
- ↑ http://avherald.com/h?article=4a1c2ee4&opt=0
- ↑ https://www.thequint.com/news/world/pakistan-international-airlines-flight-with-47-on-board-crashes-near-abbottabad-islamabad
- ↑ https://edition.cnn.com/2016/12/07/asia/pakistan-missing-plane/
- ↑ https://www.reuters.com/article/us-pakistan-airplane-idUSKBN13W1F5
- ↑ https://www.bbc.com/news/world-asia-38238699
- ↑ مردم شماری: حکومت نے بالآخر نوٹیفکیشن جاری کر دیا - Pakistan – Dawn News
- ↑ گوادر میں زمین کی منتقلی پر پابندی - Pakistan – Dawn News
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 15 جولائی 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولائی 2021
- ↑ https://edition.cnn.com/2016/01/20/asia/pakistan-university-militant-attack/
- ↑ https://tribune.com.pk/story/1030820/gunfire-heard-at-bacha-khan-university-in-charsadda
- ↑ معروف گلوکار اے نیئر انتقال کرگئے - Entertainment – Dawn News